کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 16 مئی 2026) — پاکستان آرمی کے ممتاز افسر میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو ان کی شاندار خدمات اور ملک کے دفاع میں نمایاں کردار کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔
یہ اعزاز صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایک خصوصی تقریب میں عطا کیا، جس میں اعلیٰ فوجی حکام، حکومتی نمائندوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب پُروقار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں قومی اعزازات حاصل کرنے والے افسران کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہترین خدمات اور ملک سے وفاداری پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
میجر جنرل عامر اشفاق کیانی نے اپنے طویل فوجی کیریئر کے دوران نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، بہترین قیادت اور فرض شناسی کے باعث ادارے میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ ان کی اس اعلیٰ قومی و عسکری اعزاز کے لیے نامزدگی اور اس کے حصول کو ملک بھر میں ان کے ساتھیوں اور چاہنے والوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کا تعلق کلرسیداں کی یونین کونسل دوبیرن کلاں کے گاؤں گھوئی سے ہے۔ ان کے آبائی علاقے کے مکینوں نے اس کامیابی پر دلی خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ عزت ہے۔
مقامی سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو اس اعلیٰ اعزاز کے حصول پر مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ اہل علاقہ نے اسے نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز انہیں وطن کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | May 16, 2026): Major General Aamir Ashfaq Kayani has been awarded the prestigious Hilal-i-Imtiaz (Military) in recognition of his outstanding services and contributions to the Pakistan Army and the defence of the country.
The award was conferred by President of Pakistan Asif Ali Zardari during a special investiture ceremony attended by senior military officials, government representatives, and distinguished guests. The ceremony was held in a dignified atmosphere where recipients of national honours were acknowledged for their exceptional professional achievements and dedication to national service.
Major General Aamir Ashfaq Kayani has rendered remarkable services during his military career and is widely respected for his professionalism, leadership, and commitment to duty. His recognition with the Hilal-i-Imtiaz (Military), one of Pakistan’s highest military honours, has been warmly welcomed by people from his native region as well as by colleagues and well-wishers across the country.
It is pertinent to mention that Major General Aamir Ashfaq Kayani belongs to the village of Ghoi in Union Council Doberan Kallan, Tehsil Kallar Syedan. Residents of the area expressed pride and happiness over the achievement, stating that the honour has brought recognition not only to his family but also to the entire region.
Local social and political personalities congratulated Major General Kayani on receiving the prestigious award and praised his services to the nation. People from his hometown termed the award a matter of honour and inspiration for the younger generation, encouraging them to serve the country with dedication and patriotism.
کلر سیداں میں خاتون نے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی
Woman Foils Attempted Harassment in Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 16مئی 2026)—شادی شدہ خاتون نے شور مچار کر عزت لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔مسماۃ (ا) نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنی اڑھائی سالہ بیٹی کے ہمراہ اپنے سسرال میں رہ رہی ہوں ہمارے پڑوسی خلیل احمد اپنے گھر کی چھت پر کھڑے ہو کر مجھےنازیبا اشارے کرتا تھا جس کو میں نظر انداز کرتی رہی،میں کوڑا پھینکنے گئی تو اس نے میرا پیچھا کیا گزشتہ شام میری ساس میری بیٹی کو ساتھ لے کر دکان پر گئی تو ملزم خلیل ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے گھر داخل ہو گیا جس کو دیکھ کر میں اندر کمرے کی طرف بھاگی تو اس نے میرا پلو پکڑنے کی کوشش کی میں نے اونچی آواز میں شور کیا تو وہ مجھے ہراساں کرنے لگا میرے شور کی آوازیں سن کر میری ساس اور اہل محلہ پہنچ گئے جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا اور اپنی چھت پر چڑھ کر غلیظ گالیاں دینی شروع کر دیں اور میری عزت تار تار کرنے کی دھمکی دی کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Motorcyclist Injured in Road Accident in Kallar Syedan
کلر سیداں میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار زخمی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 16مئی 2026)—اسد پرویز سکنہ نوتھیہ نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ سودا سلف لینے موٹر سائیکل پر شاہ باغ کی طرف جا رہا تھا تو ملزم محمد اعجاز سوزوکی پک اپ انتہائی غفلت ،لاپروائی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتا ہوا آیا اور میرے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر مجھے زمین پر گرا دیا جس سے میں زخمی ہو گیا۔
Tea Party Held in Honor of PML-N Leader Zubair Kiani in Adhwala Gujran
ادھوالہ گجراں میں مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر کیانی کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 16مئی 2026)—سعودی عرب سے رخصت پر آئے چوھدری کاشف گجر نے اپنی رہائشگاہ ادھوالہ گجراں میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں چوھدری عاصم گجر،عبدالقدوس گجر،چوھدری غضنفر علی،چوھدری الیاس، چوھدری افتخار،چوہدری طاہر،چوھدری ارشد،جمیل بٹ،چوھدری،اصف،چوہدری اسد نے شرکت کی۔زبیر کیانی نے کہا کہ ہماری سیاست رواداری احترام اور خدمت پر مشتمل ہے ہم نے ہمیشہ مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنایا اللہ کی دی ہوئی توفیق سے لوگوں کے مسائل کم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
Three Court Absconders Arrested in Highway Patrol Operation at Shah Khaki
ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کی کارروائی، تین عدالتی مفرور گرفتار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 16مئی 2026)—دریائے جہلم کے عربی کنارے کے قریب واقع پنچاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے انچارج سب انسپکٹر افضال محمود نے بمعہ ٹیم دوران گشت و تین عدالتی مفروروں عون ولد عمر حیات سکنہ ساہنا تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاوالدین اور فاران احمد ولد محمد رفیق سکنہ موہڑہ کھوہ والا تحصیل کلرسیداں،قاضی غلام مجتبی ولد قاضی غلام مصطفیٰ سکنہ وزیر آباد کو گرفتار کر کے تھانہ کلرسیداں میں پابند سلاسل کروایا دیا۔
Father of UAE-Based Raja Muhammad Rafiq Passes Away, Funeral Prayer Offered in Mahli
متحدہ عرب امارات میں مقیم راجہ محمد رفیق کے والد محترم انتقال کر گئے، نماز جنازہ ماہلی میں ادا کی گئی
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 16 مئی 2026) —متحدہ عرب امارات میں مقیم راجہ محمد رفیق کے والد محترم انتقال کر گئے نمازجنازہ ماہلی میں ادا کی گئی جس میں الحاج غلام ظہیر،چوھدری شاہد گجر،مسعود احمد بھٹی،سید عامر ضمیر،چوہدری اسد قیوم ایڈووکیٹ، چوہدری وقاص گجر، چوہدری صغیر،راجہ امجد بگھاروی،طاہر عزیز،شہزاد مالک مغل و دیگر نے شرکت کی۔