
دولتالہ(نامہ نگار)پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کو ماہانہ کروڑوں کا ٹیکہ، کروڈ آئل لے جانے والے ٹینکرز کے مالکان آہدی آئل فیلڈ کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے روزانہ ہزاروں لیٹر آئل رستے میں ہی بیچ دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے اور تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں بھی دھڑلے سے یہ کرپشن ہورہی، ذرائع کے مطابق پولیس تھانہگوجرخان اور اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں، تفصیلات کے مطابق آہدی آئل فیلڈ کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے راجہ سعید اینڈ کو کے ٹینکرز میں مقررہ مقدار سے زیادہ کروڈ یا ایل این جی آئل بھر دیا جاتا ہے، یہ زائد مقدار تھانہ گوجرخان کی حدود میں پٹرولنگ پوسٹ مِسہ کسوال کے نزدیک محمد نذیر گولڈن نامی شخص کے ڈیرے پر دے جاتے ہیں،ذرائع کے مطابق اس کام میں انہیں اعلیٰ افسران کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ گوجرخان راجہ سعید اینڈ کو کے مالک راجہ سعید اور پٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں کی بھی اشیر باد حاصل ہے، تمام فریق ہر مہینے اپنا اپنا حصہ وصولتے ہیں، ایک اطلاع کے مطابق سات سے دس ہزار لیٹر کروڈ اور ایل این جی آئل کا ہر مہینے آہدی آئل فیلڈ کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے، نذیر گولڈن نامی یہ کروڈ آئل منڈی بہاؤالدین کے کسی شخص کو بیچتا ہے جس نے کروڈ آئل صاف کرنے کا اپنا ایک کارخانہ لگایا ہوا ہے، قومی دولت کو لوٹنے کا یہ کام پٹرولنگ پوسٹ مِسہ کسوال کے زیر سایہ تھانہ گوجرخان کی حُدود میں جی ٹی روڈ کے کنارے کھُلے عام ہورہا ہے، آئل فیلڈ سے آئل لے کر جانے والے ٹینکرز کا پانچ بجے سے پہلے مورگاہ میں داخلہ ممنوع ہے، جبکہ فیلڈ سے یہ ٹینکرز صبح نو بجے سے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں، ان کا رُوٹ پیرپھُلاہی سے سوہاوہ موڑ براستہ گوجرخان ٹو مورگاہ ہے، ان کے پاس آئل ٹینکرز کی سیل توڑ کر تیل نکالنے کے لیے کافی ٹائم ہوتا ہے اور یہ کام بڑی آسانی سے انجام پاتاجاتا ہے، قوم کا درد رکھنے والے حلقوں کا سوال ہے کہ ملک و قوم کی دولت لوٹنے کا یہ سلسلہ جو کئی سالوں سے جاری ہے کیا تبدیلی سرکار میں بھی جاری رہے گا یا کوئی ہے اس کو روکنے والا؟
Gujar Khan; Allegations have been made of PPL Adhi oil field officers collaborating with tanker driver to sell oil illegally while on journey to deliver oil. The oil company officials have been asked to take notice.

دولتالہ, تصدق خلیل مغل رشتہ ازداواج میں منسلک ہو گئے
Wedding of Tusadaq Khalil Mughal celebrated in Daultala




