08 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Police Arrest Domestic Worker and Wife Over Robbery at Disabled Man’s Home

کہوٹہ پولیس کی کارروائی، معذور شہری کے گھر ڈکیتی کرنے والا گھریلو ملازم اور اس کی بیوی گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ، 8 ستمبر 2026) — کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معذور شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ 4 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، مسروقہ پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

مقدمہ کے مدعی کے مطابق اس نے ملزم اور اس کی بیوی کو فارم ہاؤس پر کام کاج کے لیے ملازم رکھا تھا اور انہیں اپنے گھر میں رہائش بھی فراہم کی تھی۔ مدعی کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازم نے اپنی بیوی کے ہمراہ اس کی اہلیہ کو باندھ کر ڈکیتی کی واردات کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور انہیں مکمل تفتیش کے بعد چالان عدالت کیا جائے گا۔

ایس پی صدر انعم شیر کے مطابق ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 8, 2026) — Kahuta Police have arrested a domestic worker and his wife for allegedly carrying out a robbery at the home of a disabled citizen.

According to police, the suspects were traced and arrested through technical and human intelligence sources. Police recovered Rs. 400,000 in stolen cash, gold jewellry, a mobile phone, a stolen pistol and a motorcycle from their possession.

The complainant told police that he had hired the suspect and his wife to work at his farmhouse and had also provided them accommodation at his residence. According to the complainant, the domestic worker, along with his wife, allegedly tied up his wife, carried out the robbery and fled the scene.

Kahuta Police subsequently used technical and human intelligence to trace the suspects and take them into custody.

Police officials said that the suspects would be challaned before the court on the basis of solid evidence after completion of the investigation.

SP Saddar Anam Sher said that legal action was being taken against the suspects in accordance with the law and that police operations to protect citizens and their property would continue.

کہوٹہ: نورآباد آبشار میں افسوسناک حادثہ، نوجوان ڈوب کر جاں بحق

Youth Drowns at Noorabad Waterfall in Kahuta During Recreational Visit

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 8 ستمبر 2026) کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے علاقے نورآباد کی خوبصورت قدرتی آبشار ایک بار پھر افسوسناک حادثے کا مرکز بن گئی، جہاں تفریح کے لیے آنے والا نوجوان حسن علی نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حسن علی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نورآباد آبشار پر تفریح کی غرض سے آیا تھا۔ نہانے کے دوران وہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا، جس کے باعث موقع پر موجود ساتھیوں اور مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ واٹر ریسکیو راولپنڈی کی ٹیم نے کئی گھنٹوں تک مسلسل ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور طویل کوششوں کے بعد حسن علی کی لاش پانی سے نکال لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق نوجوان کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

حادثے کے بعد نورآباد آبشار پر تفریح کے لیے آنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نہاتے ہوئے انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں اور گہرے پانی میں جانے سے گریز کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

ہنیسر میں سالانہ عرس کے موقع پر شاندار محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

Grand Mehfil-e-Milad Mustafa ﷺ Held in Hanesar on Annual Urs of Sain Chambian Wali Sarkar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2026)
معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت خاور جنجوعہ نقیبی کے زیرِ اہتمام سائیں چمبیاں والی سرکار (ہنیسر) کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر شاندار محفلِ میلادِ مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا باوقار انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقانِ رسول (ص) نے شرکت کی اور فضا درود و سلام کے نعروں سے گونج اٹھی اس روحانی و پُرنور محفلِ پاک میں مفکرِ اسلام ڈاکٹر پیر صاحبزادہ ساجد الرحمن مدظلہ العالی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے ایمان افروز خطاب سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ انہوں نے سیرتِ طیبہ اور اولیائے کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ کی زندگی محبت، امن اور پیار کا درس دیتی ہے اور ان کے آستانے ہمیشہ سے ہدایت کا ذریعہ رہے ہیں۔محفل میں پیر سید ضمیر حسین شاہ، مولانا ڈاکٹر آصف القادری اور علامہ سعید ضیا نے بھی خصوصی شرکت کی اور بارگاہِ رسالت مآب (ص) میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔اس موقع پر معززینِ علاقے اور صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، خضر ستی، ارسلان کیانی ایڈووکیٹ، سینئر صحافی ساجد جنجوعہ، ندیم آزاد سیپل اور کبیر احمد جنجوعہ،عاصی ججوعہ سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام، مشائخ عظام، عقیدت مند اور اہل علاقہ شامل تھے۔پروگرام کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ میزبان خاور جنجوعہ نقیبی نے تمام آمدہ مہمانوں اور عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں شرکاء میں لنگرِ حسینی تقسیم کیا گیا۔

Bilal Tent Service and Bilal Event Management Inaugurated at Karori Center in Kahuta

کہوٹہ کے کاروری سنٹر میں بلال ٹینٹ سروس اور بلال ایونٹ منیجمنٹ کا شاندار افتتاح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2026)
کہوٹہ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت مختار کلیامی کی زیرِ ملکیت جدید تجارتی مرکز ”کاروری سنٹر” میں ”بلال ٹینٹ سروس” اور ”بلال ایونٹ منیجمنٹ” (نزد مسجد قباء) کی شاندار افتتاحی تقریب انعقاد پذیر ہوئی، جس میں علاقے کی ممتاز سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت اور افتتاح سجادہ نشین دربارِ عالیہ منیندہ شریف سائیں زاہد محبوب صابری نے کیا، جبکہ علامہ قاری صغیر احمد قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانانِ گرامی نے فیتہ کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا اور کاروباری مرکز کی ترقی، برکت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔افتتاحی تقریب میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی، ارسلان کیانی ایڈووکیٹ اور کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر مقامی شخصیات، تاجروں اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی اور مختار کلیامی کو نیا کاروبار شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر صاحبِ تقریب مختار کلیامی نے تمام آمدہ مہمانوں اور معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”بلال ٹینٹ سروس” اور ”بلال ایونٹ منیجمنٹ” کے ذریعے شہریوں کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے جدید اور معیاری سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

Good Character and Kindness Are the Foundation of a Peaceful Society: Aftab Ali Satti

اعلیٰ اخلاق اور حسنِ سلوک پُرامن معاشرے کی بنیاد ہیں: آفتاب علی ستی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2026)
کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت اور ”فخرِے کہوٹہ پنجاڑ” آفتاب علی ستی نے اخلاقی قدروں کی پاسداری اور معاشرتی اصلاح کے حوالے سے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ اعلیٰ اخلاق اور حسنِ سلوک ہی کسی بھی پائیدار اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں مادیت پرستی اور نفسا نفسی کے غلبے کو ختم کرنے کے لیے ہمیں بحیثیت قوم اپنے اخلاق اور رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کی شدید ضرورت ہے۔آفتاب علی ستی کا کہنا تھا کہ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ وہی قومیں عزت اور کامیابی حاصل کرتی ہیں جو سچائی، امانت داری، رواداری اور باہمی احترام جیسے اعلیٰ اخلاقی اصولوں کو اپناتی ہیں۔ انسان کا اصل زیور اس کا اخلاق ہے اور دینِ اسلام نے بھی تمام انسانوں کے ساتھ حسنِ اخلاق، نرمی اور درگزر سے پیش آنے کی سخت تاکید کی ہے۔ اگر ہم اپنے روزمرہ کے معاملات میں ایمانداری اور حسنِ سلوک کا مظاہرہ کریں تو معاشرے سے معاشی و سماجی برائیوں کا خاتمہ خود بخود ممکن ہو سکتا ہے۔انہوں نے خاص طور پر نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید دور میں نوجوانوں کو اپنی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ سوشل میڈیا اور دیگر جدید ذرائع کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے اور اپنے سے بڑوں کا احترام اور چھوٹوں پر شفقت کو اپنی زندگی کا شعار بنایا جائے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ بچوں کی صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ بہترین اخلاقی تربیت بھی یقینی بنائیں تا کہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا معمار بن سکیں۔اپنے بیان کے آخر میں ”فخرِ کہوٹہ پنجاڑ” آفتاب علی ستی نے علاقے کے تمام مکاتبِ فکر اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ باہمی اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Contractor Tauseef Khalid Satti Meets Prominent Political and Social Figure Raja Intikhab Arabi in Switzerland

ٹھیکیدار توصیف خالد ستی کی سوئٹزرلینڈ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی سے ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2026)
ٹھیکیدار توصیف خالد ستی کا دورہ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی سے ملاقات تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ علاقہ سنگھوٹ ستیاں کے رہائشی ٹھیکیدار توصیف خالد ستی نے اپنے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران کہوٹہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی (المعروف انتی) سے ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف باہمی دلچسپی کے امور، وطنِ عزیز اور بالخصوص علاقائی سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران راجہ انتخاب عربی نے ٹھیکیدار توصیف خالد ستی کی سوئٹزرلینڈ آمد کا خیرمقدم کیا اور ان کے اعزاز میں ایک پرُتکلف اور شاندار دعوت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں کہوٹہ کی ترقی، عوامی مسائل اور دیارِ غیر میں مقیم تارکینِ وطن کے حوالے سے طویل گپ شپ ہوئی۔ راجہ انتخاب عربی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے کے لوگوں سے بیرونِ ملک ملاقاتیں باعثِ مسرت ہوتی ہیں اور کہوٹہ کی بہتری و خدمت کا جذبہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔ دوسری جانب ٹھیکیدار توصیف خالد ستی نے بہترین میزبانی اور محبت بھرے استقبال پر راجہ انتخاب عربی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاروباری و سیاسی خدمات کو سراہا۔اس پرُوقار تقریب میں علاقے کی یکجہتی اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر عزم کا اظہار کیا گیا۔

Sui Gas Employee Muhammad Yousaf Satti Retires After 42 Years of Dedicated Service

محکمہ سوئی گیس کے فرض شناس ملازم محمد یوسف ستی 42 سالہ شاندار سروس کے بعد ریٹائر، پروقار الوداعی تقریب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2026)
کہوٹہ محکمہ سوئی گیس کے فرض شناس ملازم محمدیوسف ستی 42 سالہ شاندار سروس کے بعد ریٹائر، شاندار الوداعی تقریب تفصیل کے مطابق محکمہ سوئی گیس کہوٹہ کے انتہائی فرض شناس، محنتی اور ایماندار ملازم یوسف ستی اپنی 42 سالہ طویل اور شاندار ملازمت مکمل کرنے کے بعد آج بروز پیر باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، یوسف ستی نے 22 جولائی 1984 کو محکمہ سوئی گیس میں اپنی ملازمت کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران انتہائی دیانتداری، لگن اور خوش اخلاقی کے ساتھ فرائض سرانجام دیے اور محکمے کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی اپنا ایک بہترین مقام بنایا۔ 42 سال تک مسلسل اور بے لوث خدمات فراہم کرنے کے بعد وہ 7 ستمبر 2026 کو اپنی مدتِ ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش (ریٹائر) ہو گئے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ساتھی ملازمین، دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوسف ستی کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دوستوں اور عزیزوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور ان پر گل پاشی کی۔ انہیں محکمے سے نہایت محبت اور بڑے جوش و خروش کے ساتھ الوداع کیا گیا۔ شرکاء نے یوسف ستی کی 42 سالہ محکمہ جاتی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے صحت، تندرستی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button