DailyNewsKallar Syedan

Jamat Islami Rally from Masjid Qurtaba

جماعت اسلامی کی نماز جمعہ کے بعد مسجد قرطبہ سے زبردست ریلی نکالی گئی

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)جماعت اسلامی کی نماز جمعہ کے بعد مسجد قرطبہ سے زبردست ریلی نکالی گئی جس میں جماعت اسلامی یوتھ کے علاؤہ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی خواتین و حضرات نے کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر اور مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد نے شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفر بار بار ہمارے مقدسات پر حملے کر رھا ہے ان واقعات کے خلاف پرامن احتجاج کافی نہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک کے سربراہوں اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی مسلک کی نمائندہ نہیں بلکہ یہ ملت اسلامیہ کی نمائندہ سیاسی مذہبی جماعت ہے ہم دنیا میں اسلام کے غلبہ میں اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال نے مطالبہ کیا کہ حکومت بلاتاخیر سویڈن سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کا اعلان کرے۔عبدالودود عامر نے کہا کہ اگر ہمارے حکمرانوں میں ملی غیرت ہوتی تو آج پوری قوم کو خواتین اور بچوں کے ہمراہ احتجاج کے لیئے سڑکوں پر نہ نکلنا پڑتا۔مولانا قاسم الحق نے کہا کہ سویڈن کا واقعہ عالم اسلام کے خلاف کفر کی مشترکہ سازش ہے۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ڈی ایس پی کہوٹہ کلر سرکل چوہدری اثر علی کی کلرسیداں میں کھلی کچہری ایک بار پھر ناکام، پولیس نے اپنے چند دوستوں کو کھلی کچہری میں مدعو کیا اور کوشش کی کہ کھلی کچہری کی مقامی میڈیا کو خبر نہ ہو اور پھر عوامی مسائل کی بجائے گپ شپ کے بعد سب اچھا کی رپورت مرتب کر لی گئی۔یاد رہے کہ کلرسیداں میں جرائم میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رھا ہے ناپسندیدہ عناصر مجرمانہ سرگرمیوں ملوث ہیں اور پولیس اس سارے عمل میں خاموش تماشائی کا مجرمانہ کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔ مقامی شہریوں نے آر پی او اور سی پی او سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں کہ مقامی پولیس ہر بار صحافیوں کو اطلاع کیئے بغیر من پسند دوستوں پر کھلی کچہری کا ڈرامہ کیوں رچاتی ہے؟
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے خاتون کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کے ایک مقدمے میں نامزد ملزمان عاصم طالب اور عاقب سلطان کو جرم ثابت ہونے پر 324ت پ میں پانچ پانچ سال،492ت پ میں دو دو سال جبکہ 337Fiiiمیں بیس بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پولیس اور خفیہ والوں نے تحصیل کلرسیداں میں حرمت قرآن ریلیوں میں مذہبی سیاسی جماعتوں کی تعداد مرتب کرکے انہیں آئینہ دکھا دیا خفیہ والوں کی مرتب کردہ رپورٹ میں پی ڈی ایم کی مرکزی ریلی کے شرکا کی تعداد 60 تھی،سنی علماکونسل کے شرکا کی تعداد 40، جماعت اسلامی کے شرکا کی تعداد 35، شاہ باغ کی ریلی کی تعداد 70 اور چوکپنڈوری کی ریلی کے شرکا کی تعداد سب سے ذیادہ 80 رپورٹ کی گئی ہے۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر گولیاں مار کر باپ بیٹی کو زخمی کر دیا گیا۔مضروب عدنان کے بیٹے قاسم عدنان سکنہ ڈھوک سدھن کنوہا نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے ایک سال قبل ساجد سکنہ روات کی بیٹی سے شادی کی تھی۔میرے والد عدنان نے دو ماہ قبل میرے سسر ساجد (ملزم) کو 25لاکھ روپے ادھار دیئے تھے جو کہ واپس کرنے پر ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا۔جمعہ کی صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب میرا سسر ساجد مسلح پسٹل ہمراہ دو ملزمان رفیق اور نوروز ہمارے گھر آئے اور تینوں میرے اور میرے والد کیساتھ بحث و مباحثہ کرنے لگے اور رقم دینے سے انکاری ہو گئے۔اسی دوران تلخ کلامی پر مشتعل ہو کر ملزم ساجد نے میری بیوی نور فاطمہ کو آواز دے کر بلایا اور پکڑ کر کہا کہ میرے ساتھ چلو جس پر میری بیوی نے اپنے والد کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں اپنا گھر نہیں اجاڑنا چاہتی جس پر میرے سسر نے میری بیوی اور بعد ازاں مجھ پر پسٹل تان لیا اتنے میں نوروز اور رفیق نے میرے والد احمد عدنان المعروف پیر اکرم کو پکڑ لیا اور ساجد کو کہا کہ اسے گولی مارو جس پر ساجد نے میرے والد کو قتل کرنے کی نیت سے دو فائر کئے جو والد کو ایک دائیں کندھے اور دوسرا پیٹ پر بائیں جانب لگا۔فائر کی آواز سن کر میری بہن نادیہ عندلیب والد کو بچانے کیلئے آگے بڑھی تو اسے بھی گولی ماری گئی جو اس کے پیٹ کی دائیں جانب لگاجس کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو
Show More

Related Articles

Back to top button