غوری ٹا ون میں با اثر ما فیا کے ہا تھوں زخمی ہو نے والے کو ٹلی ستیاں بگا کے رہا ئشی راجہ فیصل ایڈووکیٹ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے خا لق حقیقی سے ملے
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کومر)غوری ٹا ون میں با اثر ما فیا کے ہا تھوں زخمی ہو نے والے کو ٹلی ستیاں بگا کے رہا ئشی راجہ فیصل ایڈووکیٹ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے خا لق حقیقی سے ملے، غوری ٹاون فیز سیون میں بااثر قبضہ مافیا کے کارندوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا مقامی نوجوان وکیل راجہ فیصل ایڈووکیٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واقعہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ واقعہ کی ایف آئی آرنمبر 0006754 زیر دفعہ 324/427 اور148/147 ت پ کے تحت 16 فروری 2020 کو تھانہ کورال میں میں درج ہے جس میں شکیل عباسی، چوہدری عبدالرحمان ودیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل اتوار کے روز سولہ فروری کو دن بارہ بجے فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب غوری ٹاون فیز سیون میں فیصل اسماعیل ایڈووکیٹ اپنے پلاٹ پر تعمیرات کرانے میں مصروف تھاکہ اسی دوران علاقے کے قبضہ مافیا یونس خان اور سراج خان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آیا اور جھگڑا شروع کیا۔ جس پر فیصل ایڈووکیٹ نے ون فائیو پولیس کو اطلاع کر دی۔کچھ دیر بعد پولیس وین پر چند اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی موجودگی میں ملزم یونس خان نے فائرنگ شروع کردی اور اس کے ساتھیوں نے کلاشنکوف کے بٹ مارے۔ واقعہ میں فیصل ایڈووکیٹ سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔بعدازاں راجہ فیصل اسماعیل ایڈووکیٹ ایک ہفتہ تک موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔۔
کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر) پاکستان تحریک انصا ف حلقہ پی پی6کے رہنما ء راجہ محمد احسان ستی نے اپنے ایک خصوصی بیا ن میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بے مثال عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے اور فلاح عامہ کے لیے ہر شعبہ میں تاریخی نوعیت کے عملی اقدامات کرکے قابل ستائش روایات قائم کی ہیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ میں احساس پروگرام میں 60فیصد خواتین اور 40فیصد مردوں کو شامل کیا گیا ہے جس سے وہ استفا دہ حا صل کر سکیں گے اس پروگرام سے دیہات میں بسنے والی آبا دیوں کے لو گ کو خوشحال زندگی کے شب و روز میسر آئیں گے راجہ محمد احسان ستی نے وزیراعلی پنجاب کے اس فلاحی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے پنجاب میں بھی احساس آمدن پروگرام شروع کرنے کا اعلان انتہائی خوش آئند اور معاشرے کے نادار افراد کے معاشی مسائل کے ادارک کا ثبوت ہے اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے فلاحی وژن کی تقلید کرتے ہوئے 12(بارہ) ارب روپے کے فنڈز سے 18لاکھ افراد کوبراہ راست اور 64لاکھ افراد کو بالواسطہ معاشی فوائد فراہم کرنے کا معیشت دوست فیصلہ کیا ہے۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)ایم پی اے میجر لطا سب ستی اور راجہ محمد احسان ستی کاپریس کلب کو ٹلی ستیاں کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طیبہ نا ز کے تا یا اور پی پی رہنما ء سید بشیر حسین شاہ کے بھا ئی سید ولا ئت حسین شاہ کی وفا ت پر انکے گھر جا کر اظہا ر تعزیت کیا اور مرحوم کی وفا ت پر گہرے دکھ کا اظہا ر کیا ان کے علا وہ پی ٹی آئی رہنما ء عاطف جمیل ستی اور صحا فی ظا ہر ستی نے بھی انکے گھر جا کر اظہا ر تعزیت کیا اور دعا ئے مغفرت کی۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پاکستان پیپلز پا رٹی این اے 57کے رہنما ء آصف شفیق ستی نے پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور سابق وزیر مملکت برائے دفاع سردار سلیم حیدر خان سے ان والد گرامی حاجی جنگ بہادر خان کی وفات پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سردار سلیم حیدرخان کے ساتھ ہیں. انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور مرحوم کے پسماندگا ن کو یہ صدمہ جرات وہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطافرمائیں
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) ایس ڈی پی او آفس کو ٹلی ستیاں سے دو با رہ لہترا ڑ منتقل ہو نے سے عوامی مشکلا ت میں ایک مرتبہ پھر اضا فہ، سائلین کو شدید دشواری کا سامنا سابق سی پی اور راولپنڈی فیصل راناکے کو ٹلی ستیاں کھلی کچہری میں عوامی پر زور مطا لبہ پر انہوں نے ایس ڈی پی او آفس کو ٹلی ستیاں تھا نہ میں منتقل کر نے کے احکا ما ت جا ری کیے تھے جس پر اس وقت کی ایس ڈی پی او جو ئریہ جمیل نے با قاعدہ اپنا آفس کو ٹلی ستیاں تھا نہ میں منتقل کر دیا تھا جس سے عوامی مشکلا ت میں کمی سمیت تھا نہ کی بہتر انداز میں نگرا نی بھی ممکن بنا ئی گئی تھی مگر نا معلوم وجو عا ت کے با عث ایک مرتبہ پھر ایس ڈی پی او آفس کو دو با رہ لہترا ڑ میں شفٹ کر دیا گیا جہاں پہنچنے کے لیے دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑتا ہے عوام علا قہ نے سی پی او راولپنڈی سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ ایس ڈی پی او آفس کی دو با رہ کو ٹلی ستیاں تھا نہ میں منتقلی کے لیے احکا ما ت جا ری کریں تاکہ سائلین کی مشکلا ت میں کمی واقع ہو سکے
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)فاریسٹر اینڈ فا ریسٹ گا رڈ ایسوسی ایشن نارتھ ڈویژن کی نئی با ڈی تشکیل دے دی گئی نزاکت محمو د ستی تیسری مرتبہ صدر منتخب ہو گئے دیگر عہدیداروں میں نا ئب صدر شو کت محمو د،شہزاد احمد جنرل سیکرٹری،عامر حسین شاہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سفیر احمد سیکرٹری فنا نس،، عمر دراز ستی سیکرٹری نشرو اشا عت،منتخب ہو گئے نئی با ڈی سال 2020کے لیے تشکیل دی گئی نو منتخب عہدیدا روں صدر نزاکت محمو دستی و دیگر نے اس با ت کا عزم کیا کہ وہ فا ریسٹ ملا زمین کے جا ئز حقوق کا تحفظ یقینی بنا نے کے لیے اپنی تما م تر کو ششیں برو ئے کا ر لا ئیں گے انہون نے ملا زمین سے اپیل کی کہ وہ اس خطہ کے قیمتی سرما یہ جنگلا ت کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض منصبی انجا م دینے کے لیے بھی اپنی ہر ممکن کو ششیں برو ئے کا ر لا ئیں
کو ٹلی ستیاں (تحصیل رپو رٹر)پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر ایم پی اے پی پی 6 میجر لطاسب ستی نے ہا ئی سکو ل کو ٹلی ستیاں میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا انکے علاوہ ڈی ایف او نارتھ راولپنڈی سید کامران کاظمی،اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی،راجہ زعفران دھنیال اور سابق صدر بار ایسوسی کوٹلی ستیاں راجہ محمد عبا س ستی ایڈووکیٹ نے بھی پودا لگا کر شجر کا ری مہم کا با قاعدہ افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں صدر فاریسٹر اینڈ فا ریسٹ گا رڈ ایسوسی ایشن نارتھ ڈ و یژن نزاکت محمو د ستی نے پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے بریفنگ دی اور شجر کا ری مہم کی افا دیت پر روشنی ڈا لی اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کو ٹلی ستیاں میں بھی پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے افتتاحی تقریب میں محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاران کے علاوہ پی ٹی آئی کارکنان و عوام علاقہ نے بھی شرکت کی بعد ازاں ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے ایم این اے و ایم پی اے کیطرف سے دئیے جانے والے فنڈز کے بارے میونسپل کمیٹی آفس کو ٹلی ستیاں میں کارکنان سے مشاورت کی اور ترقیاتی منصوبو ں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا انہوں نے بتا یا کہ پہلی مرتبہ کو ئی منتخب نما ئندہ عوام کی مشاورت کیساتھ فنڈز کی تقسیم کر رہا ہے جبکہ ما ضی میں فنڈز کی بندر با نٹ ہو تی رہی جس سے کئی علا قوں کو یکسر محروم رکھا گیا اس وقت ایم پی اے کے فنڈز سے فی یو نین کو نسل 35لا کھ جبکہ ایم این اے کے فنڈز سے 38لا کھ 50ہزار کے ترقیاتی منصوبے دئیے جا رہے ہیں جس سے عوام علاقہ کے بنیادی مسائل میں کمی واقع ہو گی انہوں نے کہا کہ ہما را کو ئی فو کل پرسن نہیں اب عوام کے فنڈز عوام کی مشاوت کیساتھ تقسیم کیے جا ئیں گے کو ئی اگر کو ئی بھی شخص ہما را نا م استعما ل کر تا ہے تو وہ غلط ہے میں حلقہ کے ہر شخص کا نما ئندہ ہو ں ایم پی اے میجر لطا سب ستی نے کہا کہ ایم این اے و ایم پی اے کے فنڈز سے میونسپل کمیٹی کو کو ئی فنڈز نہیں دیا جا رہا جس پر کا رکنوں اور عوام علا قہ کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہا ر کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما ء راجہ محمد عبا س ستی ایڈووکیٹ کی طرف سے میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں میں انتظا میہ کی ملی بھگت سے فنڈز کی غیر منصفا نہ تقسیم اور کرپشن کا بھی انکشاف کیا گیا جس کا اعترا ف بھی ایم پی اے میجر لطا سب ستی نے کرتے ہو ئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے اندر کرپٹ عنا صر کیخلا ف بھی جلدگھیرا تنگ کیا جا ئے گا انہوں نے مزید کہا کہ سٹیبلشمنٹ اور حکو مت ایک پیج پر ہیں حکو مت پا نچ سال ہی نہیں بلکہ اگلے پانچ سالوں میں بھی پی ٹی آئی کی حکو مت ہو گی کو ٹلی ستیاں کے تما م تر مسائل سے واقف ہو ں جلد انہیں حل کر نے کی کو شش کروں گا اس موقعہ پر عوام علا قہ نے ایم پی اے میجر لطا سب ستی کو مسائل اور ادا روں کی غفلت و لا پروائی با رے بھی اگا ہ کیا جن میں متعد د مسائل کو حل کر نے کے لیے موقع پر احکا ما ت بھی جا ری کیے