DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Police make arrest in allegation of abusing of teenage boy

تھانہ گوجر خان پولیس کی کاروائی،16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار

گوجرخان۔ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —تھانہ گوجر خان پولیس کی کاروائی،16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والاملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس کو متاثرہ لڑکے کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم جبار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے بیٹے کو ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، گوجرخان پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم جبار کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،ایس ڈی پی او گوجر خان کا کہنا تھا کہ ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، راولپنڈی پولیس خواتین اور بچوں سے زیادتی کے حوالے سے زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Gujar Khan Police Station operation, accused of raping a 16-year-old boy was arrested. According to details, the victim’s mother requested the Gujar Khan police station that the accused Jabbar along with his accomplices took his son to the deserted place and raped him. The Gujar Khan police immediately registered a case and accused Jabbar was arrested, the victim boy has been given medical treatment,

Show More

Related Articles

Back to top button