DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Union council Pind Khurd office so high on hill that is effecting elder members of the public

یونین کونسل پنڈخورد کے خان آبادبازار میں واقع دفتر میں دفتری امورکے لئے آنے والوں کوراستہ ناہموارودشوار گزار ہونے کی وجہ سے شدید دشوری کاسامنا

چکسوار ی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)یونین کونسل پنڈخورد کے خان آبادبازار میں واقع دفتر میں دفتری امورکے لئے آنے والوں کوراستہ ناہموارودشوار گزار ہونے کی وجہ سے شدید دشوری کاسامناکرناپڑتاہے دفتر میں جانے والے راستہ کی چڑھائی اس قدرہے کہ عمررسیدہ افراد کے لئے یہ دشوار چڑھائی(اونچائی)چڑھنااوراترنابڑامشکل کام ہے اگرکوئی بزرگ یہ اونچائی سرکرنیکی کوشش بھی کرے تو اس کے لئے یہ کام جوئے شیرلانے کے مترادف ہے میرپور کوٹلی شاہراہ کی کشادگی سے بازار میں تجاوزات کاخاتمہ کیاگیادکانیں مسمارکی گئیں ضرورت کے مطابق کھدائی بھی کی گئی کھڈائی سے خان آباد میں واقع یونین کونسل پنڈخوردکاآفس بھی تجاوزات کی زد میں آیااورکھدائی سے دفتر کی عمارت کی اونچائی بڑھ گئی اوردفتر میں جانے کاراستہ دشوار ہوگیاچڑھائی اس قدر اضافہ ہوگیاہے کہ دفتر میں جاناجان کو جوکھوں میں ڈالنے کا کام ہوگیاہے عوام علاقہ نے متعلقہ محکمہ سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ راستہ ہمواربنایاجائے تاکہ دفتر ی امور کے لئے آنے والے افرادبالخصوص عمررسیدہ افراد کے لئے آمدورفت آسان ہوجائے اس دشوار گزار راستہ سے دفتر میں آنے جانے والے عمررسیدہ افراد کے گر نے سے زخمی ہونے کااندیشہ ہے بڑھاپے کی عمرمیں ٹوٹنے والی ہڈی پسلی کاعلاج معالجہ طویل مدت لیتاہے اس دفتر کی چار دیوار ی بھی متاثرہوئی ہے بارش سے چاردیواری گرسکتی ہے اس کی بنیاد کھوکھلی ہوگئی ہے فوری طورپر حفاظتی دیوار تعمیر کی جائے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
وزیر زراعت واسماء چوہدری مسعود خالد نے الیکشن مہم کے دوران جو وعدے کیے تھے اس سے دوگنے کام حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں کروائیں انشاء اللہ پانچ سالوں میں کوئی کام باقی نہیں رہے گا اور ہم کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گئے اور وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی خصوصی دلچسپی سے بٹھروعی میں بیشمار ترقیاتی کام کروائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالوں میں جتنے کام کروائیں ہیں اتنے پچھلے دس سالوں میں بھی نہیں ہوئے تھے ہم وزیر زراعت واسماء چوہدری مسعود خالد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی خصوصی دلچسپی سے بٹھروعی میں بیشمار ترقیاتی کام کروائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالوں میں ڈڈیال کا نقشہ بدل دیا ہے انشا ء اللہ پانچ سالوں میں کوئی کام باقی نہیں رہے گا اور ہم کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
چیئرمین تعلیمی کمیٹی انٹر کالج ٹھارہ چوہدری تجمل حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں حاجی خالد حسین،فیصل مشتاق،چوہدری مہربان،چوہدری برکت حسین،محمد صابر،محمد شعبان حسین،مقصود احمد،امجد حسین نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق چیئرمین تعلیمی کمیٹی انٹر کالج ٹھارہ چوہدری تجمل حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے مختلف لوگوں نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ ہم وزیر تعلیم بلخصوص وزیر زراعت و واسماء چوہدری مسعود خالد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تین ٹیچرز کا تبادلے کو روکا اور ٹیچرز کو دوبارہ حاضر کروایا۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
وزیر حکومت چوہدری مسعود خاد کے اعزاز میں چوہدری یونس تھنپالو ی نے عشائیہ دیا اس موقع پر چوہدری شاہد عزیز،چوہدری عابد یاسین،چوہدری صابر،چوہدری ظہور احمد،یاسر کیانی،چوہدری رزاق،راجہ افتخار،ہارو ن بٹ و دیگر لوگ موجود تھے۔تفصیل کے مطابق چوہدری یونس تھنپالوی نے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع ان کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔یونس تھنپالوی نے کہا کہ میں آپ سب لوگو ں بلخصوص وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جنہو ں نے اپنا قیمتی وقت مجھے دیا اور میرے گھر تشریف لائیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے اور فخر ہے کہ ہم نے آپ کو ووٹ دی ہے آج تین سالو ں میں جتنے کام آپ نے کیے ہیں انتے پچھلے دس سالو ں میں بھی نہیں ہوئے اور ہمیں امید ہے پانچ سالو ں میں آپ ڈڈیال میں کوئی کا م باقی نہیں چھوڑے گئے انشا ء اللہ تاریخ میں آپ کا نام سنہری خروف میں لکھا جائے اور آپ دوبارہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیت کا حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی خدمت جاری و ساری رکھیں گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button