14 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Two Dead in Separate Tragic Accidents in Smot and Dheri Rajgan
کلرسیداں; کاہلیاں(سموٹ)اور دھیری راجگان میں دو الگ افسوسناک حادثات، دو افراد جاں بحق

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14جون 2026)کلرسیداں میں دو حادثات میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پہلا حادثہ منگلا جھیل کے کنارے گاؤں کاہلیاں(سموٹ) میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان محمد شاہزیب جھیل کے اضافی پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا دوسرا واقعہ یوسی بشندوٹ کے گاؤں دھیری راجگان میں پیش آیا جہاں حافظ محمد توصیف کی اہلیہ شب تین بجے اپنی کمسن بیٹی کے لیئے دودھ گرم کرنے باورچی خانے گئی جہاں سیلنڈر سے گیس لیکج تھی اس نے بلب آن ہی کیا تھا کہ زود دار دھماکہ ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور خاتون آگ سے جھلس گئی اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 14 June 2026): Two separate tragic incidents in Kallar Syedan resulted in the deaths of two individuals, including a married woman.
In the first incident, a young man named Muhammad Shahzaib drowned in the excess water of Mangla Lake while swimming in the village of Kahliyan (Smot). According to reports, he was bathing in the lake when he accidentally went into deeper water and could not be saved.
In the second incident, which occurred in village Dheri Rajgan in UC Bshindot, the wife of Hafiz Muhammad Tauseef went to the kitchen around 3 a.m. to heat milk for her young daughter. A gas leak occurred from a cylinder in the kitchen. When she switched on the light, a powerful explosion took place, causing a fire. The woman suffered severe burn injuries and was immediately taken to hospital, where she later succumbed to her injuries.
Both incidents have cast a wave of grief across the local communities.
کلرسیداں: ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر یورو پٹرول پمپ سیل
Kallar Syedan Health Department Seals Petrol Pump After Dengue Larvae Found
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14جون 2026) محکمہ صحت کلرسیداں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر یورو پٹرول پمپ کلرسیداں کو سیل کر دیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کلرسیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار، ہیلتھ انسپکٹر ارسلان ثانی اور ہیلتھ انسپکٹر حافظ عمران رانجھا کے ہمراہ یورو پٹرول پمپ کا معائنہ کیا۔ دورانِ انسپیکشن مختلف مقامات پر پانی کے ذخائر کی جانچ پڑتال کے دوران ڈینگی مچھر کا لاروا پایا گیا جس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا انہوں نے کاروباری اداروں، پٹرول پمپ مالکان اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے گردونواح میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے۔
Rs 1 Billion Allocated for Kahuta Bypass and Sahala Railway Overhead Bridge Project in Federal Budget
کلرسیداں: کہوٹہ بائی پاس اور سہالہ ریلوے اوورہیڈ برج منصوبے کیلئے وفاقی بجٹ میں 1 ارب روپے مختص
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14جون 2026)کہوٹہ بائی پاس اور سہالہ ریلوے اوورہیڈ برج منصوبے کیلئے وفاقی بجٹ میں ایک ارب روپے مختص کر دیئے گئے,وفاقی حکومت کے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی بجٹ (PSDP) میں راولپنڈی۔کہوٹہ روڈ (28.4 کلومیٹر) کی تعمیر و توسیع، سہالہ ریلوے اوورہیڈ برج، سہالہ بائی پاس اور کہوٹہ بائی پاس کے منصوبے کیلئے 1,000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق یہ منصوبہ پہلے سے جاری ترقیاتی اسکیموں میں شامل ہیں جس کی مجموعی لاگت 23.545 ارب روپے ہے۔ منصوبے پر اب تک تقریباً 6.587 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال 2026-27 کیلئے 1,000 ملین روپے (یعنی 100 کروڑ روپے) کی رقم مختص کی گئی ہے۔
یہ منصوبہ راولپنڈی اور کہوٹہ کے درمیان سفری سہولیات بہتر بنانے، ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانے اور علاقے کے عوام کو محفوظ اور تیز رفتار سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ منصوبے میں سہالہ ریلوے اوورہیڈ برج، سہالہ بائی پاس اور کہوٹہ بائی پاس کی تعمیر بھی شامل ہے، جس سے کوٹہ اور ازادکشمیر سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا،اس کے لئیے ایم این اے راجہ خرم نواز چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سے خصوصی درخواست کی گئی تھی۔
Teachers Training Program Shifted to Tehsil Level After MNA Engineer Qamar Islam Raja’s Intervention
کلرسیداں: ایم این اے انجینئر قمراسلام راجہ کی مداخلت پر اساتذہ ٹریننگ پروگرام تحصیل سطح پر منتقل کرنے کا حکم
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14جون 2026)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کی مداخلت پر راولپنڈی میں جاری اساتذہ تربیتی پروگرام کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر مقامات پر شروع کرنے کا حکم اساتذہ کا قمراسلام راجہ سے زبردست اظہار تشکر۔تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کے چھ ہزار میل فی میل اساتذہ کی ٹریننگ راولپنڈی میں شروع کی گئی جس میں تمام تحصیلوں کے اساتذہ کو دو دو گھنٹے کے لیے طلب کیا گیا تمام مرد و خواتین اساتذہ کو ضلعی ہیڈکوارٹر راولپنڈی شہر آنا پڑا یہ ٹریننگ اگلے سوا دو ماہ تک جاری رہنا تھی۔اساتذہ نے صورتحال کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دور دراز کے علاقوں سے کئی کئی گاڑیاں تبدیل کر کے راولپنڈی پہنچے پھر رات کو واپس گھروں کو آئے جبکہ یہی تربیت تحصیل ہیڈکوارٹرز مقامات ٹیکسلا، گوجرخان،کلرسیداں ، کہوٹہ وغیرہ میں ہو سکتی ہے اساتذہ کے وفد نے رکن قومی اسمبلی قمراسلام راجہ سے ملاقات کرکے انہیں تکلیف دہ صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں سی ای او ایجوکیشن اور پرنسپل پیکٹا اسلامآباد سے رابطہ قائم کیا جنہوں نے انہیں بتایا کہ یہ شیڈول لاہور سے جاری ہوا ہے جس کے تحت پنجاب کے 12 اضلاع میں تربیتی پروگرام شروع کیا گیا جس میں 35000 اساتذہ اس اذیت کا شکار ہیں جس پر قمراسلام راجہ نے وزیر اعلی آفس لاہور اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے درخواست کی کہ اساٹذہ کو اس غیر ضروری اذیت سے نجات دلائی جائے جس پر پنجاب حکومت نے اساتذہ کو اس غیر ضروری اذیت سے نجات دلانے کے لئے اس ٹریننگ کو اب تحصیل کی سطح پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر کے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کی سرکاری اطلاع اور تبدیل شدہ شیڈول ان تک پہنچ جائے گی۔ اس فیصلے کے نتیجے میں ماسٹر ٹرینرز اب تحصیل سطح کے سکولوں میں جائیں گے اور ہزاروں اساتذہ اس شدید گرمی میں طویل مسافت طے کرنے کی اذیت سے نجات پائیں گے اور اس سے ٹریننگ کاا معیار بھی بڑھے گا جس پر اساتذہ نے پنجاب حکومت کا بالعموم اور قمر اسلام راجہ کا باالخصوص زبردست اظہار تشکر کیا ہے جن کی بروقت مداخلت پر انہیں طویل سفری صعوبتوں اور ذہنی اذیت سے نجات ملی۔
Dastar-e-Fazilat Conference Held at Darul Uloom Anwar-ul-Quran Choa Khalsa; Seven New Huffaz Honoured with Turban Ceremony
دارالعلوم انوار القرآن چوآخالصہ میں دستارِ فضیلت و عظمتِ قرآن کانفرنس، سات حفاظِ کرام کی دستار بندی





