DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Married women runs away taking all the cash and jewellery from in laws

کہوٹہ کے علاقہ دھیری بھملوٹ میں آٹھ ماہ قبل شادی ہو کر آنے وال زینب ممتاز نے سسرالیوں کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام .کہوٹہ کے علاقہ دھیری بھملوٹ میں آٹھ ماہ قبل شادی ہو کر آنے وال زینب ممتاز نے سسرالیوں کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔ خاوند شادی کر کے بیرون ملک گیا بیوی لاکھوں روپے کا زیور اور نقدی لیکر فرار ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق مشتاق احمد ولد عبدالمجید ساکن بھملوٹ تحصیل کہوٹہ نے درخواست دی کہ میں نے اپنے بیٹے کی شادی زینب ولد ممتاز نامی خاتون سے کرائی۔ جسکو آٹھ ماہ ہوئے میرا بیٹا وسیم روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک چلا گیا ۔8اور9تاریخ کی درمیانی رات کو میری بہو گھر سے غائب ہو گئی۔ بہت تلاش کیا مگر نہ ملی مجھے شک ہے کہ میری بہو کو محمد یونس خان ساکن رنگ پور نارتھ ڈیرہ ا سماعیل خان اور نادر علی ولد ادریس ساکن نئی آبادی کہوٹہ حرام کاری کے لے اغواء کر کے لے گے ۔جبکہ میرالاکھوں روپے کا زیور اور چار لاکھ روپے نقدی بھی لے گے۔ میری بہو اور ملزمان کو پکڑا جائے اور میرا زیور نقدی واپس دلایا جائے ۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

Kahuta; A Police case has been registered by Mushtaq Ahmed of village Deri Bamlot, in which he alleges that his son Wasim who ahs gone abroad for work married Zainab Mumtaz 8 months ago and she has run away with another man and has taken over four Lakh Rps and jewellery.  Kahuta police have registered the case and are investigating.

 

Show More

Related Articles

Back to top button