11 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Three Children Allegedly Beaten for Not Memorising Lesson in Mahli Malkan, Teacher Booked

کلر سیداں;ماہلی ملکاں میں سبق یاد نہ کرنے پر تین کمسن بچوں پر مبینہ تشدد، معلم کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11 ستمبر 2026)— سبق یاد نہ کرنے پر دینی مدرسے کے معلم نے تین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر معلم توحید کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عمران حسین ولد محمد یعقوب سکنہ ماہلی ملکاں نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا 8 سالہ بیٹا حسن جامع مسجد ماہلی ملکاں میں دیگر بچوں کیساتھ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہا ہے جہاں پر قاری صدام بچوں کو دینی درس دیتے ہیں جو کہ 2/3 دن قبل اپنے گاوں آزاد کشمیر گئے ہوئے تھے ان کی عدم موجودگی میں حافظ محمد توحید سکنہ بناہل راج دانی کلر سیداں بچوں کو قرآن مجید کا درس دے رہے تھے،گزشتہ سہہ پہر میرا بیٹا درس کےلئے جامع مسجد گیا وہ واپس آیا تو رو رہا تھا دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ مجھے اور محلہ کے دوسرے دو بچوں 9 سالہ ارش ولد محمد جمیل اشتیاق اور ثاقب ولد جمیل کو حافظ محمد توحید نے ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا، تین کم سن بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں جس پر حافظ توحید سے دریافت کیا گیا تو اس نے بتایا کہ بچوں کو سبق یاد نہ ہونے پر ڈنڈے مارے ہیں جس پر کلرسیداں پولیس نے معلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا یاد رہے کہ چند ہفتے قبل بھی کلرسیداں کے ایک دینی مدرسہ میں معلم کے مبینہ تشدد سے کمسن طالبعلم جاں بحق ہو گیا تھا کہ اب دوسرے مدرسے میں بھی معلم نے تین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ادہر کلرسیداں کے مقامی حلقوں نے دینی مدارس میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کلرسیداں کے تمام دینی مدارس کے طلبہ کا ریکارڈ چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ یہاں تمام مدارس میں 98 فیصد سے زائد طلبہ کا تعلق دور دراز کے اضلاع کے ساتھ ساتھ ازادکشمیر،گلگت بلتستان، کے پی کے اور بلوچستان سے ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, September 11, 2026): Police have registered a case against a religious teacher after three minor children were allegedly beaten with a stick for failing to memorise their Quranic lesson at a mosque in Mahli Malkan, Kallar Syedan.

According to the complaint filed by Imran Hussain, a resident of Mahlian Malikan, his eight-year-old son Hassan attends Quranic classes at Jamia Masjid Mahlian Malikan along with other children. The regular teacher, Qari Saddam, had reportedly travelled to Azad Kashmir two or three days earlier. During his absence, Hafiz Muhammad Tauheed, a resident of Banhal Rajdhani, Kallar Syedan, was teaching the children.

The father said that his son returned home crying after attending the lesson and told him that Hafiz Muhammad Tauheed had beaten him and two other children, nine-year-old Arshad, son of Muhammad Jameel Ishtiaq, and Saqib, son of Jameel, with a stick.

The children reportedly had visible marks of physical assault on their bodies. When questioned about the incident, Hafiz Tauheed allegedly acknowledged hitting the children, saying they had failed to memorise their lesson.

Following the complaint, Kallar Syedan Police registered a case against the teacher.

The incident has raised further concern among local residents, particularly as a similar incident was reported only a few weeks ago at another religious seminary in Kallar Syedan, where a minor student allegedly died following violence by a teacher.

Local circles have expressed strong concern over alleged incidents of corporal punishment in religious seminaries and called for the records of students enrolled in all seminaries in Kallar Syedan to be reviewed. They noted that more than 98 percent of students in these institutions reportedly come from distant districts, including Azad Kashmir, Gilgit-Baltistan, Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan.

علامہ غازی اورنگزیب فاروقی کا کلر سیداں میں خطاب، تحفظ ناموسِ صحابہ و اہل بیت بل پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11 ستمبر 2026)—سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ “خاتم النبیین و خاتم المعصومین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی عزت و ناموس کا تحفظ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ ہم نبی کریم ﷺ، صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ کی حرمت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور زندگی کی آخری سانس تک ان کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں منعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ “تحفظ ناموسِ صحابہ و اہل بیت بل” کو فوری طور پر قانون کا حصہ بنایا جائے اور اس پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہو اور امن و امان قائم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں اسلام کی بالادستی چاہتے ہیں ہم عظمت اہلبیت و صحابہ کے پیروکار ہیں ہم مسلمانوں میں نفرتیں نہیں باہمی اخوت بھائی چارے کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں ہماری اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ جانا جائے ہم سمجھتے ہیں کہ تمام طبقات اسلامی شعائر کا احترام کرکے ملک کو اسلام کا قلعہ بنا سکتے ہیں ہمارے اندرونی اختلافات سے ملک اور اسلام دونوں کا نقصان ہوتا ہے ہمیں ایسے معاملات میں دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے،اس موقع پر سنی علما کونسل کے ڈویژنل صدر تنویر عالم فاروقی،عبد الجبار حیدری،مفتی سلیم محمود ربانی،مولانا قاسم چلاسی،حافظ محمد احسان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و استحکام اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Faizan Shaheed Murder Case: Three Suspects Sent on Four-Day Physical Remand

فیضان شہید قتل کیس، تین ملزمان مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |11 ستمبر 2026)—دینی مدرسہ تشدد کیس فیضان شہید کے قتل میں ملوث ملزمان قاری ثناء اللہ، مجتبٰی اور حمزہ طیب کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اس موقع پر مدعی کے وکیل وقاص کیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ مدرسہ مالک حاجی شریف وغیرہ وقوعہ کے سہولتکار کار اور معاون ہیں لہذا ان کے خلاف مزید دفعات ایزاد کی جائیں جس پر جج سدرہ النساء علاقہ مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو اس نقطہ پر تفتیش کرنے کا حکم دے دیا مدعی کے وکیل وقاص کیانی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ انہیں قوی یقین ہے کہ پولیس مدرسہ مالک حاجی شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہتی اور انہیں ریلیف دینا چاہتی ہے جس پر قتل کے کیس پر منفی اثرات مرتب ہوں
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) ساٹھ سالہ خاتون دوران سفر رکشے سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ثریا بیگم جو کہ چوکپنڈوری کے نواحی علاقہ عزیز پر گجراں کی رہائشی تھی رکشے پر گھر جا رہی تھی کہ راستے میں گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں پہنچایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ چکی تھی۔ ادھر ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر عماد نے بتایا کہ اس کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button