DailyNews

Rawalpindi; Around 90 accused of attacking police station Kotli Sattian are not charged after not being proved of the attack

تھانہ کوٹلی ستیاں پر حملہ اور تشدد کیس کے 90ملزم بری

راولپنڈی ; انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ کوٹلی ستیاں پر حملہ اور ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملوث 90کے قریب ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا، سابق رکن ضلع کونسل جاوید ستی، ثناء الحق ستی اور تبسم ستی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 2014میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ پر حملہ کر کے ایس ایچ او راجہ لہراسب کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، دوران سماعت ملزمان کی پیروی کرتے ہوئے فاروق اعوان اور اسد عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے حقیقت یہ ہے کہ کسی اور کیس کی انکوائری کی دوران راجہ لہراسب نے ستی قوم کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے الزامات عائد کئے جس پر لوگوں نے احتجاج کیا تو ان کیخلاف دہشت گردی سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا، عدالت نے فریقین کے وکلا کی بحث سننے کے بعد تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button