سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)سابق چیرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے تحصیل ناظم کلرسیدا ں کے لیے الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا اور ساتھ ہی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ راجہ ندیم احمد نے جہنوں نے اپنی عملی سیاست کا آغاز 2007 میں کیا اور پہلی مرتبہ کم عمری اور ناتجربہ کاری کے باوجود الیکشن جیت کربڑے بڑے سیاسی برج الٹ دیئے اور سیاسی پنڈتوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ وہ یوسی دوبیرن کلاں سے ایک بار ناظم اور دوسری چیرمین منتخب ہو ئے۔گزشتہ دو بارمرتبہ بلدیاتی الیکشن میں شاندار کامیابی اور عوام علاقہ نے ان کے غریب عوام کی خدمت کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے تحصیل ناظم کے الیکشن میں بھر پور سپورٹ کا وعدہ کیا کیونکہ انھوں نے ہر مشکل حالات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔ راجہ ندیم احمدایک متحرک اور عوامی شخصیت کے مالک ہیں اور وہ پورا دن اپنے حلقے میں عوام کی غمی اور خوشی میں شریک ہو نے والے فل ٹائم لیڈر ہیں۔ ناظم کا یا پھر چیرمین کا الیکشن ہو ان کے مخالفین نے ہر محاذ پر ان سے شکت کھائی راجہ ندیم احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غریب عوام سے میری دلی محبت ہے جو ہر دفعہ مجھے مایوس نہیں ہونے دیتی اور میری کامیابی کا راز بھی غریب عوام کی خدمت ہے انشااللہ منتخب ہو کر علاقہ کی تعمیر و ترقی اور تعلیم کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کر دار اداکروں گا۔
سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)موجودہ حکومت نے عوام کا جنیا محال کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا اور اب ان کی چیخیں نکال رہی ہے ہر روز پڑو ل مہنگا،بجلی مہنگی،موبائل کارڈ پر ٹیکس لگا کر غریب عوام سے نہ جانے کس بات کا بدلہ لیا جارہا ہے اب ماہ صیام آچکا ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے غریب عوام جس اذیت سے دوچار ہے اس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا اگر پی ٹی آئی حکومت کا یہی مہنگائی کا یہی منشور رہا تو یہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اور آنے والا دور پھر نواز شریف کا ہوگا وہ آج بھی ہمارے لیڈر ہیں