19 July 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Construction Work Causes Traffic Restrictions on GT Road, Traffic Police Issues Advisory
گوجر خان میں جی ٹی روڈ سروس روڈ پر تعمیراتی کام، ٹریفک ایک لین تک محدود، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، 19 جولائی 2026):گوجر خان میں جی ٹی روڈ سروس روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ راولپنڈی اور جہلم کی جانب جانے والی سڑک پر دونوں اطراف ٹریفک کو عارضی طور پر سنگل لین میں چلایا جا رہا ہے۔
ٹریفک حکام کے مطابق ورکنگ ایریا میں تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث سڑک کی گنجائش محدود ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں متاثرہ مقامات پر گاڑیوں کی رفتار سست ہو رہی ہے۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متاثرہ ٹریفک کو جی ٹی روڈ اور متبادل راستوں کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اپڈیٹ کے مطابق چند مقامات پر عارضی بندشیں بھی کی گئی ہیں، جن میں شامل ہیں:
-
گلیانہ موڑ تا جناح ہوٹل
-
ٹی ایچ کیو ہسپتال گیٹ نمبر 1 تا کلب کیفے گلی
-
کیک کارنر تا مسلم اسکول
حکام نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لین اور لائن کی پابندی کریں، ون وے کی خلاف ورزی سے گریز کریں، غیر ضروری اوور ٹیکنگ نہ کریں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
ٹریفک پولیس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر سے قبل راستوں کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا سفر ترتیب دیں، ممکن ہو تو متبادل راستے اختیار کریں تاکہ رش اور ٹریفک دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔
حکام کے مطابق عارضی ٹریفک انتظامات جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لیے کیے گئے ہیں اور تعمیراتی سرگرمیاں مکمل ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ تعمیراتی کام جلد مکمل ہو سکے اور ٹریفک کی معمول کی روانی بحال کی جا سکے۔
Gujar Khan (Pothwar.com | July 19, 2026) — Traffic movement on the service road of GT Road in Gujar Khan has been affected due to ongoing construction activities, with traffic operating on a single lane on both sides towards Rawalpindi and Jhelum.
According to the latest traffic update, construction work in the working area has resulted in partial restrictions and reduced road capacity, causing slow movement of vehicles on affected sections. Traffic authorities have diverted the affected traffic to GT Road and alternative routes to ensure the smooth flow of vehicles.
Temporary closures have been implemented at several locations, including:
-
Gulyana Mor to Jinnah Hotel
-
THQ Hospital Gate No. 1 to Club Cafe Street
-
Cake Corner to Muslim School



