13 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Forest Department Seizes Truck Loaded with Sheesham Wood

مٹور: محکمہ جنگلات کہوٹہ کی کارروائی، شیشم کی لکڑی سے بھرا ٹرک قبضے میں لے لیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13ستمبر2026)
محکمہ جنگلات کہوٹہ کی لکڑی چوروں کے خلاف کارروائی، شیشم کی لکڑی سے بھرا ٹرک قبضے میں لے لیا گیاتفصیل کے مطابق محکمہ جنگلات کہوٹہ نے غیر قانونی طور پر لکڑی کی کٹائی اور سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے گزشتہ رات اہم کارروائی کی ہے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے غیر قانونی لکڑی سمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک نمبرC-3688کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران اس میں لدی ہوئی شیشم کی لکڑی برآمد کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کی ٹیم نے اے سی ایف کہوٹہ محمد عثمان کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرک اور اس میں موجود لکڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں ضبط شدہ ٹرک اور لکڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سیہالہ سیل ڈپو منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ لکڑی آڑی سیداں سے لوڈ کی گئی تھی اور اسے غیر قانونی طور پر دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا۔ محکمہ جنگلات کے متعلقہ حکام کی جانب سے لکڑی کے قانونی کاغذات اور دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، جبکہ معاملے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی جانب سے جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی لکڑی کی نقل و حمل کی روک تھام کے لیے نگرانی اور گشت کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری حلقوں نے غیر قانونی لکڑی کی کٹائی اور سمگلنگ کے خلاف کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے۔

Mator, September 13, 2026: The Kahuta Forest Department has intensified its crackdown on illegal tree cutting and timber smuggling, seizing a truck loaded with Sheesham wood during an operation last night.

According to details, the Forest Department team acted on information regarding the illegal transportation of timber and stopped truck C-3688 for inspection. A search of the vehicle led to the recovery of a quantity of Sheesham wood allegedly being transported without proper authorization.

Sources said the operation was conducted under the supervision of ACF Kahuta Muhammad Usman. The truck and the recovered timber were taken into official custody and later shifted to the Sihala Sale Depot for further legal proceedings.

Preliminary information suggests that the timber had been loaded from Ari Syedan and was being transported illegally to another location. Relevant Forest Department officials are examining the legal documents and other records related to the timber.

Further legal action is expected against those found responsible after completion of the investigation.

Forest Department personnel continue to conduct patrols and monitoring operations to protect forests and prevent the illegal cutting and transportation of timber.

Local residents have welcomed the action against timber smugglers and called for stricter and indiscriminate measures against individuals involved in activities that damage forests and natural resources.

کہوٹہ لا کالج میں سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ایمان افروز خطاب

Annual Milad-un-Nabi ﷺ Conference Held at Kahuta Law College, Prof. Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri Delivers Inspiring Address

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13ستمبر2026)
کہوٹہ لا کالج میں سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شانِ مصطفیٰ ﷺ پر ایمان افروز خطاب، تٖفصیل کے مطابق چیئرمین کہوٹہ لا کالج، سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کی زیرِ صدارت جبکہ سی ای او کہوٹہ لا کالج صاحبزادہ عذیر ہاشم کی زیرِ انتظام کہوٹہ لا کالج میں سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی معروف عالمِ دین اور حضرت علامہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صاحبزادے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل مہناج القرآن انٹرنیشنل تھے، جنہوں نے حضور نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، عظمت و شان اور مقام و مرتبہ کے موضوع پر انتہائی ایمان افروز اور پُرجوش خطاب کیا۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ محبتِ رسول ﷺ ہی دین و دنیا میں کامیابی کی بنیادی کنجی ہے۔ حضور اکرم ﷺ سے ٹوٹ کر محبت کرنا ایمان کا تقاضا ہے، کیونکہ نبی کریم ﷺ کی محبت انسان کو اللہ تعالیٰ کی محبت، اطاعتِ رسول ﷺ اور دین کی حقیقی روح سے جوڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کائناتِ ہستی کا سب سے عظیم مرکز و محور ذاتِ مصطفیٰ ﷺ ہے۔ انسان کو اپنی زندگی میں سیرتِ رسول ﷺ، اخلاقِ نبوی ﷺ اور تعلیماتِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنانا چاہیے۔ نبی پاک ﷺ کی ذاتِ اقدس رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ہدایت، رحمت اور کامیابی کا سرچشمہ ہے۔کانفرنس کے دوران شرکاء نے انتہائی عقیدت و محبت کا اظہار کیا اور درود و سلام کی صداؤں سے ماحول کو منور کر دیا۔ بڑی تعداد میں عوام، علماء، وکلاء، اساتذہ، طلبہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر سی ای او کہوٹہ لا کالج صاحبزادہ عذیر ہاشم نے خطاب کرتے ہوئے کہوٹہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور علاقے کے نوجوانوں کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف، کہوٹہ لا کالج اور کہوٹہ کے تعلیمی منصوبوں اور بالخصوص کہوٹہ میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے نوجوانوں کو معیاری اعلیٰ تعلیم کی سہولت ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور تعلیمی اداروں کے ذریعے علاقے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔چیئرمین کہوٹہ لا کالج اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام مہمانوں، علماء، شرکاء، منتظمین اور بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کی محافل کا بنیادی مقصد محبتِ رسول ﷺ کو دلوں میں مزید مضبوط کرنا اور سیرتِ طیبہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔کانفرنس کے اختتام پر کہوٹہ اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لیے خصوصی میڈیا ٹاک کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں صحافیوں نے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مختلف سوالات کیے۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے اور محبتِ رسول ﷺ، دینی و اخلاقی تربیت، نوجوان نسل اور معاشرے میں مثبت اقدار کے فروغ سمیت مختلف امور پر اظہارِ خیال کیا۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم، امن و سلامتی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Press Club Kahuta Meeting Held, Team Praised for Excellent Media Coverage

مٹور: پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس، بہترین میڈیا کوریج پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13ستمبر2026)
پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس، بہترین میڈیا کوریج پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیاتفصیل کے مطابق گذشتہ روز صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی زیرِ صدارت پریس کلب کہوٹہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحافتی امور اور پریس کلب کی کارکردگی سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے گزشتہ روز کہوٹہ لاء کالج کے زیرِ اہتمام منعقدہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی بہترین میڈیا کوریج اور بروقت رپورٹنگ پر پریس کلب کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ لاء کالج کی انتظامیہ کی جانب سے بھی پریس کلب کہوٹہ کی جانب سے تقریب کی مؤثر کوریج، ذمہ دارانہ صحافت اور بروقت رپورٹنگ کو خصوصی طور پر سراہا گیا ہے۔راجہ عمران ضمیر نے کہا کہ پریس کلب کہوٹہ کی ٹیم ہمیشہ مثبت، ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ صحافت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر ہونے والی اہم تقریبات، عوامی مسائل اور مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنا صحافتی ذمہ داری ہے۔اجلاس میں بزرگ صحافی و سرپرستِ اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ،سینئر صحافی ساجد جنجوعہ، راجہ شاہد اجمل، ندیم آزاد سیپل اور عاصی جنجوعہ بھی موجود تھے۔ شرکاء نے پریس کلب کی صحافتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button