23 April 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Mazahir Shah Shot Dead in Jatli Area in Targeted Attack, Police Launch Investigation

جاتلی کے علاقے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، موٹر سائیکل سوار 35 سالہ مظاہر شاہ قتل

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام / 23 اپریل 2026) —تھانہ جاتلی کے علاقے میں ایک افسوسناک اور پرتشدد واقعے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ 35 سالہ شخص مظاہر شاہ قتل ہو گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق مظاہر شاہ، جو کوٹ سیداں درکالی کا رہائشی اور قدر شاہ کا بیٹا تھا، موٹر سائیکل پر بھیرہ کلیال روڈ سے گزر رہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں مظاہر شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ وہ مرحوم عامر شاہ کا بھائی تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جاتلی کی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکٹھے کیے۔

بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

Gujar Khan (Pothwar.com / April 23, 2026): A man was shot dead by unidentified assailants in the jurisdiction of Police Station Jatli, in a shocking incident that has caused fear and concern among local residents.

According to police and local sources, 35-year-old Mazahir Shah, son of Qadar Shah and a resident of Kot Syedan Darkali, was travelling on a motorcycle when he was ambushed on Bharia Kalial Road. The victim was the brother of the late Aamir Shah.

Police said that unknown armed individuals lying in wait opened indiscriminate fire on him. As a result of the gun attack, Mazahir Shah died on the spot before any medical assistance could be provided.

Upon receiving information about the incident, a police team from Police Station Jatli immediately reached the scene. The area was cordoned off, and initial forensic evidence was collected.

Authorities later shifted the body to a nearby hospital for post-mortem examination. Police officials confirmed that an investigation has been initiated and efforts are underway to trace and identify the attackers. Further details are expected as the inquiry progresses.

پڑی راجگان ; نائب صوبیدار عاصم کیانی خیبر ایجنسی میں جامِ شہادت نوش کر گئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

Naib Subedar Asim Kiani Martyred in Khyber Agency, Funeral to Be Held Today in Parri Rajgaan

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام / 20 اپریل 2026) —گوجرخان کے نواحی گاؤں پڑی راجگان کا سپوت اور پاک فوج کا بہادر جوان نائب صوبیدار عاصم کیانی خیبر ایجنسی میں وطنِ عزیز کی حفاظت کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔

ذرائع کے مطابق مرحوم نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا اور ملک و قوم کے دفاع میں اپنی جان قربان کر دی۔ ان کی شہادت کی خبر ملتے ہی علاقے میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

نائب صوبیدار عاصم کیانی کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے ان کے آبائی علاقے پڑی راجگان، نزد ساہنگ اڈا مندرہ چکوال روڈ میں ادا کی جائے گی، جہاں اہل علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف سماجی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

اہل علاقہ نے شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم کیانی کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور وہ وطن کے دفاع کی روشن مثال ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button