09 September 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawalpindi: Motorcyclists Attack Coaster, Smash Windscreen and Flee

راولپنڈی; کوسٹر پر موٹر سائیکل سواروں کا حملہ، ونڈ سکرین توڑ کر فرار

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09 ستمبر 2026)راجہ بازار راولپنڈی سے کلرسیداں آنے والی کوسٹر 7781 پر موٹرساۂیکل سواروں کا عملہ،واقعہ پیر کے روز دن اڑھائی بجے سواں اور روات کے درمیان کیا آیا نامعلوم موٹر سائیکل سوار اچانک کوسٹر کے آگے آ گئے اور انہوں نے ہیلمٹ سے ونڈ سکرین توڑی اور فرار ہو گئے تاہم گاڑی میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے یاد رہے کہ متاثرہ گاڑی مقامی پٹواری راجہ ظفر کی ملکیت ہے

Rawalpindi (Potohar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 09, 2026): A coaster travelling from Raja Bazaar, Rawalpindi, to Kallar Syedan was reportedly attacked by unidentified motorcyclists on Monday afternoon.

According to details, the incident took place at around 2:30 p.m. between Swan and Rawat, when unidentified motorcycle riders suddenly came in front of coaster 7781. The riders allegedly smashed the vehicle’s windscreen with a helmet before fleeing the scene.

Fortunately, all passengers traveling in the coaster remained safe and no injuries were reported. It is worth mentioning that the affected vehicle is owned by local Patwari Raja Zaffar

مری پولیس کا آزاد کشمیر کے دشوار گزار علاقے میں آپریشن، اغوا ہونے والی دو بچیاں بازیاب

Muree Police Rescue Two Abducted Girls in Operation Across Difficult Terrain of Azad Kashmir

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09 ستمبر 2026)ایس ایچ او پتریاٹہ ضلع مری سعید اکبر کیانی نے کہا کہ میں نے صرف چھ پولیس اہلکاروں کی مدد سے ازادکشمیر کے دوردشوار علاقے میں کاروائی کرکے مری سے اغوا کی گئی دو بچیوں کو بازیاب کرکے بحفاظت مری منتقل کردیا انہوں نے پیر کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی انتقام کی خاطر تیس چالیس لوگ ازادکشمیر سے مری آئے اور دو بچیوں کو اغوا کرکے ہمراہ لے گئے یہ واقعہ مری پولیس کے لیئے چیلنج تھا اگر کسی سے کوئی ذیادتی ہوئے تو اسے پولیس سے رجوع کرنا چاہیے طاقت اور جتھے کے زور پر حملہ اور ہو کر بچیوں کا اٹھا کر لے جانا انارکی پھیلانے کی دانستہ کوشش ہے اس کی قطعہ اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہا کہ جب وہ کاروائی کے لیئے اپنے چھ ملازمین کے ہمراہ ازادکشمیر داخل ہوئے تو ہمیں متعدد مقامات پر روک کر آگے پیشقدمی سے روکا گیا مگر ہم رکے نہیں تمام دھمکیاں اور خطرات کو مسترد کرکے آگے بڑھ گئے پھر ہم پر فائرنگ کی گئی جس سے میرا سب انسپکٹر زخمی ہوا مگر ہم نے مشن کو کر صورت مکمل کیا ہم نے جانیں خطرے میں ڈال کر نہ صرف کامیاب کاروائی کی بلکہ دو مغویہ بچیوں کو لے کر بحفاظت مری منتقل کرنے میں کامیاب ہو گئے اس سارے عمل میں اللہ کی مدد شامل حال رہی اور ساتھیوں کے حوصلے بلند رہے جس کی وجہ سے ہم آج سرخرو ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button