DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A married man tortured his third wife to death in Sahib Dhamyal

صاحب دھمیال میں شادی شدہ نوجوان نے اپنی تیسری بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 24ستمبر2021ء)—کلر سیداں کے قریب شادی شدہ نوجوان نے اپنی تیسری بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا،وہ اسے دفنانے لے جا رہا تھا کہ کلر سیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد مقتولہ کے بھائی کے سپرد کر دی۔قتل کی یہ واردات کلر سیداں کے نواحی گاؤں صاحب دھمیال میں پیش آئی۔مقتولہ کے بھائی منظور حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ عاصمہ شاہین جو اپنے سابقہ خاوند سے طلاق یافتہ تھی اور ایک دس سالہ بیٹی کی ماں بھی تھی کی شادی چھ ماہ قبل ملزم ساجد محمود جس نے پہلے ہی دو شادیاں کر رکھی تھیں کیساتھ ہوئی۔گاؤں کے قیصر نامی شخص نے مقتولہ کے بھائی منظور حسین کو فون پر اطلاع دی کہ اس کی ہمشیرہ کا انتقال ہو گیا ہے جس پر وہ فوری طور پر اپنی بہنوں کے ہمراہ اپنی مقتولہ بہن کے گھر پہنچ گیا اور دیکھا کہ اس کی بہن کے منہ پر تشدد کے نشانات ہیں اور جب مقتولہ کو غسل دیا گیا تو اس کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات واضح طور پر دیکھائی دے رہے تھے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے مطابق مقتولہ کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاوند نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازں مقتولہ نے یا پھر خاوند نے اسے زہر دے کر مار دیاہو۔ تا ہم اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی منظر عام پر آئیں گے۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں خاوند سمیت اس کی دو بیویوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 24, 2021) * A married young man near Kallar Syedan ​​tortured his third wife to death. The body was taken in custody and handed over to the victim’s brother after post-mortem at THQ Hospital Kallar Syedan. The incident took place in Sahib Dhamyal village near Kallar Syedan. The victim’s brother Manzoor Hussain registered a case. The victim, Asma Shaheen, who was divorced from her ex-husband and was also the mother of a 10-year-old daughter, was married six months ago to accused Sajid Mahmood, who had already had two marriages. The victim’s brother Manzoor Hussain was informed on the phone that his sister had passed away. When the victim was bathed, the marks of torture were clearly visible all over her body. Foam was coming out of the mouth of the victim, which shows that her husband tortured her and later the victim or her husband poisoned her to death. However, the real facts will come to light only after investigation. Police have registered a case of murder against the husband and his two wives on the complaint of the victim’s brother.

رکاوٹ کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

Initiation of action against obstructing vehicles

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 24ستمبر2021ء)—چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال اور ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول اور عمران نواب خان کی زیر نگرانی اوور لوڈنگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔اوور لوڈنگ کرنے والی اور زائد کرایہ وصولی پر 137 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے ان سے مجموعی طور پر 68500جرمانہ وصول کیا جبکہ غفلت، لاپروائی اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر پانچ گاڑیوں کو تھانے بند کر کے مقدمات درج کروا دئیے مگر اس کے باوجود زائد کرایوں کی وصولی دھوم دھڑلے سے جاری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button