Chakswari; Pakistan was established on the name of Islam, Ch Asif Kareem
پاکستان اسلام کے نام پرقائم ہواانشاء اللہ قائم رہے گا
سیاسی وسماجی راہنماچودھری آصف کریم نے کہاہے کہ پاکستان اسلام کے نام پرقائم ہواانشاء اللہ قائم رہے گا پاکستان کادفاع ناقابل تسخیرہے افواج پاکستان دنیاکی بہادر فوج ہے اس کی موجودگی میں پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں محفوظ ہیں بھارت کوافواج پاکستان کی عسکری مہارت اورقوت کاانداز ہے پاکستان ایک عظیم اسلامی اورایٹمی ملک ہے پاکستانی اورکشمیر ی عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں پاکستان کی تمام سیاسی قیادت اورعوام متحدومنظم ہیں پاکستان کی بہادر ا فواج اورعوام نے ہرمحاذپر بھارت کو منہ توڑ جواب اوردندان شکن شکست دی ہے اورآئندہ بھی ہرمحاذ پربھارت کوعبرت ناک شکست دیں گے انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک مشترکہ بیان میں کیاہے انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل تک عالمی امن کوشدیدخطرات لاحق رہیں گے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاتب تک پائیدارامن ممکن نہیں اقوام متحدہ اپنے قیام کے مقاصد پورے کرے اوراپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کاپائیدا ر امن کی فضاقائم کرے اوربھارت کوفوری طورپرمقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکالنے پرمجبور کرے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاپوری دنیاکاامن شدید خطرے سے دوچاررہے گااس لیے پائیدارعالمی امن کے قیام کے لئے اقوام متحدہ اورعالمی برادری مسئلہ کشمیرکافوری حل تلاش کرے اورکشمیریوں کوان کاپیدائشی حق حق خودارادیت دلائے بھارت غاصب اورقابض ہے فوری طورپر مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے
Picture of the day below..