20 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Bar Association Condemns Fuel Price Hike, Demands Immediate Reversal

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت، فوری واپسی کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |20جولائی 2026) —کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عوام دشمنی پر مبنی اقدام قرار دیا۔بار کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام، وکلاء،ٹرانسپورٹرز، کسانوں،مزدوروں اور معاشرے کے ہر طبقے پر ناقابل برداشت مالی بوجھ بن چکا ہے۔ حالیہ اضافے نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس عوام دشمن فیصلے کو واپس لے اور عوام کو مزید معاشی مشکلات میں دھکیلنے کے بجائے حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث تمام شعبوں میں مہنگائی کی نئی لہر پیدا ہو چکی ہے جس سے نہ صرف روزمرہ زندگی بلکہ انصاف تک رسائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان کیا جائے انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو پنجاب بار کونسل سے مشاورت کے بعد وکلاء برادری احتجاجی تحریک شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | July 20, 2026): The Kallar Syedan Bar Association has strongly condemned the federal government’s recent increase in petroleum prices, describing the decision as anti-public and harmful to the country’s already struggling population.

In a statement issued by the Association’s General Secretary, Chaudhry Ejaz Hussain Gujjar Advocate, it was stated that the unjustified increase in petrol and diesel prices has placed an unbearable financial burden on citizens, lawyers, transporters, farmers, labourers, and people from all walks of life who are already facing rising inflation.

The association said the latest price hike has further intensified public hardships and urged the government to immediately withdraw what it called an anti-people decision. It also called on the authorities to provide meaningful economic relief instead of pushing the public into deeper financial distress.

The statement noted that continuous increases in petroleum prices have triggered a fresh wave of inflation across all sectors, affecting not only daily life but also access to justice due to rising transportation and operational costs.

The Kallar Syedan Bar Association reaffirmed its solidarity with the people of Pakistan and demanded an immediate reduction in petroleum prices. It warned that if the government fails to reverse its decision, the legal fraternity reserves the right to launch a protest movement after consultation with the Punjab Bar Council.

کلر سیداں: بلاک فیکٹری میں سوئے چوکیدار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

Watchman Shot and Injured by Unidentified Gunmen While Sleeping at Factory in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |20جولائی 2026) —رمضان سکنہ چک مرزا نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا چھوٹا بلاک فیکٹری میں بطور چوکیدار ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے وہ فیکٹری میں سو رہا تھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے اسے فائر مار کر زخمی کر دیا جبکہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہ ہے،

Eight-Year-Old Boy Goes Missing After Leaving for Mosque in Kallar Syedan

کلر سیداں: مسجد میں نماز ادا کرنے جانے والا آٹھ سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |20جولائی 2026) — نوید کا 8 سالہ بیٹا محمد حذیفہ گھر سے مسجد میں نماز ادا کرنے گیا اور واپس نہ آیا گردونواح میں تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔

Bali Pharmacy Inaugurated at Mureed Chowk, Kallar Syedan

مرید چوک کلر سیداں میں بالی فارمیسی کا افتتاح، معزز شخصیات کی بھرپور شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |20جولائی 2026) —مرید چوک کلرسیداں میں راجہ بلال اور راجہ احتشام کی سربراہی میں بالی فارمیسی کا قیام عمل میں لایا گیا افتتاحی تقریب میں نوجوان مسلم لیگی رہنما راجہ طلال خلیل،راجہ طلعت رمیز،شیخ سلیمان شمسی،راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی،شیخ شعور قدوس، عاطف اعجاز بٹ،سائیں امجد،سردار وسیم احمد، چوہدری شاہد گجر،ظہیر چمن،شیخ توقیر احمد، سردار محمد آصف، نمبردار عصمت اللہ،راجہ محمد اشتیاق،سردار محمد اخلاق سمیت و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Brother of Retired Agriculture Officer Bashir Ahmed Mughal Passes Away, Funeral Held in Takal

محکمہ زراعت کے ریٹائرڈ افسر بشیر احمد مغل کے بھائی محمد ظہیر مغل انتقال کر گئے، نماز جنازہ ٹکال میں ادا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |20جولائی 2026) —محکمہ زراعت کے ریٹائرڈ سینئر افسر بشیر احمد مغل کے بھائی محمد ظہیر مغل انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی چوھدری جاوید کوثر،سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی،راجہ طارق محمود مرتضی، چوہدری محمد شفیق سلاؤ،کرنل طلعت شبیر،بریگیڈیئر عظمت شبیر،انجم رشید،راجہ داؤد اکبر،چوھدری کلیم رسول،ملک فیاض سندھو،چوہدری وقاص گجر و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button