DailyNews
Dadyal, AJK; Administrator Dadyal local authority, Ch Sajid Nazir has full confidence in PM Azad Kashmir
وزیر اعظم آزاد کشمیر پر مکمل اعتماد کا اظہار ,ایڈ منسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں میرٹ اورکارکنوں کی عزت نفس بحال کی ڈڈیال میں ایڈمنسٹریٹر تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ایڈمنسٹریٹر تبدیل کرنا وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا اختیار ہے پہلی بار آزاد کشمیر میں ایڈمنسٹریٹر جیسی سیٹ بغیر کسی قیمت کے حقیقی کارکنوں کو میرٹ پر دی گئی ورنہ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر بننے کیلئے کروڑوں روپے اور کئی پاپڑ بیلنے پڑتے تھے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے تمام ایڈمنسٹریٹرز پر اعتمام کا اظہار کیا ہے اور اپنے اپنے شہروں کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی جس پر ہم انکے مشکور ہیں وزیر عظم آزاد کشمیر نے اپنے اپنے شہروں کے مسائل کی نشاندہی اور ان مسائل کو بجٹ کا حصہ بنانے کا وعدہ کیا مقامی ایم ایل اے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے ہمیشہ رہنمائی اور سرپرستی کی محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہم نے ڈڈیال کے مسائل حل کیے ٹی ایچ کیو میں ایم ایس کی تعیناتی کا آرڈر ہو چکاہے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی کوشش ہے کہ سرجن بھی تعینات ہو شہریوں کے ساتھ مل کر مسائل کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری عابد یاسین، مرکزی ممبر زکوٰۃ کونسل یاسر کیانی، خالد نزیر، پی آر او وزیر حکومت راجہ افتخار، مشتاق چغتائی،راجہ طاہر قیوم، ٹھیکدار سرور چغتائی،عبدالغفور چغتائی، اور دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ساجد نذیر نے مزید کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے ہمیشہ رہنمائی اور سرپرستی کی جس پر میں انکا مشکور ہوں میں نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہر کے کئی مسائل حل کیے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے تمام ایڈمنسٹریٹرز پر اعتمام کا اظہار کیا اور آزاد کشمیر کے تمام ایڈمنسٹریٹرز نے بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پر اعتماد کا اظہار کیا وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اپنے اپنے شہروں میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کو ساتھ رکھ کر شہر کے مسائل حل کریں ہم ترجیحات کا تعین کرنا چاہتے ہیں وزیر اعظم نے ہمارے ترجیحات کو بجٹ کا حصہ بنانے کا وعدہ بھی کیا میری شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ مسائل کی نشاندہی کریں امید ہے ڈڈیال کے صحافی اور سول سوسائٹی مسائل کی نشاندہی کریں گے انہوں نے کہا کہ 2016کے الیکشن کے بعد آزاد کشمیر میں جو ترقیاتی کام ہوئے یہ ہمارا عمل ہے ہم باتوں کے بجائے عملدرآدم پر یقین رکھتے ہیں آئندہ بھی مسعود خالد کی رہنمائی میں کام جاری رکھیں گے 2016سے قبل ہمارا بجٹ 11ارب تھا میاں محمد نو از شریف نے ہمارا بجٹ دوگناہ کیامیں ماضی کو یاد کرنے کے بجائے مستقبل کو سنوارنے کی بات کروں گا انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا معاشرے میں ایک مقام ہے جب تک ہم سب مل کر شہر کی صفائی کیلئے اقدامات نہیں کریں گے تب تک بلدیہ کچھ نہیں کر سکے گی روزانہ کی بنیاد پر 20ہزار لوگ شہر میں آتے ہیں لوگ گند ڈالتے ہیں جس کو بلدیہ کے اہلکار صاف کرتے ہیں چاہتے ہیں کہ ہمارا یہ شہر صفائی کے حوالے سے مثال بنے شہر کے تمام مسائل وزیر اعظم کے علم میں لائے آج دیگر تمام مسائل کو تحریری شکل میں وزیر اعظم کے سامنے پیش کریں گے۔




