AJKDailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; The administration should stop playing with traders. President of Anjuman-e-Tajiran Chakswari and Hamidabad

انتطامیہ تاجروں کے ساتھ کھلواڑ بند کرے۔ انجمن تاجراں چکسواری کے صدر محمد شفیق خواجہ اور انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر شبیر نگیال

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — انجمن تاجراں چکسواری کے صدر محمد شفیق خواجہ اور انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر شبیر نگیال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انتطامیہ تاجروں کے ساتھ کھلواڑ بند کرے۔انتظامیہ زمینی حقائق کے خلاف تاجر براردی کو اعتماد لئے بغیر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیتی ہے۔سونے پر سہاگہ موجود ہ تیز ترین مواصلاتی نظام کے ہوتے ہوئے بھی تاجروں کو اطلاع نہیں دی جاتی کہ ضلعی انتظامیہ نے فلاں تاریخ سے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاجر صبح روٹین کے مطابق اپنی دکانیں کھولنے ااتے ہیں تو تھانہ سے ہرکارہ بھیجا جاتا ہے اور چند لوگوں کو فون کر کے اطلاع دی جاتی ہے کہ آج لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ہم انتظامیہ کی طرف سے لگایا جانے والا لاک ڈاؤن مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سال سے تاجر برادری سخت اضطراب کا شکار ہے۔ حکومت نے تاجر برادری کو ایک روپیہ کا ریلیف نہیں دیا لیکن تاجروں سے ہی ہر بار قربانی مانگی جا رہی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت تاجروں کو ریلیف دے۔ہر تاجر کو دو دو لاکھ روپیہ دیا جائے اورپھر حکومت پندرہ دن تک مکمل لاک ڈاؤن لگا دے ہمیں کوئی اعتراض نہ ہو گا۔تاجر برادری نا مساعد حالات کے باوجود حکومتی نوٹیفیکیشنوں پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے لیکن ہر حکومت نے تاجروں کا استحصال کیا ہے۔اب حد ہو چکی ہے۔تاجر برادری اب مزید استحصال برداشت نہیں کرے گی۔شبیر نگیال نے مزید کہا کہ جمعہاور ہفتہ کی چھٹی رکھی جائے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی نہیں کریں گے۔ جمعہ کے دن کاروبار ویسے بھی بند ہوتے ہیں اس لئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی رکھی جائے۔

Chakswari, AJK; In a joint statement, Anjuman-e-Tajiran Chakswari President Muhammad Shafiq Khawaja and Anjuman-e-Tajiran Hameedabad President Shabbir Nagyal said that the administration should stop playing with the traders. Despite having the fastest communication system in place, traders are not informed that the district administration has decided to impose a lockdown from a certain date. When traders come to open their shops as per the routine in the morning, everyone is sent from the police station and a few people are informed by phone that a lockdown has been imposed today. We reject the lockdown imposed by the administration. ۔ He added that the business community has been suffering from severe anxiety for the past two years. The government has not given a single rupee relief to the business community but every time a sacrifice is being sought from the traders. We demand that the government give relief to the traders. We will not have any objection. The business community continues to implement government notifications despite unfavorable conditions, but every government has exploited traders. Now the limit has been reached. The business community will no longer tolerate exploitation. Shabir Nagyal further said that Friday and Saturday holidays should be kept and Saturday and Sunday holidays will not be observed. Businesses are closed on Fridays anyway, so we demand the government to keep Fridays and Saturdays off.

محترمہ سمیر خورشید راجہ نے چکسواری پریس کلب میں بشارت شہدی پریس کلب کے ضم ہونے کے دو سال مکمل ہونے منعقدہ سالگرہ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

Ms. Sameer Khurshid Raja addressed the anniversary function as special guest at Chakswari Press Club

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —برطانیہ کے شہر لیوٹن سے نو منتخب کو نسلر ڈپٹی میئر سمیرا خورشید راجہ نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں صحافیوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اس بیس کیمپ میں صحافیوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ جب تک اپنے قلم کی طاقت سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گیمسئلہ کشمیر زندہ رہے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر قلم کی طاقت کا بہترین استعمال ہی بہترین ہتھیار ہے۔صحافی سچائی کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑیں۔ان خیالات کا اظہارمحترمہ سمیر خورشید راجہ نے چکسواری پریس کلب میں بشارت شہدی پریس کلب کے ضم ہونے کے دو سال مکمل ہونے منعقدہ سالگرہ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اتفاق میں برکت اور بڑی طاقت ہے۔آپ نے بر وقت اور مثبت فیصلہ کر کے ایک خوبصورت پیغام دیا ہے۔مجھے اس تقریب میں شمولیت کر کے دوہری خوشی ہوئی ہے ایک تو میں قلم قبیلہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئی اور دوسرا اس پلیٹ فارم سے اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا گیا۔صحافی کو جہاں مسائل کو اجاگر کرنا ہوتا ہے وہیں سچائی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔کسی پر ذاتی تنقید کی بجائے مثبت اور تعمیری تنقید کو اپنانا چاہیے۔چکسواری پریس کلب کے صحافیون نے مجھے اس تقریب میں بلا کر جو عزت بخشی ہے وہ میری زندگی کا سرمایہ ہے۔میں یہاں سے مثبت سوچ اور پیغام لے کر جا رہی ہوں۔انھون نے آزاد کشمیر میں قائم ہونے والی نئی حکومت اور وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ عوام کی بہتری کے لئے کوششیں کریں۔ خصوصاً خواتین کی تعلیم و تربیت پر حکومت کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے 2009میں عملی سیاست کا آغاز کیا اور اپنے پہلے الیکشن میں بہت کم مارجن ستر ووٹوں سے ہار گئی تھی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور دوبارہ ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور پھر اپنی کمیونٹی کی خدمات جاری رکھیں۔2009سے میرے ساتھ چلنے والے رفقاء آج بھی میرے ساتھ ہمسفر بن کر چل رہے ہیں۔ چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان نے محترمہ سمیر اخورشید راجہ کا شکریہ ادا کرتے ان کی آمد کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات و جذبات کا اظہار کیا جبکہ تقریب سے سابق صدرور مرزا محمد نذیر،محمد رفیق بھٹی،عابد حسین چودھری،خواجہ محمد اقبال،افراز محمود راجہ،چئیرمین سپریم کونسل اللہ دتہ بسمل،عابد حسین مرزا نے بھی خطاب کیا۔نقابت کے فرائض سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی نے سر انجام دئیے جبکہ نعت رسول مقبول ﷺکی سعادت تاج جالب نے حاصل کی۔ تقریب میں معظم علی چودھری،نوید یونس چودھری،ثاقب ظفر نگیال،عدیل رفیق بھٹی،غلام فرید راجہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ صدر پریس کلب راجہ نثار احمد خان اور نائب صدر عابد مرزا نے سمیرا خورشید راجہ کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button