DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; PTI senior activist Lala Shabbir condemns changing the name of Benazir income support scheme

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے احساس پروگرام رکھ دیا گیا جس پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے,پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما لالہ شبیر

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما لالہ شبیر نے کہا کہ اٹارنی جنرل کے اس بیانیہ کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے احساس پروگرام رکھ دیا گیا جس پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے موجودہ حکومت پارلیمینٹ کے بنائے ہوئے قانون کو کیسے تبدیل کر سکتی ہے حکومت کا حالیہ کارنامہ بینظیر بھٹو شہیدسے بغض رکھنے والوں نے ملک کی کروڑوں غریب اور مستحق خواتین سے روٹی کا نوالہ چھین لیا حکومت کو یہ کیسا احساس ہے جس کے تحت کروڑوں خواتین کی کفالت چھین لی ہے اب کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت کو چائیے تھا کہ غریب اور معاشی طور پر کمزور دیہاڑی دار طبقہ کی مکمل کفالت کی جاتی اس امداد میں مالی طور پر اضافہ کر کے کرونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے بیروزگار اور متاثرہ خاندانوں کی بھوک اور احساس کمتری سے بچایا جا سکتا تھا لیکن حکومت پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہوئی ہے جس سے اسے فائدے کی بجائے نقصان ہو سکتا ہے اب بھی وقت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے۔

پرائس مجسٹریٹ راجہ اشفاق کا دورہ بیول مختلف دکانداروں کو جرمانے آئندہ کے لیے وارننگ

Price magistrate Raja Ashfaq visits Bewal bazaar to warn shopkeepers

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پرائس مجسٹریٹ راجہ اشفاق کا دورہ بیول مختلف دکانداروں کو جرمانے آئندہ کے لیے وارننگ۔نائب تحصیلدار راجہ محمد اشفاق نے گذشتہ روز بیول کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے مہنگے دام سبزی فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیے اور اس طرح قصابوں کے ریٹ بھی چیک کیے اور ہدایت کی کہ بڑا گوشت 425روپے کلو اور چھوٹا گوشت 850روپے کلو سے زائد ہر گز فروخت نہ کیا جائے مہنگے داموں گوشت فروخت کرنیوالوں کو جرمانے بھی کیے اہلیان علاقہ نے نائب تحصیلدار راجہ محمد اشفاق کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

راجہ آصف رضا کو چیئرمین اور عظمت مغل کو وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی گوجرخان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

Raja Asif Raza and Azmat Mughal congratulated on being elected head of Market Committee Gujar Khan

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ سابق ناظم چوآخالصہ الحاج محمد حبیب بھٹی،برانچ منیجر سنہری بینک گوجرخان محمد نجیب بھٹی نے راجہ آصف رضا کو چیئرمین اور عظمت مغل کو وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی گوجرخان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور تاجروں کے مسائل حل کریں گے۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت آج سے 12000 روپے کی امداد دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔اس موقع ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر۔ اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان۔ نائب تحصیلدار عامر شہزاد۔ چاند مبین ۔ مسلم سکول کے ہیڈ قاضی وقار اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایچ او گوجرخان میاں عمران عباس اور ڈی ایف سی مرزا خرم بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. The names of any Govt Benifit system should be on the name of Quaide -Azam or Allama Iqbal . No political party should be using the funds of Pakistan for their political gains. Benzeer income support why? Is Zardare paying for it? Zardare ‘s proprties should be sold to pay for the funding of corona and Nwaz dakaith as well. Pakistan Income Support is the best name or Quade Azam or Mr. Jinnaha or Iqbal support nothing else . By the way when Pakistan is paying for it , it should be Pakistan no benzir no zardare no nawaza.

Back to top button