15 June 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Thousands Attend 22nd Annual Urs of Pir Subedar Musanjaf Ali Sarkar,

عرسِ پیر صوبیدار مسنجف علی سرکارؒ میں لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جون2026)
پیر طریقت رہبر شریعت حضرت قبلہ پیر صوبیدار مسنجف علی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے 22ویں سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے لیے کہوٹہ سے صاحبزادہ حافظ صغیر احمد قادری اور حاجی ضمیر حسین کی قیادت میں کثیر تعداد میں گاڑیوں اورسینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت، مزار اقدس پر حاضری،قلندر دوران سالار قافلہ تاجدار ختم نبوت سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشا ہ سرکار سے ملاقات،”ختم نبوتﷺ”کے لیے دن رات کام کرنے پر ان کو سلام عقیدت پیش کیا،کہوٹہ سے راونگی کے موقع پر صاحبزادہ حافظ صغیر احمد قادری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعقیدہ ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ شعائر اسلام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،قادیانی غیر مسلم ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ نے فرمایا ہے کہ میں اللہ کا آخری رسول ہوں اور میرے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں آئیگا۔حضرت محمد ﷺ خاتم النبین ہے اور اس کے بعد پیغمبری کا دعوہ کرنے والا لعنتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت درحقیقت اسلام کے بنیادی عقائد میں وہ عقیدہ ہے، جس پر ایمان کے بغیر دین و اسلام کا تصور بھی محال ہے یہ دین کا بنیادی اور لازمی عقیدہ ہے پیر طریقت رہبر شریعت حضرت قبلہ پیر صوبیدار مسنجف علی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے 22ویں سالانہ عرس مبارک میں ملک کے طول و عرض سے لاکھوں مریدین و عقیدت مندوں نے شرکت کی آخر میں قلندر دوران سالار قافلہ تاجدار ختم نبوت سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشا ہ سرکار نے ملک و عوام اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گی اور شرکاء کو لنگر کھیلایا گیا۔

Mator, June 15, 2026 (Pothwar.com– Kabir Ahmed Janjua) A large caravan of devotees led by Sahibzada Hafiz Sagheer Ahmed Qadri and Haji Zamir Hussain departed from Kahuta to participate in the 22nd Annual Urs of Hazrat Pir Subedar Musanjaf Ali Sarkar (RA). Hundreds of followers and numerous vehicles joined the journey to attend the religious gathering and pay their respects at the revered shrine.

During the visit, the delegation met with Qalandar-e-Dauran, Salar-e-Qafila, Tajdar-e-Khatm-e-Nubuwwat, and the Sajjada Nasheen of Darbar-e-Aalia Bilawara Sharif, Haq Khateeb Hussain Ali Badshah Sarkar. The participants paid tribute to his efforts and services dedicated to the cause of Khatm-e-Nubuwwat.

Speaking to media representatives before departing from Kahuta, Sahibzada Hafiz Sagheer Ahmed Qadri stated that belief in Khatm-e-Nubuwwat is an integral part of the faith of Muslims and that no sacrifice would be spared for its protection. He emphasized that no conspiracy against Islamic values and symbols would be allowed to succeed.

He further said that Muslims firmly believe that Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him) is the final Messenger of Allah and that the doctrine of Khatm-e-Nubuwwat constitutes one of the fundamental and essential beliefs of Islam.

The 22nd Annual Urs attracted a massive number of devotees and followers from across the country. At the conclusion of the event, Haq Khateeb Hussain Ali Badshah Sarkar offered special prayers for Pakistan, its people, and the Muslim Ummah. Langar was also distributed among the participants.

مظفرآباد فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ قومی سانحہ، شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: ڈاکٹر محمد عارف قریشی

Muzaffarabad Military Helicopter Crash: A National Tragedy

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جون2026)
کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مظفر آبادفوجی ہیلی کاپٹر حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک بڑا سانحہ ہے، قوم افواج پاکستان کے ان عظیم شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے یہ بہادر سپوت مٹی کا قرض چکاتے ہوئے سرخرو ہوئے ہیں، ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ افسروں اور جوانوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا صدمہ ہے۔ انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے تمام افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے محافظوں کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی، دفاع اور قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر نیوالے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے۔ کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔

Sincerity of Intent is the Foundation of Success, Peace, and Acceptance of Deeds: Aftab Satti

اخلاصِ نیت کامیابی، سکون اور قبولیتِ اعمال کی بنیاد ہے: آفتاب ستی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جون2026)
تحصیل کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت “فخرئے کہوٹہ پنجاڑ”آفتاب ستی نے اپنے بیان میں کہا کہ نیتوں کا صاف اور خالص رکھنا زندگی کی کامیابی اور سکون کی اصل بنیاد ہے آپ کی نیت جتنی اچھی ہوگی، آپ کے اعمال کا اجر اتنا ہی بڑھ جائے گا، کیونکہ تمام کاموں کا دارومدار نیتوں پر ہی ہوتا ہے اپنے ہر عمل کو صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے کریں، نہ کہ لوگوں کی تعریف یا دنیاوی فائدے کے حصول کے لیے مسلمانوں کو چاہے کہ وہ اپنے مرکز ومحور سے دور نہ جائے، عقائد اور اعمال کی اصلاح کو یقینی بنایا جائے۔ قرآن وحدیث سے مکمل رہنمائی لی جائے امہ مسلمہ نے جب تک اپنی توجہ قرآن و حدیث میں مرکوز رکھی تب تک گمراہی، بے یقینی اور بداعتقادی سے دور رہی۔ آج پھر سیرت طیبہ کی رہنمائی اور روشنی میں انفرادی اور اجتماعی معاملات کی اصلاح ضروری ہے قول وفعل کا تضاد بھی ختم ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ تمام اعمال کا دار و مدار اخلاصِ نیّت پر ہی ہوتا ہے اور اچھی نیّت ہی تمام اعمال و افعال کی جڑ اور بنیاد ہوتی ہے چناں چہ نیّت اگر خالص ہوگی تو اعمال جان دار ہوں گے اور نیّت اگر خراب ہوگی تو اعمال میں وزن نہیں رہے گا۔ اچھی نیّت سے اعمال اچھے اور بُری نیّت سے اعمال بُرے ہوجاتے ہیں نیّت صاف ہو تو انسان کی منزل اُس کے لیے آسان ہوجاتی ہے اور اگر نیّت خراب ہو یا اُس میں فتور واقع ہوجائے تو قدم قدم پر انسان کو ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں، ذلیل و خوار ہونا پڑتا ہے اور بالآخر منزل مقصود تک پہنچنا اُس کے لیے ناممکن ہوکر رہ جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button