20 July 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawalpindi: Court Awards Death Sentence to Man Convicted of Killing Citizen Inside Mosque

راولپنڈی میں مسجد کے اندر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت سنا دی

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 20 جولائی 2026):
راولپنڈی پولیس کی مؤثر پولیسنگ، جدید تفتیش اور مقدمے کی بھرپور پیروی کے نتیجے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں معزز عدالت نے مسجد کے اندر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا سنا دی۔

پولیس کے مطابق مجرم صائم نے مارچ 2024 میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں سابقہ رنجش کی بنا پر مسجد کے اندر فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور شواہد کی بنیاد پر تفتیش مکمل کی۔

عدالت نے ٹھوس شواہد، گواہوں کے بیانات اور مقدمے کی مؤثر پیروی کو مدنظر رکھتے ہوئے مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے دیگر دفعات کے تحت مجرم کو 12 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں پیش کیے گئے مضبوط شواہد اور تفتیشی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے باعث عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے مجرم کو سزا دلوانے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن، تفتیشی افسران اور لیگل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا، جدید طریقہ تفتیش اختیار کرنا اور مقدمات کی مؤثر پیروی راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button