AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Tribute to the brilliant role of ensuring lockdown in Chakswari and surrounding regions

چکسواری اورگردونواح میں لاک ڈاؤن پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے حوالے سے شاندار کردار پرخراج تحسین

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)معروف سیاسی سماجی وکاروباری راہنماچودھری غضنفراقبال نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پرفرائض انجام دینے والے اداروں افواج پاکستان پولیس ڈاکٹر ز پیرامیڈیکل سٹاف سماجی تنظیموں کے عہدیداران اورصحافیوں کوخرا ج تحسین کیاہے اورکہاکہ عوا م کی جانیں بچانے کے لئے باہرڈیوٹی دینے والے ہمارے ہیروہیں کوروناسے نبرد آزماہیرو ز کوان کی جدوجہدپرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان لوگوں کاشکریہ اداکرتے ہیں جوکوروناوائرس کے خلاف جنگ میں ان اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں حکومتی اورانتظامیہ کی ہدایات پرعمل کررہے ہیں اورحفاظتی واحتیاطی تدابیر پرعمل کررہے ہیں اوراپنے گھروں پررہ کرکوروناکی روک تھام میں اپنے حصہ کاکرداراداکررہے ہیں انہوں نے ان لوگوں سے اپنے گھروں پررہنے کی اپیل کی جوبلاوجہ گھروں سے باہرنکلنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او چودھری وسیم نوا زاوران کے عملے کی کاکردگی پراطمینان کااظہارکیاہے اورانہیں چکسواری اورگردونواح میں لاک ڈاؤن پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے حوالے سے شاندار کردار پرخراج تحسین پیش کیاہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پی ٹی آئی کشمیرکے مرکزی راہنماؤں منشی چودھری عبدالرشید اورچودھری اورنگ زیب نے ٹیلی سکول چینل کی تعلیمی وتدریسی نشریات کے آغاز کاخیرمقدم کیاہے اور دلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ٹیلی سکول چینل کی تعلیمی وتدریسی نشریات کا آغاز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کاعظیم کارنامہ ہے کوروناوائرس کی وباء کی وجہ سے تعلیمی ادارے بندہیں اورطلبہ وطالبات کاناقابل تلافی تعلیمی حرج ہورہاتھاٹیلی سکول چینل نے جماعت اول تاایف اے ٹیلی تدریس کاآغاز کردیاہے جس سے طلبہ وطالبات مستفیدہورہے ہیں طلبہ کی تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی اوروہ مصروف رہیں گے اب ان کاوقت بہت اچھاگزرے گا تعلیمی ادارو ں کی بندش کے دوران وہ خاطرخواہ نصابی سرگرمیوں سے استفادہ کریں گے اوران کاکم سے کم تعلیمی حرج ہوگا حکومت پاکستان نے نئی نسل کے حال اورمستقبل کوروشن بنانے کے لئے بروقت فیصلہ کیاہے پوری قوم عمران خان وزیر اعظم پاکستا ن وفاقی وزیر تعلیم اورحکومت پاکستان کی شکر گزار ہے کوروناوبا ء کے ایام میں ٹیلی سکول چینل کی نشریات کاآغاز حکومت پاکستان کاتاریخی کارنامہ ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس چینل کوکورونا کے بعدبھی جاری رکھنے کی خواہش کااظہارکیاہے کوروناوائرس کی وجہ سے گھروں پرمحدود طلبہ وطالبات اوران کے والدین نے ٹیلی سکول چینل کے آغاز پردلی خوشی کااظہارکیاہے اوروزیر اعظم پاکستان عمران خان کادلی شکریہ اداکیاہے اوراپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ علم کے متلاشی لوگ وزیر اعظم پاکستان کے مشکل کی اس گھڑی میں اس اہم اقدام کوہمیشہ یادرکھیں گے تعلیم کے فروغ شرح خواندگی میں اضافہ اورکوروناوائرس کے ایام میں ہونے والے تعلیمی ضیا ع کے ازالہ کے لئے یہ چینل سنگ میل ثابت ہوگااوراس کے دوررس نتائج برآمدہوں گے

Show More

Related Articles

Back to top button