DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Police arrested Iftikhar Ahmed, the third accused involved in the murder of Ehitsham in village Phalina

تھانہ کلر سیداں پولیس نےپھلینہ میں احتشام کے قتل میں ملوث تیسرے ملزم افتخار احمد کو گرفتار کر لیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 20ستمبر2021ء)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو ہفتے قبل نواحی علاقہ پھلینہ میں 24 سالہ احتشام کے قتل میں ملوث تیسرے ملزم افتخار احمد کو بھی گرفتار کر کے مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ادھر قتل کیس میں ملوث ملزم حیدر علی ولد محمد فاروق جو پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہے سے دوران تفتیش آلہ قتل پسٹل 30 بور بمعہ 4 روند برآمد کر کے اس کیخلاف اسلحہ ناجائز کا الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ شہریار نامی ملزم جس نے نازیبا حرکات کی ویڈیو بنائی تھی سے موبائل فون قبضہ میں لے کر ڈیٹا ریکوری کیلئے فرانزک لیبارٹری لاہور ارسال کیا جا رہا ہے اور تیسرے ملزم افتخار احمد سے موبائل فون کی برآمدگی کیلئے تفتیش جاری ہے،افتخار نامی ملزم، حیدر علی وغیرہ کو بلیک میل کرتا تھا۔حیدر علی اور شہریار کو آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔یاد رہے کہ 04 ستمبر کی رات، 24 سالہ مقتول احتشام اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک مارکیٹ میں موجود تھا کہ اسی دوران اس کے موبائل فون پر کال آئی جس کے ساتھ ہی وہ فون سنتے ہوئے جنگل کی طرف نکل گیا اور دوسرے دن صبح 8 بجے کے قریب مقامی افراد نے اطلاع دی کہ جنگل میں احتشام کی نعش پڑی ہوئی ہے۔پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے میں مدد حاصل کی اور قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 20, 2021) * Kallar Syedan Police Station arrested the third accused Iftikhar Ahmed involved in the murder of 24-year-old Ehtesham in Phalina area two weeks ago and obtained physical remand from the local court. Meanwhile, a separate case of illegal possession of firearms has been registered against the accused Haider Ali son of Mohammad Farooq who is already in the custody of the police. A mobile phone has been seized from the accused who made the video of Nazeeba’s activities and is being sent to Forensic Laboratory Lahore for data recovery. Investigation is underway to recover the mobile phone from the third accused Iftikhar Ahmed. Haider Ali and Shehryar will be produced in front of the magistrate’s court today and further physical remand will be sought. The police got help to reach the accused through mobile phone data and arrested the three accused involved in the murder.

ضلعی تنظیم آج اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ پورے جوش و خروش کے ساتھ منائے گی اور تقریب میں 33 پونڈ وزنی کیک کاٹا جائے گا۔چوہدری ظہیر محمود

The district organization will today celebrate the 33rd birthday of its leader Bilawal Bhutto Zardari and a 33-pound cake will be cut at the ceremony. Chaudhry Zaheer Mahmood

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 20ستمبر2021ء)— پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ ضلعی تنظیم آج اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ پورے جوش و خروش کے ساتھ منائے گی اور تقریب میں 33 پونڈ وزنی کیک کاٹا جائے گا۔چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیئے خواہاں ہے ماضی میں تبدیلی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا سیلیکٹڈ سرکار تین برسوں میں ریکارڈ قرضے حاصل کرکے بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے ہر ہفتے بجلی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے حکومت خود مہنگائی کا جواز پیش کرتی ہے لوگ آتے چینی دالوں گھی کے لیئے دھکے کھا رہے ہیں اس حکومت نے نئے پاکستان کے نام پر ملک بھر میں جاری غربت میں بھاری اضافہ کیا ہے انہیں عوام نے منتخب ہی نہیں کیا یہ ایک ایجنڈے کے تحت مسلط کیئے گئے ہیں جس کا مقصد سی پیک کو روکنا تھا موجودہ حکومت کے تین برسوں میں سی پیک کو پہیہ رکا پوا ہے۔

گرلز سکول کی طالبات کو فیلڈ میں لے جاکر شجرکاری کروانے پر سخت غم و غصے کا اظہار

Expressing strong grief and anger over taking the girls school girls to the field and planting trees

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 20ستمبر2021ء)— مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین نے رکھ چنام میں شجرکاری مہم کے موقع پر گرلز سکول کی طالبات کو فیلڈ میں لے جاکر شجرکاری کروانے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سکول یا پھر سرکای بلڈنگز کے احاطہ میں بچیوں سے پودے لگوانے میں کوئی برائی نہیں تا ہم انہیں فیلڈ میں لے جا کران سے پودے لگوانا غیر مناسب عمل ہے جس کی انکوائری ہونی چاہئے۔محکمہ جنگلات یہ کام بوائز سکول کے طلبہ سے بھی کروا سکتا تھا مگر طالبات کو مدرسہ سے باہر لے جا کر بڑی زیادتی کی گئی۔

الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے زیراہتمام معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی ایک تقریب بروز منگل جناح ہال کلرسیداں میں منعقد ہو رہی ہے

A function to distribute wheelchairs to persons with disabilities under the auspices of Al-Khidmat Foundation Tehsil Kallar Syedan is being held on Tuesday at Jinnah Hall

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 20ستمبر2021ء)—الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے زیراہتمام معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی ایک تقریب آج بروز منگل دن گیارہ بجے جناح ہال کلرسیداں میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت محمد توقیر اعوان کریں گے تقریب میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال،اے سی رمیشا جاوید اعوان،چیف افیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،حاجی ریاست حسین،چوہدری ابرار حسین اور دیگر شرکت کریں گے۔

منصور شہید میموریل والی بال ٹورنامنٹ موہڑہ کھرٹانہ میں اختتام پزیر ہو گیا

Mansoor Shaheed Memorial Volleyball Tournament ends in Mohra Khartana

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 20ستمبر2021ء)—منصور شہید میموریل والی بال ٹورنامنٹ موہڑہ کھرٹانہ میں اختتام پزیر ہو گیا ٹورنامنٹ کے فائنل میں راجپوت کلب گنگوٹھی حیدری کلب تریل کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔حمزہ محمود مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے پی ٹی ائی کے رہنما راجہ افتاب جنجوعہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے انہوں نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا اور کہا کہ کھیلوں کے میدان اباد کرنا آج وقت کی ضرورت ہے ہمیں ایک بار کھیلوں کے فروغ کے لیئے یوسی اور سکول سطع پر ٹورنامنٹ شروع کرنا ہوں گے۔

مرکز شکایت آئیسکو کلر سیداں کے خلاف صارفین کی شکایات میں تیزی سے اضافہ

Consumer complaints against IESCO Kallar Syedan increase sharply

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 20ستمبر2021ء)— مرکز شکایت آئیسکو کلر سیداں کے خلاف صارفین کی شکایات میں تیزی سے اضافہ ہو رھا ہے کلرسیداں کی شہری بستی نواحی جناح کالونی میں بجلی کی خرابی کو درست کروانے کیلئے کمپلینٹ آفس کلر سیداں میں بار بار رابطہ کرنے کے باوجود جواب نہ ملا تو صارف کمپلینٹ آفس پہنچ گیا جہاں پر آفس تو کھلا ہوا تھا مگر عملہ موجود نہ تھا۔ صارف نے کمپلینٹ آفس میں لگے پی ٹی سی ایل کے فون سے اسلام آباد آفس میں رابطہ کیا مگر وہاں سے انہیں کوئی جواب موصول نہ ہوا جس کے بعد صارف نے 118 پر کال کی جس کے فوری بعد کمپلینٹ آفس کا عملہ ان کے گھر پہنچ گیا۔اسی طرح اندرون شہر گوجرخان روڈ پر بھی سارا دن بجلی بند رہی صارفین آئیسکو اہلکاروں کے منتظر رہے مگر وہ شام چھ بجے تک ٹرانسفارمر درست کرنے نہیں آئے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button