DailyNews
Chakswari; 3rd Death anniversary of the mother of Mirza M Nazir observed in Chakswari
مرزامحمدنذیر سابق صدر پریس کلب چکسواری کی والدہ محترمہ کی تیسری برسی گزشتہ روز چکسواری میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر مرزامحمدنذیر سابق صدر پریس کلب چکسواری کی والدہ محترمہ کی تیسری برسی گزشتہ روز چکسواری میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی مرحومہ ومغفورہ کی روح کے ایصال ثواب اوردرجا ت کی بلندی کے لئے قرآن خوانی دعائیہ تقریب اورافطار ڈنر کااہتمام کیاگیاقاری محمدمنور حسین نے دعاکرائی دعائیہ تقریب میں دارالعلوم جامعہ اسلامیہ شرقیہ چکسواری کے طلبہ نے شرکت کی۔
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
پرائس کنڑول کمیٹی ڈڈیال سب ڈوثرن کے سربراہ چوہدری اقبال حسن نے کہا کہ ما ہ صیام کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ رمضان کا آخر عشرہ جس میں ہمیں منافع خوری اور دیگر معاشرے کی اصلاح کے لئے کوئی ایسا کانہیں کرنا چاہے جس سے رمضان کے تقدس کے لئے خطرہ ہو ان خیالاے کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈڈیال مختلف مکتبہ فکر جن میں انجمن تاجران،علمائے اکرام ودیگر تنظیموں کے نمائندگان پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ہمارا دین اس بات کی غماز ی کرتاہے کہ ہم اللہ کے اس بابرکت ماہ کا احترام کریں تاکہ ہے ماہ رمضان جس کے پانچ الفاظ ہیں میں پر لفظ ر سے ن تک ہمیں پیغام دیتا ہے کہ اللہ اس ما ہ کے تقد س کے لئے ہم پرامن ہ وچاہے تاکہ اسلام نے جواس کی پہچان دی ہے اس میں نماز کی پابندی اور دیگر معالات کی یکسوئی وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔




