DailyNewsKallar Syedan
Sakot; PPP and PML-N parties have both bankrupt the nation, Ch Jamshaid, PTI, Manianda
پی پی اور ن لیگ نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔چوہدری جمشید
سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ملک کی موجودہ معاشی صور تحال پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔اگر یہ ملک کے وفادار ہو تے تو قوم کا بچہ بچہ آج مقروض نہ ہو تا،ان کا بو یا ہوا آج عمران خان کاٹ رہا ہے، ان خیالات کا اظہار یو نین کو نسل منیاندہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری جمشید نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کا طوفان ان دونوں پارٹیوں کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔ان دونوں پارٹیاں کو لوٹ مار کا حساب قوم کو دینا ہو گا۔عمران خان ایک سچا اور ایمان دار لیڈر ہے قوم کی خوش قسمی ہے کہ ہم کو ایسا لیڈر ملا جو کہ انشاء اللہ ملک کی کا یا پلٹ کر رکھ دے گا۔اور جلد وطن عزیز ان کی قیادت میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔ملک کو لوٹنے والوں کا یوم حساب آگیا ہے اور یہ تمام لٹیرے جلد جیلوں میں بند ہو ں گئے۔چوہدری جمشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی کریپشن چھپانے کے لیے ایک ہو گئے ہیں لیکن اب عوام با شعور ہو چکی ہے اوران لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔