DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Denmark; Dr. Hafiz Muhammad Idrees Al-Azhari congratulated on completing his PhD from Al-Azhar University

ڈاکٹرحافظ محمد ادریس الأزہری کو جامعۃ الازہر سے پی ایچ ڈی کی تکمیل پر مبارکباد

کوپن ہیگن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر) — شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حافظ محمد ادریس الأزہری کو عالم اسلام کی عظیم درسگاہ الأزہر یونیورسٹی قاہره (جامعۃ الازہر مصر) سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تکمیل پر اظہار مسرت کیا اور انہیں مبارکباد دی ہے۔ حافظ محمد ادریس الأزہری کو الازہر یونیورسٹی قاہره کے کلیۃ اصول الدین قاہرہ کے شعبہ ’’قسم الدعوۃ والثقافۃ الاسلامیہ‘‘ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری امتیازی پوزیشن میں جاری کردی ہے۔ ان کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ’ڈنمارک میں دعوت و تبلیغ کے وسائل اور اسلامی مراکز کا کردار‘ پر تھا۔ ان کا شفوی امتحان 9 ستمبر 2021 بروز جمعرات کو منعقد ہوا۔ شفوی امتحان یونیورسٹی کے پروفیسرز پر مشتمل کمیٹی نے لیا جو تقریباً 4 گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل تھا۔ شفوی امتحان کا آغاز قاری عبدالباسط عبدالصمد کے شاگرد اور مصر کے مشہور قاری ناصر احمد محمود البدرى کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ شفوی امتحان میں الازہر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز، وزارت مذہبی امور کے علماء، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے طلباء اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر پروفیسرز نے مقالہ نگار کی محنت کو سراہتے ہوئے اخلاق و کردار اور اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حافظ محمد ادریس الأزہری جامعۃ الازھر کا فخر ہیں۔
اس سے پہلے حافظ محمد ادریس اپنی ایم فل کی ڈگری جامعۃ الازہر سے ہی ’منہاج القرآن انٹرنیشنل کی علمی و عملی خدمات‘ پر مکمل کر چکے ہیں۔ ان کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے اسلامک سنٹر پر 9 سال سے فرائض انجام دینے اعزاز بھی حاصل ہے۔
اس اعلیٰ تعلیمی اعزاز پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، عالمی مبلغ اسلام امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی (سجادہ نشین علی پور سیداں شریف)، جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی (اینکر پرسن پروگرام نورِسحر 24 نیوز چینل وسرپرست اعلی دائرۃ مخلصین آرگنائزیشن )، پروفیسر ڈاکٹر سید قمر علی زیدی (سابقہ پرنسپل اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور)، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، بیرسٹر میاں عامر حسن (ممبر بورڈ آف گورنرز منھاج یونیورسٹی ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی)، پروفیسر ڈاکٹر علی اکبر الأزہری (ہیڈ آف انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سڈیز یونیورسٹی آف لاہور)، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی (ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال اکادمی لاہور)، حضرت علامہ مفتی محمد رمضان سیالوی (خطیب جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخش)، جی ایم ملک (ڈائریکٹر امور خارجہ)، علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر (ناظم اعلی نظام المدارس پاکستان), سید امجد علی شاہ (کنٹری مینجر منھاج ویلفیئر فاونڈیشن پاکستان), محمد ظفر اقبال طاہر (سابقہ ناظم منھاج القرآن آزاد کشمیر)، سید محمود شاہ (ممبر سپریم کونسل منھاج القرآن انٹرنیشنل)، ظل حسن قادری (صدر منھاج یورپین کونسل)،انجینئر راجہ افتخار حسین عالمگیرین(بانی وچیئرمین لو’پاکستان موومنٹ انٹرنیشنل)، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی(پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) و اساتذہ کرام، صاحبزادہ محمد طاہر بغدادی (ڈائریکٹر دین لرننگ سسٹم برطانیہ و یورپ)، چوہدری محمد ایوب (سابقہ صدر پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک)، شیخ محمد اشفاق القادری (امیر منھاج القرآن ڈنمارک)، حاجی محمد اکرم جوڑا (صدر مجلس شوری منھاج القرآن ڈنمارک)، ڈاکٹر عرفان ظہور احمد (صدر منھاج القرآن ڈنمارک)، رضوان احمد چوہدری (جنرل سیکرٹری منھاج القرآن ڈنمارک)، حافظ سجاد احمد (سینئر نائب صدر منھاج ویلفیئر یورپ)، علامہ محمد اشتیاق الأزہری (ڈائریکٹر منھاج القرآن آما ڈنمارک)، محمودجاوید آرائیں (جنرل سیکرٹری آرائیں کونسل ڈنمارک)، راجہ محمد افضل (ناظم منھاج لائبریری ڈنمارک) ، ناصر علی گجر (چیئرمین النور ویلفیئر ٹرسٹ ڈنمارک)، ارسلان خرم چیمہ(صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان )، سید علی عباس بخاری (صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل بریطانیہ)، عقیل قادر ناروے اور دنیا بھر سے مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد، منھاج القرآن انٹرنیشنل کے دنیا بھر سے قائدین، کارکنان اور وابستگان نے بھی مبارکباد دی ہے

Norway; Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri congratulated Hafiz Muhammad Idrees Al-Azhari on completing his PhD degree from Al-Azhar University, Cairo (Al-Azhar University, Egypt). And congratulated them. Hafiz Mohammad Idris Al-Azhari has been awarded a PhD degree by Al-Azhar University, Cairo’s Department of Islamic Studies, Cairo’s Department of Islamic Call and Culture.

Show More

Related Articles

Back to top button