DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Truck driver shot and injured on GT road, Rawat by unknown gunmen

روات جی ٹی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،ٹرک ڈرائیور گولی لگنے سے شدید زخمی

روات جی ٹی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،ٹرک ڈرائیور گولی لگنے سے شدید زخمی ،ملزمان واردات کے بعد فرار سراغ نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح ملزمان نے تھانہ روات کے قریب جی ٹی روڈ پر راولپنڈی کی جانب جانیوالے سامان سے بھرے منی ٹرک نمبری LES1777 کو روکا اور ڈرائیور غلام فرید پر فائر کھول دیا جو شدید مضروب ہو گیا گولی اسکے سر پر لگی اس دوران جی ٹی روڈ پر گاڑیاں رک گئیں اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر ملزمان کا سراغ نہ لگایا جا سکا جبکہ زخمی ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Rawalpindi; Truck driver Ghulam Farid was forced to stop and was shot and injured on GT road, Rawat  by unknown gunmen, Police have registered the case as gunmen successful fled after attacking in daylight.

عمران خان اپنا غصہ مودی پر نکالیں , چوہدری نثار علی خان

Imran Khan should take out his anger on Modi, Ch Nisar Ali Khan

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا غصہ مودی پر نکالیں قومی سیاستدانوں پر نہیں آخری بال تک لڑنے کے بعد مودی کی منتیں کیوں کرتے ہو ، جعلی ڈگری والے لولے لنگڑے پانچ پانچ پارٹیاں بدلنے والے والے آج اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں،صوبائی اسمبلی کا حلف نہیں اٹھاؤں گا جو مزہ روزے میں ہے کھوجے میں نہیں،عمران خان اگر ٹیپو سلطان یوٹرن لیتا تو آج زندہ ہوتا میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز روات کے نواحی علاقہ یو سی بگاشیخاں کے قصبہ ہرکہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ لوگوں کی حالیہ پکڑ دھکڑ پر شدید تحفظات ہیں صوبائی اسمبلی کا حلف نہیں اٹھاؤں گا اپنے مؤقف پر قائم ہوں قومی اسمبلی کا الیکشن ہارا نہیں ہرایا گیا ہے مجھے ایم پی اے کی سیٹ پر36 ہزار ووٹ کی لیڈ سے عوام مجھے فتح دلواتے ہیں اور اوپر ایم این اے کی سیٹ پر میں ہار جاتا ہوں میری بات کو ملک کا کوئی سیاستدان جھٹلا دے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی میرے ووٹر کا ووٹ گنا بھی نہیں گیا مجھے فخر ہے کہ میں اسلام کا نام لیکر سیاست کرتا ہوں اور اسکو افضل سمجھتا ہوں حکومت میں رہ کر بھی ایک سال تک اقتدار سے دور رہا میاں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی چل کر میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ جب تک آپ وزارت داخلہ کا حلف نہیں اٹھاتے ہم بھی نہیں اٹھائیں گئے میں نے شاہد خاقان عباسی کو کہا میں آپ کے ساتھ ہوں مگر میں اصولی طور پر حلف نہیں اٹھاؤں گا تھانہ روات کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے عزت دی ہے پاکستان کی سیاست کے بازار میں ہر قسم کے لوگوں کی قیمت لگ جاتی ہے لولے لنگڑے اور جعلی ڈگری والے سیاسی لوگ پانچ پانچ پارٹیاں بدلنے والے اقتدار میں بیٹھے نظر آتے ہیں عوام کو پتہ ہے کہ انکا نمائندہ نہ بکتا ہے اور نہ ہی جھکتا ہے قریبی دوستوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہو کر اقتدار کا حصہ بنیں مگر میں نے انھیں کہا کہ میرا اصولی مؤقف ہے آدھا حلال اور آدھا حرام کا قائل نہیں ہوں ۔

موجودہ حکومت کے دور میں بھی پولیس اصلاحات کا دعویٰ محض نعرہ ثابت ہوا

No changes at police stations under current administration 

صاف چلی شفاف چلی کے نعرے پر عمل پیرا ہو نے والی موجودہ حکومت کے دور میں بھی پولیس اصلاحات کا دعویٰ محض نعرہ ثابت ہوا ،تھانوں میں سیاسی مداخلت،ٹاؤٹوں کا راج اور رشوت کا حصول پہلے کے نسبت کئی گنا بڑھ گیا سائلین انصاف کیلئے اعلیٰ افسران کے دفاتر میں خوار ہونے لگے وزیراعلیٰ پنجاب سرادعثمان بزدار بھی تاحال پولیس میں سیاسی مداخلت کو روکنے اور رشوت خوری کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات جاری کرنے میں ناکام، سفارشی ایس ایچ اوز مقامی سطح پر سیاسی پہلوانوں کے سامنے کٹھ پتلی بن گئے میرٹ کا جنازہ بکھرنے لگا تفصیلات کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب باالخصوص ضلع راولپنڈی کے صدر سرکل تھانہ جات میں سیاسی مداخلت کا سلسلہ بدستور عروج پر ہے مقامی سطح پر سیاسی کھڑینچ سیاسی بنیادوں پر تعینات ایس ایچ اوز کو استعمال کر کے پسند ناپسند کی کاروائیوں میں مشغول ہیں جب بھی جی چاہے کسی بھی جرائم پیشہ ملزم کو چھڑوا لیا جاتا ہے اور مخالفین کو عبرت سکھائی جاتی ہے رشوت کا حصول روز مرہ کا معمول بن چکا ہے تھانیدار بلا خوف وخطر پہلے کی نسبت دگنی رشوت وصول کر لیتے ہیں سائلین و معززین انصاف کے حصول کیلئے کئی کئی ہفتے خوار ہوتے رہتے ہیں مگر افسران بالا نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی بجائے رحم دلی کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں ،رشوت وصولی اور ناقص کارکردگی کے باوجود بعض نااہل ایس ایچ او بشمول دیگر افسران سیاسی آشیرباد سے ماڈل تھانہ روات سمیت اہم ترین تھانہ جات میں بدستور براجمان ہیں جنکی جرائم پر کنٹرول کے حوالے سے حالیہ کارکردگی انتہائی غیر تسلی بخش ہے جو نام نہاد سیاسی کھڑپینچوں کی خوشنودی کے عوض کرسی بچانے کی فکر میں مشغول ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button