DailyNews
London; Vodaphone to start 5g service in Uk from 3rd July
ووڈا فون نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ میں اپنی جی 5 سروس کا آغاز 3 جولائی سے کر رہا ہے
لندن، ووڈا فون نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ میں اپنی 5 جیسروس کا آغاز 3 جولائی سے کر رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ میں سروس کی فراہمی کے آغاز کیلئے تاریخ دی گئی ہے جس سے بزنس کسٹمرز اور کنزیومرز دونوں ہی مستفید ہو سکیں گے۔ ووڈا فون نے کہا ہے کہ نیکسٹ جنریشن موبائل نیٹ ورک کے فوائد میں مصروف علاقوں میں تیزرفتار اور زیادہ قابل اعتبار ڈیٹا سپیڈ قابل ذکر ہیں۔ یہ کمپنی اپنی سروس کی ڈلیوری کیلئے دیگر کے علاوہ چینی ٹیلی کام پرووائیڈر ہواوے سے لئے گئے آلات پر انحصار کرے گی۔برطانوی حکومت اب تک ٹیلی کامز شعبہ کا جائزہ لے رہی ہے جس کے نتیجے میں سائبر سیکورٹی پر تشویش کے پیش نظر ہواوے کی کٹ استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔تاہم گزشتہ ماہ افشا ہونے والی دستاویز ات سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ نیٹ ورک پرووائیڈرز کو یقینی طور پر ہواوے کے ریڈیو ایکسیس نیٹ ورک (رن) گیئر کی اجازت دے دی جائے گی جس کے ذریعے ڈیوائسز کسی تار کے بغیر ہوا کی لہروں پر ریڈیو سگنلز نشریات کے ذریعے سسٹمز سے منسلک ہو جاتی ہیں۔ ووڈا فون نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر سات شہروں کو سسٹمز سے منسلک کیا جائے گا جن میں برمنگھم، برسٹل، کارڈیف، گلاسگو،مانچسٹر، لیورپول اور لندن شامل ہیں۔
London; Vodafone has announced that its 5G network will go live on July 3rd, making it the first UK carrier to set a hard date for the launch of its next-gen mobile network. The service will be available in seven cities at first, and Vodafone plans to release four handsets and one home router on its network in the coming months. The operator says that prices for its 5G plans will be the same as their 4G equivalents, and will announce the new price plans next week.
چوہدری کرامت حسین مرحوم کی چوبیسویں برسی، چوہدری محمد شریف، چوہدری فدا حسین آف دھمیال کے روح کے ایثالِ ثواب کے لئے دعائیہ تقریب لندن سلاؤ میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
Dua observed for late Ch Karamat Hussain, Ch M Sharif and Ch Fida Hussain of Dhamiyal in Slough
چوہدری کرامت حسین مرحوم کی چوبیسویں برسی، چوہدری محمد شریف، چوہدری فدا حسین آف دھمیال کے روح کے ایثالِ ثواب کے لئے دعائیہ تقریب لندن سلاؤ میں عقیدت و احترام سے منائی گئی والیہِ موہڑہ شریف معروف اسلامی سکالر جناب شہزادہ پیر ڈاکٹر فیضیل عیاض قاسمی ممبر پاکستان اسلامی نظریاتی کونسل کی خصوصی آمد کمیونٹی شخصیات سمیت اہلیان سلاؤ کی کیثر تعداد میں شرکت “
لندن سلاؤ۔ چیرمین او پی ایل و النور فوڈز چوہدری محمد اشتیاق، چوہدری اخلاق احمد ڈئرایکٹر النور فوڈز کے والد گرامی چوہدری کرامت حسین مرحوم اور بھائیوں چوہدری محمد شریف، چوہدری فدا حسین مرحوم کی روح کے ایثالِ ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی لندن کے نواحی ٹاون سلاؤ میں کیا گیا جس میں معروف اسلامی سکالر جناب شہزادہ پیر ڈاکٹر فیضیل عیاض قاسمی ممبر پاکستان اسلامی نظریاتی کونسل، معروف بزرگ مذہبی پیر سید کرامت حسین شاہ صاحب، علامہ چوہدری عدنان ظہیر صاحب پیش امام سلاؤ اسلامی ٹرسٹ جامع مسجد ڈائمنڈ روڈ، معروف ثنا خواں قاری محمد منیر یونس صاحب، ممتاز کمیونٹی راہنماؤں سمیت عوام کی بھرپور شرکت دعائیہ تقریب مرکز دعوت اسلامی فیضانِ مدینہ لینگلی میں زیر صدارت پیر سید کرامت حسین شاہ صاحب ہوئی نظامت مولانا حافظ شاہ صاحب نے کی تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول ص کی سعادت قاری محمد منیر صاحب نے حاصل کی ختم شریف مولانا عدنان ظہیر صاحب نے پڑھا اور دعا معروف اسلامی سکالر جناب شہزادہ پیر ڈاکٹر فیضیل عیاض قاسمی والیہِ موہڑہ شریف مری پاکستان نے کرائی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس اولاد جو اپنے والدین و خاندان کے مرحومین کے ایثالِ ثواب کا اہتمام کرتے ہیں کو صدقہ جاریہ قرار دیا اس موقع پر میڈیا کوریج محمد افتخار وارثی، مسرت اقبال مرکزی نائب صدر پریس کلب یوکے، معروف صحافی اورنگزیب چوہدری اور دیگر نے کی اشتیاق چوہدری نے تمام دوست احباب اور کمیونٹی راہنماؤں کا دعائیہ تقریب میں ہر سال کی امسال بھی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔