11 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Law College to Host Annual Milad Conference
کہوٹہ لاء کالج کے زیرِ اہتمام عظیم الشان سالانہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر ,11ستمبر2026— کہوٹہ لاء کالج کے زیرِ اہتمام عظیم الشان سالانہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کے پروگرام اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بابرکت کانفرنس 11 ستمبر 2026 بروز جمعہ منعقد ہوگی۔
کانفرنس کی صدارت چیئرمین کہوٹہ لاء کالج، ممتاز مذہبی اسکالر اور سجادہ نشین بگھار شریف پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کریں گے، جبکہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بطور مہمانِ خصوصی شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔ میزبانی کے فرائض سی ای او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم سرانجام دیں گے۔
کانفرنس کے دو سیشن ہوں گے، پہلا سیشن صبح 10 بجے جبکہ دوسرا سیشن نمازِ جمعہ کے بعد منعقد ہوگا۔ تقریب میں سیرتِ النبی ﷺ، حضور اکرم ﷺ کی عظیم تعلیمات، اخلاقِ حسنہ اور اسوۂ حسنہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔
سالانہ میلاد کانفرنس میں ہر سال کہوٹہ سمیت آزاد کشمیر، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال اور ملک کے دیگر علاقوں سے علماء کرام، مذہبی اسکالرز، طلباء، وکلاء، اساتذہ، صحافیوں، تاجروں، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
منتظمین کے مطابق میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی یہ روحانی محفل عشقِ رسول ﷺ کے اظہار، سیرتِ طیبہ سے وابستگی اور اسوۂ حسنہ کو عملی زندگی میں اپنانے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے تمام عاشقانِ رسول ﷺ، علماء کرام، طلباء، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
منتظمین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت محفل کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ملک و قوم سمیت اہلِ کہوٹہ پر اپنی خصوصی رحمتیں نازل فرمائے۔
Kahuta: Pothwar.com, Imran Zamir — September 11, 2026 — Kahuta Law College will host its annual Milad-e-Mustafa ﷺ conference on Friday, September 11, 2026.
The conference will be chaired by religious scholar and Chairman Kahuta Law College Prof. Dr. Sahibzada Sajid-ur-Rehman, while Dr Hassan Mohy-ud-Din Qadri will attend as the chief guest and deliver a special address.
The event will feature two sessions, with the first beginning at 10:00 a.m. and the second after Friday prayers. Scholars will highlight the life, teachings and noble character of Prophet Muhammad ﷺ.
Thousands of scholars, students, lawyers, teachers, journalists, traders and residents from Kahuta and surrounding areas are expected to attend.
پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہوٹہ کا دورہ، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں
PPP Leaders Visit Kahuta, Meet Political and Social Figures

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11ستمبر2026)
پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہوٹہ شہر کا دورہ، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں، مریضوں کی عیادت اور فاتحہ خوانی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے پارٹی رہنماؤں چوہدری ظہیر سلطان، سید عمران علی شاہ، ماسٹر فیاض جنجوعہ اور راجہ وحید ایڈووکیٹ کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، مریضوں کی تیمارداری اور عیادت کی جبکہ فوتگی والے گھروں میں حاضری دے کر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب و بلندی درجات کے لیے دعا کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما اور سابق MNA غلام مرتضیٰ ستی نے چوہدری ظہیر سلطان، سید عمران علی شاہ، ماسٹر فیاض جنجوعہ اور راجہ وحید ایڈووکیٹ کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور مختلف سیاسی، سماجی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہوٹہ شہر کے سابق سٹی ناظم راجہ امان اللہ ایڈووکیٹ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم جنجوعہ کی عیادت بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وفد نے کہا کہ بیمار افراد کی عیادت اور مشکل وقت میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری معاشرتی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر وفد نے کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات ایم ذرین اعوان اور ایم آفتاب مرزا سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں غلام مرتضیٰ ستی اور ان کے ہمراہ وفد نے کہوٹہ محلہ راجگان کے رہائشی راجہ فہیم اختر کے بھائی راجہ احسن اختر کی وفات پر ان کے گھر حاضری دی، لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب، مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہوٹہ میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ مختلف پروگرامز میں بھی شرکت کی اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں ٹھنڈا پانی کے مقام پر مرحوم راجہ منیر کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا دورہ کہوٹہ کے دوران سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ مختلف مقامات پر پیپلز پارٹی رہنماؤں کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔
Malik Ikram Awan Returns Home After Performing Umrah, Receives Warm Welcome from Family and Friends
ملک اکرام اعوان عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، عزیز و اقارب اور دوست احباب کا پرتپاک استقبال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11ستمبر2026)
معروف کاروباری شخصیت کے صاحبزادے ملک اکرام اعوان عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئے تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیت ملک جلیل اعوان کے صاحبزادے ملک اکرام اعوان مقدس سرزمین سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خیر و عافیت کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ہوائی اڈے (ایئرپورٹ) آمد پر ان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور رشتہ داروں نے ان کا انتہائی پرتباک اور گرمجوشانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے۔ بعد ازاں انہیں قافلے کی صورت میں عزت و احترام کے ساتھ ان کی رہائش گاہ لایا گیا۔گزشتہ روز ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ، ممتاز تاجر ملک محمد صابر اور تاجر محمد یاسر نے ملک اکرام اعوان کی رہائش گاہ جا کر ان سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے ملک اکرام اعوان کو عمرے کی باہدف ادائیگی اور مبارک سفر کی تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ملک اکرام اعوان نے اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ادا کیا اور کہا:”حرمین شریفین کی زیارت اور عمرے کی سعادت حاصل ہونا اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کررم ہے۔ مقدس مقامات پر جا کر جو روح پرور اور دلی سکون میسر آتا ہے، اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں نے وہاں بالخصوص اپنے ملک پاکستان کی سلامتی، ترقی، اور اپنے تمام عزیز و اقارب اور دوست احباب کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔
Allama Idrees Hashmi Visits Raja Waqar Ahmed Janjua’s Residence in Sheffield, Warm Welcome Extended
علامہ ادریس ہاشمی کی شیفیلڈ میں راجہ وقار احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ آمد، پرتپاک استقبال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11ستمبر2026)
صدر جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ علامہ ادریس ہاشمی کی شیفیلڈ یو کے میں نوجوان سیاسی و مذہبی شخصیت راجہ وقار احمد جنجوعہ کی رہائش گاہ آمد، راجہ وقار احمد جنجوعہ نے اپنے معزز مہمانوں کا پر تباک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا، علامہ ادریس ہاشمی نے راجہ وقار احمد جنجوعہ کے گھر میں خیر و برکت، رزق روزی میں کشادگی، صحت یابی اور دراز عمری کے لیے خصوصی دعا کی،راجہ وقار احمد جنجوعہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق پاکستان کے مشہور عالم دین خطیب مرکزی جامع مسجد کہوٹہ علامہ محمد ادریس ہاشمی صدر جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ،نعت خوان قاری عرفان سلطانی نے شیفیلڈ یو کے میں نوجوان سیاسی و مذہبی شخصیت راجہ وقار احمد جنجوعہ کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پر گے جہاں معروف سیاسی، سماجی، مذہبی و سوشل شخصیات راجہ مدثر رزاق جنجوعہ صدر (عبد الرزاق مرحوم ویلفیئر ٹرسٹ)،حاجی راجہ امتیاز یعقوب جنجوعہ،حاجی راجہ نیاز یعقوب جنجوعہ،صوفی محمد شکیل،عثمان کیانی اور راجہ کامران نے بھی شرکت کی ہے، نوجوان سیاسی و مذہبی شخصیت راجہ وقار احمد جنجوعہ نے اپنے معزز مہمانوں کا گرم جوشی سے ویلکم کیا اور ان کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا اہتمام کیاتمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکریہ ادا کیا۔
Newly Elected AJK Minister for Revenue Raja Muhammad Riyasat Receives Grand Welcome in Kahuta
آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر مال راجہ محمد ریاست کا کہوٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال




