
سلاو ; لیڈر آف دی سلاو بارو کونسل کونسلر جیمس نے ممبران کیبینٹ اور ان کے محکموں کا اعلان کر دیا۔ لوکل کابینہ آٹھ ممبران کونسلر پر مشتمل ہے۔ کابینہ اراکین میں۔ لیڈر آف دی کونسل کونسلر جیمس۔ ڈپٹی لیڈر کونسلر صوبیہ حسین۔ کونسلر چوہدری محمد نذیر۔ کونسلر شبنم صادق۔ کونسلر راب انڈروسن۔ کونسلر مارٹن کارٹر۔ کونسلر پوتر مان۔ کونسلر نتاشا پنٹلیک شامل ہیں۔ کابینہ اراکین میں تین برٹش پاکستانی نثراد ممبران۔ کونسلر صوبیہ حسین۔ کونسلر چوہدری محمد نذیر۔ کونسلر شبنم صادق۔ کو تیسری مرتبہ نمائندگی دی گی ہے۔ یقینی طور پر سلاو کی پہلی مسلم برٹش پاکستانی خاتون ڈپٹی لیڈر کونسلر صوبیہ حسین نے تیسری مرتبہ ڈپٹی لیڈر سلاو بارو کونسل منتحب ہو کر نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے۔ جس سے یقینی طور پر سلاو کی پاکستانی کیمونٹی میں انتہائی خوشی اور مسرت پائی جاتی ہے۔ اس وقت سلاو لوکل کونسل کے ٹوٹل 42 کے ایوان میں لیبر پارٹی کے 37 ممبران ہیں۔ جن میں 4 ممبران کونسلرز کا تعلق ٹوری پارٹی سے ہے۔ جبکہ ایک ممبر نے چند دن قبل ٹوری پارٹی کو چھوڑ کر آزاد حیثیت اختیار کی ہے 37 ممبران کونسل میں سے 16 پاکستانی نثراد کونسلر ہیں۔ تمام کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے۔ گزشتہ دنوں میں ممبران کونسل کے فل اجلاس میں۔ کونسلر وتار چیمہ کو میئر اور کونسلر پرسٹن بروکر کو ڈپٹی مئیر منتحب کر لیا گیا ہے۔ جنہوں نے باضابطہ طور پر اپنے عہدوں کا چارچ سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔




