DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Headmaster Government Boys High School, Hothla, Master Ehsanul Haq Retired After Completing His 35 Years Service

معروف مائر تعلیم ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بواہز ہائی سکول ہوتھلہ ماسٹر احسان الحق اپنی 35سالہ سروس مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف مائر تعلیم ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بواہز ہائی سکول ہوتھلہ ماسٹر احسان الحق اپنی 35سالہ سروس مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ساٹھ سالہ ماسٹر احسان الحق نے اپنی سروس گیا رہ دسمبرانیس سو چوراسی کو بحثیت ایس ایس ٹی ٹیچرگورنمنٹ بواہز ہائی سکول کہوٹہ سے شروع کی تھی اور نو نومبر دوہزار نو کو انہوں نے بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بواہز ہائی سکول ہوتھلہ چارج لیا اور گذشتہ روز 22مارچ 2020کو اپنی عمر ساٹھ سال پوری ہونے کے بعد 35سال بعد ریٹائر ہو گئے ان کی الوداعی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النسا ء ناصر، سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،ٹھیکیدار نسیم، راجہ فرذوق، حوالدار عدالت،چوہدری مہان اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے اس موقع پر سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماسٹر احسان الحق ایک نیک، دیانتدار، ایماندار،صوم صلوۃ کے پابند، نیک سیرت،خوش گفتار انسان ہیں آج سے گیا رہ سال قبل ماسٹر احسان الحق جب اس سکول میں آئے تھے یہاں میں تعداد بھی برائے نام تھی اور رزلٹ بھی کم تھا مگر ان کی شب و روز محنتوں اپنے پیشے سے لگن کی وجہ سے اس سکول نے تحصیل میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی ہے اور طلباء کی تعداد میں بھی پناہ اضافہ ہوا ہے ہم اہلیان علاقہ ان کے لیے ہمیشہ دعا گورہیں گئے اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے۔

پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء حافظ ملک سہیل اشرف سابق ٹاؤن ناظم کے اعزاز میں راجہ قیصر وینس اور راجہ عمران مینوں کی طرف سے پر تکلف دعوت

Reception held in honour for Malik Sohail Ashraf

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء حافظ ملک سہیل اشرف سابق ٹاؤن ناظم کے اعزاز میں راجہ قیصر وینس اور راجہ عمران مینوں کی طرف سے پر تکلف دعوت۔ دیگر دوستوں نے بھی شر کت کی۔پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی سیو ن کے رہنماء سابق تحصیل ناظم حافظ ملک سہیل اشرف جو یوکے ویزٹ پر گئے تھے گذشتہ روز قبل ان کے اعزاز میں حلقہ پی پی سیون کے نوجوان رہنماء راجہ قیصر وینس اور راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال نے ایک پر تکلف دعوت کا اہتما م کیا جس میں جمیل احمدسر صوبہ شاہ اور سید ثقلین شاہ آف جہلم، چوہدری تنویر شاہد اور دیگر دوستوں نے شر کت کی اس موقع پر میزبان راجہ قیصر وینس اور راجہ عمران مینوں نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے میز بانوں کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button