DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; SI Iesco Rawalpindi Shezad Jalil announces new sub division at open court session
ایس ای آہیسکو راولپنڈی شہزاد جلیل کا کلر سیداں میں کھلی کچہری سے خطاب

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی). ایس ای آہیسکو راولپنڈی شہزاد جلیل نے کلر سیداں کے قصبہ چوکپنڈوڑی میں سب ڈویژن کے قیام کے اعلان کے علاوہ ایک ہی دن میں دو ٹرانسفارمرز تبدیل کرنے سمیت متعدد شکایت کے ازالے کے لیے فوری احکامات جاری کر دیے وہ ہفتہ کے روز کلر سیداں میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ایکسین روات کے علاوہ کلر سیداں, چواخالصہ, روات, مٹور اور کہوٹہ سب ڈویژنوں کے ایس ڈی او صاحبان بھی موجود تھے. ایس ہی شہزاد خلیل نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کی بڑی وجہ بجلی کی چوری ہے شہری صحافی بجلی چوروں کی نشاندہی کریں ان کا نام صیغہ راز میں رکھ کے کارواء کی جاے گی کیونکہ بجلی چوروں کے بل بھی صارفین کو ادا کرنا پڑتے ہیں بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کا قلع قمع کر کے واپڈا کی آمدن میں اضافہ کر کے کارکردگی اور سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران افطار اور سحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گیانہوں نے نمبردار اسد عزیز کی درخواست پر چوا خالصہ سب ڈویژن کو اضافی گاڑی دینے کا بھی اعلان کیاایک صارف کی شکایت پر بتایا کہ چوک پنڈوڑی میں کلر سیداں کے تیسرے سب ڈویژن کی منظوری دے دی گء ہے جولاء سے سب ڈویژن آپریشنل ہو جاے گی آہسیکو میں جلد نء بھرتیاں کی جاہیں گی جس سے سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل ہو جاے گا انہوں نے چیرمین یو سی بھلاکھر صفدر کیانی اور حاجی یونس کی شکایت پر دو ٹرانسفر ایک ہی دن میں تبدیل کرنے کا حکم دیا. انہوں نے کہا کہ صارفین کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے حکومت نے ان. کے مساہل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا حکم دیا ہے صارفین کے مساہل حل کرنے کے لیے نء سہولیات اور گرڈ اسٹیشن قاہم کر رہی ہے انہوں نے عابد ژاہدی کی شکایت پر محلہ غوثیہ کے مسایل ایک ہفتے میں حل کرنے کا حکم دیا انہوں نے سابق رکن ضلع کونسل شیخ محمد اکرم کے شہر میں سٹریٹ لایٹ کے مطالبہ کا جواب دیتے ہوے کہا کہ سٹریٹ لاہیٹس کی تنصیب اور بل کی اداہیگی آہیسکو نہیں بلدیہ کلر سیداں کی ذمہ داری ہے ارکان بلدیہ عاطف بٹ, حاجی اخلاق حسین مرزا عبدالرحمان،عاقب علی، تنویر حسین محمد افضال کیپٹن غلام حسین سمیت دیگر نے مساہل پیش کیے جن پر فوری احکامات جاری کر دیے گے۔
Kallar Syedan; SI Iesco Rawalpindi Shezad Jalil has announces for new sub division in Chauk Pindori at a open court session held in Kallar Syedan as well as changing two electricity transformers in single day.
شاہد خاقان عباسی کو مرکزی سینیر ناہب صدر اور انجینیر قمر الاسلام راجہ کو پنجاب کا ناہب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد
Shahid Khaqan Abbassi appointed new vice President Punjab by PML-N




