DailyNewsKahuta

Kallar Syedan rallies organised to protests against the desecration of the Holy Quran in Sweden

زبردست احتجای مظاہرہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جماعت اسلامی۔تحریک
لبیک۔علماء۔تاجروں۔وکلاء اور سیاسی وسماجی شخصیات کا زبردست احتجای
مظاہرہ۔
سٹیج سیکرٹری سردار مسعود جبکہ امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل(ر)
وسیم جنجوعہ، امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی راجہ تنویر
احمد، سٹی صدر مسلم لیگ(ن) کہوٹہ ڈ اکٹر محمد عارف قریشی، صدر پیپلزپارٹی
تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی، ملک منیر اعوان، مولانا عبدالشکور حمادی،
ممبر ضلعی امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی، حافظ عبداللہ عباسی، مولانا
ادریس ہاشمی، راجہ طارق عظیم امیدوار قومی اسمبلی، عنائت اللہ ستی، امیر
تحریک لبیک کہوٹہ راجہ جنید جہانگیر، سابق چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ
ظہور اکبر، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، راجہ خورشید عالم، جنرل سیکرٹری
کہوٹہ بار راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، رہنما جماعت اسلامی و سابق کونسلر
حاجی ملک عبدالرؤ ف سابق کونسلر کہوٹہ، ملک عبد ا لبا سط، مبشر ستی،
اجتبیٰ ستی، ابرار عباسی، راجہ کامران رہنما جماعت اسلامی یوتھ، صدر
پرریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، اور دیگر نے
بھرپور شرکت کی۔ اور مقررین نے اپنے خطاب میں شدید مذمت کی اور حکومت سے
مطالبہ کیا کہ سویڈن ملک کی تمام چیزوں کا بائیکاٹ کرے۔ان کے سفارت خانے
کو بند کیا جائے اور ان کو ملک بدر کیا جائے تاکہ اس طرح کی حرکت کرنے سے
بعض رہیں۔ تما م اسلامی ممالک کواگھٹا ہو نا پڑے گا اس کا حل نکالنا پڑے
گا۔ یہ کفار کے لوگ آئے روز ہمارے نبی ﷺکی شان میں گستاخی اور قرآن پاک
کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ ہمارا مذہب اسلام پیار و محبت سے رہنے کا درس دیتا
ہے۔ایسے کام کر کے ہم مسلمانوں کے جزبات کو مجروع کیا جاتا ہے۔ ہمارے
جذبات کا ساتھ کھیلاجاتا ہے۔ تمام اسلامی ممالک کو اگھٹا ہوکر ان کے خلا
ف کوئی ٹھوس قدم اٹھانا ہوگا۔ ہم مسلمان آج قرآن پاک اور بنی کی تعلیمات
سے دورع ہوچکے ہیں۔ ہمیں اپنے دلوں میں قرآن کو آباد کر ناہوگا اور حضور
ﷺ کی سورت و سیرت کواپنانا ہوگا۔
Show More

Related Articles

Back to top button