کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19جولائی 2026) —پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی کوئی کل سیدھی نہیں یہ ملکی تاریخ کی واحد حکومت ہے جو تعلیم اور صحت کے شعبوں کا غیر ضروری سمجھ کر نجی شعبہ کی لوٹ مار کی راہیں ہموار کر رہی ہے،ہزاروں بنیادی مراکز صحت سینکڑوں مدرس کو سرکاری نے غیر ضروری قرار دے کر مختلف این جی اور کے سپرد کردیا ن لیگی حکومت سرکاری ملازمین سے کتنی نفرت اور حقارت کرتی ہے اس کی ایک جھلک درج ذیل ہے،پنجاب میں اصلاحات کے نام پر پینشنرز کو پہنچائے گئے دس بڑے نقصانات۔
پینشن کی کیلکولیشن کا فارمولہ سابقہ 36 تنخواہوں کی اوسط مقرر کرکے پینشن کو کٹ لگا دیا،لیو انکیشمنٹ کو ریفیوزل کے ساتھ نتھی کر کے عملًا ختم کردیا گیا.2011, 2015 اور 2022کے اضافے ختم کردیئے گئے، 2023 , 2024 اور 2025 کے اضافے حاضر پینشنرز تک محدود کرکے بعد والوں کو اس سے محروم کردیا گیا،اسطرح چھ کے چھ اضافے یکسر ختم کردیئے،گریجوئٹی کی شرح25‰ کر کے ایک تہائی گریجوٹی کم کردی گئی،جلد ریٹارمنٹ لینے والوں پر 2‰ سالانہ کے حساب سے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے.پینشن میں آئندہ اضافہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حاضر سروس ملازمین کو ملنے والے ایڈہاک ریلیف کا نصف مقرر کردیا گیا.پینشنرز کو یکم دسمبر کے بعد چھ ماہ سے زائد سروس کی صورت میں ملنے والیریٹارمنٹ انکریمنٹ یعنی نوشنل انکریمنٹ باالکل ہی ختم کردی گئی فیملی پیشن کو محدود کردیا.اور یوں غیرشادی شدہ بیٹی پنجاب میں حکومتی سرپرستی سے محروم ہوگئ ہے. 17-اے کو ختم کر کے پیشنرز کی فیملی کو ایک چھوٹی موٹی ملازمت کا حق بھی چھین لیا
بیوگان،یتیم بچوں اور معمر مرد و خواتین پنشنرز سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا اب ایک دو نہیں پنجاب کے کروڑوں لوگ ہمہ وقت حکمرانوں کو بد
دعائیں دیتے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | July 19, 2026):
Concerns have been raised by pensioners and government employees over recent administrative reforms in Punjab, with critics alleging that several policy changes have negatively affected retired employees and their families.
Speaking on the issue, critics of the provincial government claimed that the education and health sectors were being unnecessarily shifted towards private participation, which they said could create difficulties for ordinary citizens. They alleged that thousands of Basic Health Units and hundreds of schools had been handed over to non-government organisations under the name of reforms.
The critics also expressed dissatisfaction over pension-related changes, claiming that retired government employees have faced multiple reductions in their financial benefits due to recent amendments.
According to the concerns raised by pensioners, the major issues include changes in pension calculations, with the average of the previous 36 salaries being introduced as the basis for calculation, which they claim has reduced pension amounts.
They further alleged that leave encashment benefits have effectively been restricted, while previous pension increases from 2011, 2015, and 2022 have been discontinued. They also claimed that increases announced in 2023, 2024, and 2025 were limited only to existing pensioners, depriving future retirees of these benefits.
Pensioners further claimed that gratuity benefits have been reduced after changes in the applicable rate, while employees opting for early retirement now face additional deductions. They also raised concerns that future pension increases would be linked to a reduced formula compared with relief allowances provided to serving employees.
Another major concern highlighted by pensioners was the alleged discontinuation of notional increments for employees retiring after December, as well as restrictions on family pension benefits. They claimed that unmarried daughters of pensioners would also face difficulties due to changes in family support policies.
Critics also objected to the reported removal of Rule 17-A, claiming that it had taken away employment-related support previously available to families of deceased government employees.
Pensioners and their representatives have demanded a review of these decisions, stating that elderly citizens, widows, and families dependent on pensions should be provided with financial security and dignity.
However, the Punjab government’s official position regarding these allegations was not immediately available. The government’s response will be included once it is received.
کلر سیداں انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایکشن، ایندھن کی فراہمی محدود کرنے پر پٹرول پمپ کو 50 ہزار روپے جرمانہ
Kallar Syedan Administration Fines Petrol Pump Rs50,000 Over Fuel Supply Restrictions, Warns Against Hoarding
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19جولائی 2026) — اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے ایس ڈی ای او اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کے اہلکاروں کے ہمراہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کلر سیداں روڈ پر واقع پٹرول پمپ کو پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اے سی کو شکایت ملی تھی کہ مذکورہ پٹرول پمپ پر عوام کو ایندھن کی فراہمی کو محدود کر دیا گیا جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے کلر سیداں میں مختلف پٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا اور اس دوران عوام کو بلا تعطل ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق تحصیل بھر کے تمام پٹرول پمپس معمول کے مطابق فعال پائے گئے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ایندھن کی فروخت میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
Fuel Price Hike Triggers New Wave of Inflation, Citizens Struggle with Rising Food and Vegetable Prices
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان، اشیائے خوردونوش اور سبزیوں کے نرخ بڑھ گئے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19جولائی 2026) —پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافے سے حکومتی سرپرستی میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا،آٹے چاول مصالحہ جات سمیت متعدد اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے سبزیوں کے نرخوں میں بھی حیران کن اضافہ ہوا کل تک سستے داموں دستیاب ٹماٹروں کے نرخوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے اسی طرح سبزیات کے نرخوں میں بھی اضافہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے دوسری جانب حکومتی وزیر قوم کو مزید قربانی کے لیئے تیار رہنے کے لیئے خبردار کر رہے ہیں جبکہ حکومتی حلقے اور اشرافیہ عیاشیوں میں مصروف ہیں عام افراد کو دو وقت کی روٹی سے محروم کرنے والوں کے اپنے اخراجات شاہانہ اور پروٹوکول شہنشاہانہ ہے جس سے عوام اور حکمرانوں کے درمیان خلیج بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
Bali Pharmacy Inaugurated at Murid Chowk Kallar Syedan Amid Presence of Local Leaders
مرید چوک کلرسیداں میں بالی فارمیسی کا افتتاح، مقامی سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19جولائی 2026) —مرید چوک کلرسیداں میں راجہ بلال اور راجہ احتشام کی سربراہی میں بالی فارمیسی کا قیام عمل میں لایا گیا افتتاحی تقریب ہفتہ کی شام کو ہوئی جس میں نوجوان مسلم لیگی رہنما راجہ طلال خلیل،راجہ طلعت رمیز،شیخ سلیمان شمسی،راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی،شیخ شعور قدوس، عاطف اعجاز بٹ،سائیں امجد،سردار وسیم احمد، چوہدری شاہد گجر،ظہیر چمن،سردار محمد آصف، نمبردار عصمت اللہ،راجہ محمد اشتیاق،سردار محمد اخلاق سمیت و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔