12 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: LHC Sets Aside Order to Abolish Nalla Muslimana UC and Merge It with Doberan Kallan
لاہور ہائیکورٹ کا یونین کونسل نلہ مسلماناں ختم کرکے دوبیرن میں شامل کرنے کا حکم کالعدم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12 ستمبر 2026)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے گاؤں نلہ مسلماناں کے رہائشی چودھری جمیل اختر کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن پر یونین کونسل نلہ مسلماناں کو ختم کرکے دوبیرن میں شامل کرنے کے حکم کو کاالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فریقین کو دوبارہ سننے کی ہدایات جاری کی ہیں، کیس کی پیروی راجہ عمیر طارق اور راجہ سمیر حسن ایڈووکیٹس نے کی۔
(Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, September 12, 2026): The Lahore High Court’s Rawalpindi Bench has set aside the order to abolish Union Council Nalla Muslimana and merge it with Doberan Kallan.
Justice Syed Ahsan Raza Kazmi passed the ruling on a writ petition filed by Chaudhry Jamil Akhtar, a resident of Nalla Muslimana village.
The court directed the Election Commission of Pakistan to hear all parties afresh before making a decision regarding the status and jurisdiction of the union council.
The case was pursued by advocates Raja Umair Tariq and Raja Sameer Hassan, who represented the petitioner before the court.
The decision provides relief to the residents of Nalla Muslimana, while the Election Commission will now reconsider the matter after hearing the concerned parties.
جے یو آئی رہنما کا کہنا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا بھٹو کا تاریخی کارنامہ ہے
JUI Leader Says Bhutto’s Decision to Declare Ahmadis Non-Muslim a Historic Achievement

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12 ستمبر 2026)—جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور اپوزیشن رہنماؤں مولانا شاہ احمد نورانی،مفتی محمود احمد،علامہ یوسف بنوری و دیگر کا ایسا کارہائے نمایاں ہے جسے تاریخ ہمشہ سنہری الفاظ سے تحریر کرے گی انہوں نے جامعہ مسجد ربانی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی ساری زندگی ایک طرف مگر وہ وقت جب انہوں نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیتے ہوئے جو دستخط ثبت کیئے وہ ہمیشہ تاریخ میں امر ہو گئے ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی موت کے پروانے پر دستخط کیئے ہیں مولانا شاہ احمد نورانی نے کہا تھا کہ وہ آپ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر ایسا تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے جسے تاقیامت یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس قانون سے آج بھی کئی اقوام اور بڑی طاقتوں کو بڑی تکلیف ہے مگر جو بھی اس قانون سے چھیڑ چھاڑ کرے گا وہ خود بھی سلامت نہیں رہے گا قوم اس سے روگردانی کی کسی قمیت پر اجازت نہیں دے گی۔
Court Rejects Interim Bail of Man Accused of Assaulting Father in Sahot
عدالت نے والد پر تشدد کے مقدمے میں سہوٹ کے رہائشی ملزم عدنان منیر کی عبوری ضمانت خارج کردی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |12 ستمبر 2026)—ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے ملزم عدنان منیر سکنہ سہوٹ کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔مقدمہ میں ملزم عدنان منیر پر الزام تھا کہ اس نے اپنے بھائی عرفان منیر کے ساتھ مل کر اپنے والد محمد منیر سکنہ سہوٹ کو مبینہ طور پر رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا بازو توڑ دیا۔مقدمہ کے مدعی کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ چوہدری اعجاز حسین گجر نے مؤثر دلائل پیش کیے۔معزز عدالت نے چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم عدنان منیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
PPP Leader Condemns Lack of Clean Punjab Sanitation Services in Mohra Heeran
پیپلز پارٹی رہنما کا موہڑہ ہیراں میں ستھرا پنجاب کی ناقص کارکردگی پر شدید اظہارِ غم و غصہ




