ڈڈیال کے شمالی علاقوں میں تارکین وطن مقیم برطانیہ نے اپنی مددآپ کے تحت چھ (6)کروڑ سے زائدلاگت کے ترقیاتی منصوبے مکمل
ڈڈیال (ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,وقار احمد)ڈڈیال کے شمالی علاقوں میں تارکین وطن مقیم برطانیہ نے اپنی مددآپ کے تحت چھ (6)کروڑ سے زائدلاگت کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں حکومتی محکمے اور ادارئے ان علاقوں کو ترقیاتی عمل میں نظر انداز کرنے کے علاوہ عوامی فلاحی کاموں میں رکاؤٹیں کھڑی کر کے تارکین وطن کی مخیر شخصیات کو ہراسال کر کے حکومت کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ان خیالات کا اظہار علاقہ بہاری میں تارکین وطن کے نمائندگان اور مقامی معززین کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا باباچوہدری عبدالخاق،چوہدری عنصر اقبال،چوہدری بشارت،کے ڈی چوہدری،احتشام لیاقت،چوہدری توفیق،نمبردار چوہدری شریف،حاجی محمد رمضان،ممبر گل داد،حاجی فضل داد، چوہدری فضل داد اور خادم حسین نے علاقہ کی ممتاز شخصیت چوہدری مشتاق کی طرف سے نالہ انب پر ایک کروڑ سے زائدلاکت کے پل ُکی تعمیر کی راہ میں سرکاری رکاؤٹوں اور بلیک میلنگ پرکڑی تنقیدکی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے جنرل شہداء لندن سوسائٹی کے ڈی چوہدری نے کہا کہ تارکین وطن مقیم برطانیہ نے اپنے خون پسینے کی کمائی سے پاکستان معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے ہم ان کی گرانقدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں حکومت نے موہڑکنیال،تھب،سروع،چنار،بہاری بلوح چلایا ر،ڈگار،رجوعہ اور پنور وغیر ہ کے شمالی علاقوں کی موجودہ دور میں ترقیاتی کاموں سے یکسر نظرانداز کر رکھا ہے عوامی مشکلات کو محسوس کرتے ہو ئے تارکیں وطن برطانیہ نے باہم چندہ رقم سے چھ کروڑسے (6)زیادہ ہے لیکن یہ کام بھی حکومتی محکموں اور سرکاری جماعت کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں اور رکاوٹین پیدا کر کے لوگوں کو ہرا ساں کیا جارہا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر کو فوری مداخلت کر کے ایسے عناصر کی سر کوبی کر نا چاہے جو فلاحی کاموں کو سبوتاژکر کے تصادم کا ماحول پید ا کر رہے ہیں حکومتکی پسند وناپسندکی پالیسی اور مقامی وزیرکی ہٹ دھرمی کا ہم سنجیدگی سے مثائدہ کر رہے ہیں اور مناسب وقت پر محہ سود جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے
ڈڈیال شہر کی مشہور برادری چوہدری لیاقت کی والدہ انتقال کر گئی مرحومہ کی نماز جنازہ محلہ گجران قبرستان سیکڑنمبر7میں ادا کی گئی
Mother of Ch Liaqut passed away in Mohalla Gujran
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,وقار احمد)گزشتہ روز ڈڈیال شہر کی مشہور برادری چوہدری لیاقت کی والدہ انتقال کر گئی مرحومہ کی نماز جنازہ محلہ گجران قبرستان سیکڑنمبر7میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں سابق وزیر حکومت چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ،خواجہ نذیر حسین سابق ایڈمنسٹر یربلدیہ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بوائے ڈڈیال منیراحمد بزمی،سابق کونسلر بلدیہ ڈڈیال مشتاق احمد چغتائی،نوید اکرم ایڈکیٹ،مسلم کانفرنس کے سابق ضلعی صدر چوہدری شوکت علی گجر،چوہدری شبیر ایڈووکیٹ،صدر انجمن تاجران انور لطیف ڈار،چوہدری الطاف ارشد،صحافی عبداللہ خان،خواجہ مسعود،چوہدری شجاع الرحمن،چوہدری شاہد گجر،سہل برکت،بٹ قاسم، لبریشن لیگ کے راہنما منشی عبدالطیف،لبریشن لیگ کے مرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری اختر حسین، احسن شیفق،خواجہ محمد شریف،حاجی محمد حنیف قریشی،عبدالغفور چغتائی،ڈاکٹر محمد اختر حسین،ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری دیگر افراد نے شر کت اور کی اور چوہدری لیاقت سے اظہار افسوس کیا