20 July 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan Rally: Hanif Abbasi and Maryam Aurangzeb Urge Support for PML-N Candidate in AJK Refugee Seats Election

گوجر خان: مہاجرین کی نشستوں کا انتخاب پاکستان کے نظریے کا امتحان ہے، حنیف عباسی، مریم اورنگزیب

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، 20 جولائی 2026):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ہر محاذ پر ناکام ہوں گی۔ آزاد جموں و کشمیر کی مہاجرین نشستوں کا الیکشن پاکستان کے نظریے، کشمیر کے پاکستان سے الحاق اور قومی یکجہتی کے عزم کا انتخاب ہے، جبکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے سازشی عناصر کو شکست دیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گوجر خان میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے-39 جموں 6 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ محمد صدیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے ایم این اے ملک ابرار، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے بھی خطاب کیا۔ جلسے کا اہتمام ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور نوجوان مسلم لیگی رہنما ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ نے کیا۔

وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ 27 جولائی مسلم لیگ (ن) اور راجہ محمد صدیق کی کامیابی کا دن ہوگا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بھرپور انتخابی مہم چلائیں، گھر گھر جا کر ووٹرز سے رابطہ کریں اور مسلم لیگ (ن) کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں تاکہ تاریخی کامیابی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی، عوامی خدمت اور کشمیر کاز کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں وطن کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان و کشمیر کی ترقی ایک دوسرے سے لازم و ملزوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے اپنے ہر دورِ حکومت میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین جموں و کشمیر مسئلہ کشمیر کے حقیقی فریق ہیں اور مسلم لیگ (ن) پاکستان سے الحاق کے اپنے مؤقف پر ثابت قدم ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ محمد صدیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوجر خان مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے اور مہاجرین جموں و کشمیر نے پاکستان کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 27 جولائی کو انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ترقی، استحکام اور کشمیر کاز کے حق میں اپنا فیصلہ دیں۔

جلسے میں سردار نسیم، رکن پنجاب اسمبلی ملک افتخار، اسماء عباسی، ملک منصور اختر، چوہدری عمران سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شہر اور گردونواح سے کارکن ریلیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے۔ ڈھول، باجوں، گھڑ ڈانس اور بڑے بڑے پینا فلیکس نے انتخابی ماحول کو مزید جوش و خروش سے بھر دیا، جبکہ جلسے کی کامیابی کے لیے ثاقب علی بیگ اور ان کی ٹیم نے بھرپور انتظامی کردار ادا کیا۔

Gujar Khan (Pothwar.com | July 20, 2026) — Federal Minister for Railways Hanif Abbasi and Punjab Senior Minister Maryam Aurangzeb said that all conspiracies against Pakistan would fail on every front, adding that the election for the refugee seats of Azad Jammu and Kashmir is not merely an electoral contest but a vote for Pakistan’s ideology and the commitment to Kashmir’s accession to Pakistan. They said the people would defeat conspiratorial elements through the power of their vote.

They expressed these views while addressing a public rally in Gujar Khan held in support of PML-N candidate Raja Muhammad Siddique for LA-39 Jammu-6 of the Azad Jammu and Kashmir Legislative Assembly. The gathering was also addressed by MNA Malik Abrar, MNA Tahira Aurangzeb, and MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti. The rally was organized by MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti and young PML-N leader Saqib Ali Baig Advocate.

Hanif Abbasi said that July 27 would be the day of victory for the Pakistan Muslim League (N) and Raja Muhammad Siddique. He urged party workers to intensify the election campaign, reach every household, and convey the party’s message to every voter in order to secure a historic victory. He added that PML-N has always worked for Pakistan’s development, public welfare, and the promotion of the Kashmir cause.

Maryam Aurangzeb paid tribute to the Pakistan Armed Forces, saying the entire nation salutes its brave officers and soldiers for making the country’s defence impregnable under the leadership of Field Marshal Asim Munir. She reiterated that Kashmir is Pakistan’s jugular vein and that the progress of Pakistan and Kashmir is inseparable. She said Nawaz Sharif initiated major development projects across the country, including Azad Kashmir, during his tenures, while Prime Minister Shehbaz Sharif has effectively highlighted the Kashmir issue at every international forum. She added that the refugees of Jammu and Kashmir are the genuine stakeholders in the Kashmir dispute and that PML-N remains steadfast in its stance on Kashmir’s accession to Pakistan.

PML-N candidate Raja Muhammad Siddique said Gujjar Khan is a stronghold of the party and that the refugees of Jammu and Kashmir have rendered unmatched sacrifices for Pakistan. He appealed to voters to elect him with a decisive majority on July 27 in support of development, stability, and the Kashmir cause.

A large number of PML-N leaders and workers, including Sardar Naseem, MPA Malik Iftikhar, MPA Asma Abbasi, MPA Malik Mansoor Akhtar, and MPA Chaudhry Imran, attended the rally. The event witnessed an enthusiastic election atmosphere, with supporters arriving in processions from Gujjar Khan and surrounding areas. Traditional drums, horse dance performances, and large campaign banners added to the festive mood. Young party leader Saqib Ali Baig and his team played an active role in organising the successful public gathering.

بیول میں شدید گرمی کے دوران رات کی بجلی بندش ختم کرنے کا مطالبہ

Residents Demand End to Night-Time Power Outages in Bewal Amid Extreme Heat

بیول (پوٹھوار ڈاٹ کام — راجہ طارق ایوب, |18جولائی 2026) —بیول اور اس کے گردو نواح میں روز رات 12 بجے بجلی بند کر دی چاتی ہے۔ واپڈا والوں کو بجلی کے بھاری بل ادا کیے جاتے ہیں۔
اس سخت گرمی اور حبس میں رات گزارنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔جبکہ مریض، بوڑھے افراد اور بچوں کے لئے سونا اور بھی مشکل ہوتا ہے بجاۓ اس کے رات کو آرام و سکون ملے واپڈا والے غریب دیہاڑی دار،مزدور،مریض اور بزرگ افراد کو بھی سکون کی نیندسونے نہیں دیتے اور بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ہر ماہ بجلی کے بھاری بل واپڈا والوں کو ادا کیے جاتے ہیں جو کہ 15, 20, ہزار ہوتے ہیں لیکن پھر بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جو کہ رات کے اوقات میں بند کر دی جاتی ہے سخت ظلم ہے۔اہل علاقہ نے اس فورس لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button