DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; 02 accused arrested for harassing woman, blackmailing and threatening to make pictures viral on social media

خاتون کو تنگ کرنے، بلیک میل کرنے اور سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے والے02 ملزمان گرفتار

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— کھلی کچہری میں خاتون کی درخواست پر سی پی او کا نوٹس،خاتون کو تنگ کرنے، بلیک میل کرنے اور سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے والے02 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سی پی اومحمد احسن یونس کی کھلی کچہری میں خاتون نے درخواست پیش کی کہ دوکان سے ایزی لوڈ کروایا جسکے بعد کلیم اور طارق نے تنگ و پریشان اور بلیک میل کرنا شروع کیا، جس پر سی پی اومحمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوپیرودھائی کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، پیر ودھائی پولیس سی پی او کے احکامات کی روشنی میں متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے02 ملزمان کلیم اورطارق کو گرفتارکرلیا،سی پی او محمد احسن یونس کا کہناتھاکہ خواتین پر تشدد، بلیک میلنگ یا ہراساں کرنا ناقابل برداشت ہے،خواتین ہراسگی، تشدد یا زیادتی کی رپورٹ ہراسمنٹ رپورٹنگ یونٹ کے نمبر 797-276-111 پر کریں۔

Rawat; Notice of CPO at the request of a woman in an open court, 02 accused of harassing a woman, blackmailing and threatening to make pictures viral on social media were arrested. The women went for easy loading at the shop after which Kaleem and Tariq started harassing and blackmailing, on which CPO Mohammad Ahsan Younis took notice and ordered to immediately filed a case . On Monday, in the light of CPO’s orders, the police registered a case and arrested 02 accused Kaleem and Tariq at the request of the victim. CPO Muhammad Ahsan Younis said that violence, blackmailing or harassment of women is intolerable.

تھانہ پیرودہائی پولیس کی اہم کاروائی،گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے04ملزمان گرفتار

Police arrest 4 accused of gang involved in car theft

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ پیرودہائی پولیس کی اہم کاروائی،گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے04ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ 02گاڑیاں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیرودہائی اویس اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے04ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد ارسلان،ثاقب علی،عبدالجباراور خالد شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ مہران کار اور سوزوکی گاڑی برآمد ہوئی،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے گا، ایس پی راول نے ملزمان کی گرفتاری پرایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

صدر واہ میں اغوا کے بعد شہری کا قتل،گزشتہ رات لواحقین سے ملاقات کے بعد سی پی او کا تھانہ صدر واہ کا دورہ

Citizen killed after abduction in Saddar Wah, CPO visits Saddar Wah police station after meeting family members last night

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—صدر واہ میں اغوا کے بعد شہری کا قتل،گزشتہ رات لواحقین سے ملاقات کے بعد سی پی او کا تھانہ صدر واہ کا دورہ، سی پی او نے ایس ایچ او صدر واہ سب انسپکٹر نصیر الرحمان، 02اے ایس آئیز اور سنتری کو معطل کر دیا اورایس ڈی پی او ٹیکسلا سے بھی جواب طلبی کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ میں شہری کے اغواء اور قتل کے واقعے کے بعد سی پی او راولپنڈی نے گزشتہ رات لواحقین سے ملاقات کی،ملاقات کے بعد سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے تھانہ صدر واہ کا دورہ کیا، سی پی او نے ایس ایچ او صدر واہ سب انسپکٹر نصیر الرحمان، 02اے ایس آئیز اور سنتری کو معطل کر دیا اورایس ڈی پی او ٹیکسلا سے بھی جواب طلبی کی جارہی ہے،15کالز پرموقعہ پر پہنچنے کے حوالے سے پولیس کا ریسپانس بروقت تھا،دونوں کالز پر پولیس 30منٹ سے کم وقت میں موقعہ پر پہنچی،ایس ایچ اوشہری کے اغواء کے بعد معاملہ کی سنگینی کو سمجھنے اور مغوی کی بازیابی کے لیے جس طرز کا فوری ایکشن درکار تھااس پرعملدرآمد کروانے میں ناکام رہا، قبل ازیں بھی فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف درخواستیں دیں جن پر موثر قانونی کاروائی نہ کی گئی،ایس ایچ او کے خلاف نامزد ملزم سے روابط اور تحائف لینے کی شکایات بھی سامنے آئیں، عبدالقیوم اے ایس آئی اور اختر نواز اے ایس آئی کو بھی نامزد ملزم سہیل سے روابط کی شکایت پر معطل کیا گیا ہے، مقتول کے لواحقین15کال سے پہلے اغواء کی رپورٹ درج کروانے تھانے آئے تو گیٹ پر سنتری نے فرنٹ ڈیسک کی بجائے اے ایس آئی سے ملنے کو کہا، غلط رہنمائی کرنے پر سنتری یونس کو بھی معطل کر دیا گیا، شہریوں کو تھانے آنے پر فرنٹ ڈیسک کی جانب رہنمائی کے بجائے تفتیشی افسران کی جانب بھجوانے کی شکایات پر محرر ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان کو بھی معطل کر دیا گیا،سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس کا کہنا تھا کہ کسی بھی جرائم پیشہ شخص سے پولیس کے روابط قابل برداشت نہیں، پولیس افسران کا اپنے برتاؤ،رویہ اور روابط میں محتاط ہونا انتہائی ضروری ہے،اچھی کارکردگی پرانعام جبکہ غفلت پر محکمانہ احتساب پالیسی کا حصہ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ سب سے پہلے کسی بھی رپورٹ کی صورت میں تھانے کے فرنٹ ڈیسک پر رابطہ کر کے ای -ٹیگ لگوائیں،کسی بھی واقعہ پر پولیس کو اطلاع دینے کے لئے پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں تاکہ فوری رسپانس دیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button