DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; With the demise of Raja Ashfaq Sarwar,a major political vacuum has been created in Kohsar region

راجہ اشفاق سرورکی رحلت سے خطہ کوہسار میں ایک بڑا سیاسی خلا پیدا ہو ا ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور مرحوم خطہ کوہسار کے عظیم اور عہد ساز شخصیت تھے۔ ان کی وفات سے مسلم لیگ ن ایک دلیر، نڈر اور بے باک رہنما سے محروم ہو گئی۔جس کا خلا کئی دہائیوں تک پورا نہیں ہو گا۔ ان کی وفات سے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں میں دکھ و رنج غم پایا جاتا ہے۔ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمشیہ سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ان خیالات کا اظہارنصیرستی سنئیرنائب صدر یوتھ ونگ تحصیل کوٹلی ستیاں، اصغر ستی، یعقوب ستی، نثارستی، اظہر محمود ستی، عبدالقیوم ستی، فضل ستی، شمس ستی، نزاکت ستی، یاسر ستی، عتیق الرحمن ستی، عبادالرحمن ستی، اطفان ستی، زبیر ستی، حفیظ ستی، بشیر ستی، دانش ستی، حافظ آفتاب ستی، نشاط ستی، دانش ستی، اسرار ستی،رفاقت ستی،نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان تحریک انصا ف یو تھ ونگ کے رہنما ء ر میز ستی نے اپنے ایک بیا ن ر اجہ محمد زعفرا ن دھنیال کو نا ئب صدر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی اور ڈا کٹر فیا ض ستی کو ڈپٹی جزل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی بننے پر مبا رکبا د پیش کر تے ہوئے کہا کہ اہم و صدر شما لی پنجاب نے ہمیشہ کی طرح کو ٹلی ستیاں کو بھر پو ر نما ئندہ دیکر حق ادا کیا انہوں نے کہا کہ راجہ زعفران دھنیال اور ڈا کٹر فیاض ستی کی پا رٹی کے لئیے گرا ں قدر خدما ت ہیں جن کے اعراف میں انہیں یہ اہم ذمہ دا ری سونپی گئی انہوں نا مسائد حا لا ت میں بھی پا رٹی کے لیے گرا س رو ٹ لیول تک مضبو ط کر نے میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں کہا کہ امید ہے وہ پا رٹی کو کو ٹلی ستیاں سمیت ضلع راولپنڈی میں مضبو ط بنا نے کے لیے مزید اپنا کردار ادا کریں گے تحریک انصاف کی قیادت نے ہمیشہ باکردار،محنتی اور مخلص لوگوں کو عہدے دیے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… مسلم لیگ ن یو تھ ونگ مری و کو ٹلی ستیاں کے کو آرڈینیٹرتو صیف ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے انسدادکیلئے تحریک انصاف کی حکومت شورزیادہ اور کام کم کررہی ہے بلکہ کام تو کچھ بھی نہیں کررہی اگر حکومت کام کررہی ہوتی تو کرونا وائرس بڑھنے کی بجائے کنٹرول ہورہا ہوتا پوری دنیا میں جہاں جہاں کورونا پھیلا وہاں اب کورونا کم ہورہا ہے مگر پاکستان میں جہاں کورونا کے کیسز کم تھے اب بڑھنے شروع ہوگئے ہیں یہ سب موجودہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں عوام ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنا تحفظ خود کریں حکومت پرنہ رہے کیونکہ ان نالائقوں کے ٹولے سے کورونا کنٹرول نہیں ہوگا اس کیلئے نوازشریف،شہبازشریف جیسے حکمرانوں کی ضرورت ہوتی ہے جنہوں نے ڈینگی جیسی وبا کو جڑسے اکھاڑ پھینکا تھا ان خیالات کااظہارانہوں نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانکا کہنا تھا کہ حکومت امدادکے نام پر عوام کو ذلیل کررہی ہے اپنوں میں ریوڑیاں بانٹی جارہی ہیں جبکہ مستحقین کو دھکوں اور ذلالت کے سوا کچھ نہیں مل رہا حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریب لوگوں تک امداد پہنچائے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 6 کے رہنماء سا بق صدر با ر ایسوسی ایشن و امیدوار چئیرمین ایم سی کو ٹلی ستیاں راجہ محمد اعبا س ستی ایڈووکیٹ نے کہا ہے عمران خان کی غریب دوست پالیسیوں نے غریبوں کے دل جیت لیے ہیں.جس طرح احساس پروگرام کے زریعے مستحقین کی باعزت اور شفاف طریقے سے امداد کی جارہی ہے اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی.انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مری و کو ٹلی ستیاں کے تمام ورکرز قائد عمران خان کے نظریے کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ ملکر مستحقین کی مدد کر رہے ہیں جوکہ قابل تحسین عمل ہے انہوں نے یہ بھی کہا تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی وزیراعظم غربت کے خاتمے کے لیے اتنا فکر مند نظر آ یا

Show More

Related Articles

Back to top button