London; Ten chartered flights start to bring back British Pakistani families stuck in Pakistan
دس چارٹرڈ پروازوں میں سے پہلی فلائٹ اسلام آباد سے لندن پہنچ گئی
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) دس چارٹرڈ پروازوں میں سے پہلی فلائٹ اسلام آباد سے لندن پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن نے پاکستان میں محصور 2500 برطانوی شہریوں کو وطن واپس پہنچانے کیلئے چارٹرڈ پروازوں کا انتظام کیا تھا۔ قطر ایئرویز لاہور اور اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کے لئے یہ پروازیں 21 سے 26 اپریل کے دوران چلائے گی۔ اسلام آباد سے لندن کیلئے خصوصی پروازیں 21، 22، 23 اپریل کو چلائے گی جبکہ اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے خصوصی پروازیں 24، 25، 26، 27 اپریل کو روانہ ہوں گی۔ اسی اثنا میں لاہور سے لندن کی شیڈول پروازیں 22 اور 24 اپریل کو جبکہ لاہور سےمانچسٹر کی ایک پرواز 26 اپریل کو روانہ ہوگی۔ پاکستان میں برٹش ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر ذاتی طور پر ان انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہ پہلی پرواز سے وطن واپس جانیوالوں کو الوداع کہنے اسلام آبار ایئرپورٹ پر بھی گئے۔
London; Ten charter flights, organised by the UK Government, will take around 2,500 stranded British travellers from Pakistan back to the UK.
Flights will run from Islamabad and Lahore to both London and Manchester. The flight schedule is:
Islamabad to London Heathrow on 21, 22, 23 April
Islamabad to Manchester on 24, 25, 26, 27 April
Lahore to London Heathrow on 22, 24 April
Lahore to Manchester on 26 April
The flights are expected to cost £527 and are free for Under 2s.
To book their seats, and find out more information, British travellers should visit the Pakistan travel advice page on GOV.UK.