
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے رہائشی معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی صاحبزادی ہونہار طالبہ لائبہ سجاد جنجوعہ نے9Thکے امتحان میں 520میں 492نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لائبہ سجاد جنجوعہ تحصیل کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے رہائشی معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی صاحبزادی ہیں اور معروف سوشل ور کر سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی بھتیجی ہے۔یاد رہے ہونہار طالبہ لائبہ سجاد جنجوعہ نے جن مسائل میں امتحان دیا وہ اس بچی کی ہمت ہے کیونکہ ہونہار طالبہ لائبہ سجاد جنجوعہ اور معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی اہلیہ محترمہ امتحان سے چند ہفتے قبل ہی فوت ہوئی تھیں مگر لائبہ سجاد جنجوعہ نے اپنی ماں کی جدائی کے غم کو چھوٹی سی عمر میں سہ کر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور9Thکے امتحان میں 520میں 492نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کی صاحبزادی کی امتحان میں شاندار کامیابی پر کہوٹہ کی سیاسی، سماجی، مذہبی، ادبی شخصیات نے ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صاحبزادی ہونہار طالبہ لائبہ سجاد جنجوعہ کو مزید کامیابی کے لیے دعا دی ہے۔
Kahuta; Laiba Sajjad Janjua daughter of Dr Sajjad Janjua of Moawara has achieved 1st position by taking 492 marks out of 520 at class 9 exam results.
کہوٹہ کے علاقہ تھوہا میں گذشتہ روز ہونے لڑائی جھگڑئے کا راضی نامہ
Rival gangs make peace after fight at Thoa Khalsa mela
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ تھوہا میں گذشتہ روز ہونے لڑائی جھگڑئے کا راضی نامہ ہو گیا۔چند دن قبل تھوہا میلے میں ایک جھگڑا ہوا جس میں دونوں طرف چند ایک افراد زخمی ہو گے تھے دونوں اطراف سے تھانہ کہوٹہ میں در خواستیں بھی ہوئی تھیں گذشتہ روز جھگڑئے کے مدعی راجہ شاہد علی جنجوعہ ان کے بڑھے بھائی راجہ شوکت علی جنجوعہ نے فی سبیل اللہ معاف کر دیا اور ان کا دوسری پارٹی کے نذاکت حسین کے ساتھ باہمی رضا مندی سے راضی نامہ ہو گیا اس موقع پر دونوں فریقین آپس میں گلے ملے اور حاجی راجہ شوکت علی جنجوعہ نے دعائے خیر کی۔




