DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan rallies to protests against the desecration of the Holy Quran in Sweden

)تحفظ حرمت قرآن کے موقع پر کلرسیداں میں مذہبی سیاسی جماعتوں کی الگ الگ ریلیاں

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)تحفظ حرمت قرآن کے موقع پر کلرسیداں میں مذہبی سیاسی جماعتوں کی الگ الگ ریلیاں،نواحی قصبات شاہ باغ،چوک پنڈوری،چوآخالصہ اور دوبیرن کلاں میں نکالی جانے والی ریلیوں میں تمام مکاتیب فکر اور سیاسی مذہبی جماعتوں کی بھرپور شرکت۔کلرسیداں میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام مرکزی ریلی مرید چوک سے امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ ندیم احمد،امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا احسان اللہ چکیالوی،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر چوہدری اخلاق حسین،زین العابدین،راجہ ظفر محمود و دیگر کی قیادت میں روانہ ہوئی شرکا نے سویڈن حکومت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مگر ان سے قبل سنی علما کونسل کی ریلی علمائے اکرام کی قیادت میں مین چوک پر پہنچ گئی اور اس نے اپنا پروگرام شروع کردیا پی ڈی ایم کی ریلی جب مین چوک پہنچی تو وہاں سنی علما کونسل کی ریلی بمعہ مائیک پہلے سے موجود تھی اور پی ڈی ایم کی مرکزی ریلی کو انہی کے ساتھ کھڑا ہونا پڑا جہاں اختتام تک کنٹرول سنی علما کونسل کے پاس رھا جہاں مفتی سلیم محمود ربانی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والا عیسائی تھا نہ یہودی بلکہ یہ ہمارے پڑوسی ملک کا منکر صحابہ تھا۔مولانا محمد عامر نے کہا کہ حکومت حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سمیت تمام خلفائے رسول کے ایام شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کرے۔مولانا نعمان عباسی نے کہا کہ خیلفہ سوئم حضرت عثمان کی شہادت پر خوشیاں اور عید منانے والوں سے ملت ہوشیار رہے۔حضرت عثمان داماد رسول،ناشر قرآن ہیں۔جمعیت اہل حدیث کے مولانا محمد خلیل نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے لیئے حضرت عثمان کی قربانیاں لازوال ہیں۔محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ عالم اسلام سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے،راجہ ندیم احمد نے کہا کہ اب عالم اسلام کو کفر کے مقابلے میں متحد ہونا پڑے گا،حاجی ریاست حسین نے کہا کہ اگر حکومت اجازت دے تو وہ فدائیوں کے ہمراہ سویڈن جانے کو تیار ہیں۔حاجی اخلاق حسین نے مطالبہ کیا کہ تمام انصاف پسند ممالک ہمارے مقدسات کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کریں۔مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ عالم کفر ہماری داڑھی اور پگڑی سے خوفزدہ ہے طالبان نے افغانستان میں انہیں تگنی کا ناچ نچایا ہم آج بھی ان کے مکروہ عزائم ناکام بنا سکتے ہیں۔تقریب میں جماعت اسلامی کی موجودگی میں ان کے کسی رہنما کو تقریر کے لیئے مدعو نہ کیا گیا جبکہ ٹی ایل پی نے جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں سے ریلی نکالی راجہ ازرم حمید سیالوی نے فیض آباد روانگی سے قبل شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول کی سزا صرف سر تن سے جدا ہے ہم اسلامی شعائر سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ہم اغیار کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے حکمران معزرت خواہانہ رویہ ترک کردیں۔شاہ باغ میں انجمن تاجراں کے زیراہتمام جلوس نکالا گیا جس میں تمام اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی،انجمن تاجران چوکپنڈوری کے صدر راجہ سہیل جہانگیر و دیگر کی قیادت میں بھی جلوس نکالا گیا جس میں علمائے اکرام و دیگر نے شرکت کی۔دوبیرن کلاں کے جلوس میں بھی تمام افراد نے بھرپور شرکت کی،چوآخالصہ کے جلوس میں تمام مساجد و مکاتیب فکر،تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے علاؤہ تاجروں نوجوانوں و دیگر نے بھرپور شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت بلاتاخیر سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کرے۔
Show More

Related Articles

Back to top button