DailyNewsKahuta

Police raided over Shadi Hall in middle of night two dozen culprits arrested while busy in immoral activities

شیزان شادی حال دھپری روڈ پر رات گئے اچانک چھاپہ۔ مجرے کی محفل الٹ گئی، دو درجن سے زائد ملزمان گرفتا ر

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ،عمران ضمیر
کہوٹہ پولیس کا کہوٹہ شہر میں شیزان شادی حال دھپری روڈ پر رات گئے اچانک چھاپہ۔ مجرے کی محفل الٹ کر ایس ایچ او کہوٹہ حافظ مرزا آصف نے دو درجن سے زائد ملزمان گرفتا ر کر کے موقع پر سے ساؤنڈ سسٹم اور فرش نوٹوں کے پیکٹ قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لاؤں گا۔ سماج دشمن عناصرقانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی تھانہ کہوٹہ ملک طارق محبوب کی ہدا یا ت اور احکاما ت پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مرزامحمد آصف نے کہوٹہ شہر کے علاقہ شیزان شادی حال کوٹلی روڈ دھپری میں رات تین بجے چھاپہ مار کر مجرے کی محفل پلٹ دی۔ پولیس کو مقامی لوگوں نے شور شرابے اور آرام میں خلل کی اطلاع دی۔ جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دو درجن سے زائد ملزمان جن کے نام محمد کامران ولد مشتاق سکنہ پنجاب بنک کہوٹہ، ناصر محمود ولد عبدالحمید سکنہ چھنی کہوٹہ، ذیشان خالد ولد خالد محلہ آڑہ کہوٹہ،اللہ دتہ ولد خان محمد سکنہ سندھوپیراں روات،اکرام الحق ولدعبدالجلیل سکنہ چھنی کہوٹہ، رفاقت حسین ولدمحمد حسین سکنہ چھنی کہوٹہ، طیب نسیم ولد نسیم اختر سکنہ سندھو پیراں روات، محمد داؤد ولد عبدالمجید سکنہ چھنی کہوٹہ،شعیب شبیر ولد شبیر احمد سکنہ چھنی کہوٹہ،شفاقت حسین ولد محمد حسین سکنہ چھنی کہوٹہ، عتیق احمد ولد محمد مجید سکنہ ڈولیاں کہوٹہ،صدیف رضا ولدمحمد اکرم سکنہ محلہ دوسہرا گراؤنڈ تھانہAڈویژن ضلع شیخوپورہ، غالب عباس ولد امداد حسین سکنہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی،سہیل عمران ولد امداد حسین سکنہ محلہ شاہ جیون گرجا راولپنڈی، خرم عباس ولد غلام عباس سکنہ کمب سکھو گوجر خان، اسد علی ولد ضمیر حسین سکنہ دوسہرا گراؤنڈ تھانہ Bڈویژن ضلع شیخوپورہ،باسط علی ولد خادم حسین سکنہ دوسہرا گراؤنڈ تھانہ Bڈویژن ضلع شیخو پورہ، اند ر پاس اختر ولداختر مسیح سکنہ محلہ کیپٹن ثناء اللہ تھانہ بنی راولپنڈی، امدا د حسین ولد محمد یسین سکنہ دوسہرا گراؤنڈ تھانہ Bڈویژن ضلع شیخوپورہ، کامران یسین ولد محمد یسین سکنہ محلہ اجمیری راولپنڈی، نوید حسین ولد ظفر اقبال سکنہ مظفر کالونی تھانہ نواں کوٹ لاہور،تیمور ولد لعل خان سکنہ ڈولیاں کہوٹہ، شہبار خان ولد عبدالجبار سکنہ سندھو پیراں روات، قمرالیاس ولد ملک الیاس سکنہ چھنی،مبشر جاوید ولد جاوید اختر سکنہ آڑہ محلہ کہوٹہ پولیس نے گرفتار کر لیئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button