DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Baldia and Rawalpindi Waste Management Company have decided to clean up the area during Eid.

بلدیہ اور راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید کے ایام میں علاقوں کو صاف کرنے آلائیشوں اٹھانے کا فیصلہ کر لیاگیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں بلدیہ اور راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید کے ایام میں علاقوں کو صاف کرنے آلائیشوں کو فوری ٹھکانے لگانے،مساجد اور عید گاہوں کو جانے والے راستوں کی مکمل صفائی کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی پہلی بار شہر کے علاوہ تحصیل کے دیگر قصبوں چوآخالصہ،سرصوبہ،دوبیرن کلاں،سکوٹ، چوکپنڈوری اور شاہ باغ سے بھی آلائیشیں اٹھانے کا فیصلہ کر لیاگیا چیف افیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے بتایا کہ عید کے ایام میں بلدیہ دفتر میں بلدیہ اور آر ڈبلیو ایم سی کے کنٹرول آفس دن رات کام کریں گے ایک ٹیلیفون کال پر آلائیشیں اٹھا لی جائیں گی پہلی بار فیصلہ کیا گیا ہے کہ کلرسیداں شہر کے علاوہ چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن،سکوٹ،چوکپنڈوری اور شاہ باغ سے بھی آلائشیں اٹھائی جاہیں گی آر ڈبلیو اہم سی کے اسسٹنٹ منیجر راجہ محمد اسحاق نے بریفنگ دی کہ شہر کو عید کے ایام میں صاف ستھرا رکھنے کے لیئے ماسٹر پلان ترتیب دے دیا ہے تمام آلائیشوں کو بروقت اٹھا کر ٹھکانے لگائیں گے چوآ روڈ اور پنڈی روڈ پر ہمارے اہلکار ہر وقت دستیاب ہوں گے جس کے لیئے چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں آلائیشوں کو کلرسیداں میں جمع نہیں ہونے دیں گے فوری اگلی منزل روانہ کریں گے تاکہ شہر کو تعفن سے محفوظ رکھا جا سکے تمام عید گاہوں اور مساجد کے راستوں اور گزرگاہوں کو صاف کرنے کے علاوہ اطراف میں چونا ڈالیں گے عید کے تیسرے روز سہ پہر کے وقت کلرسیداں شہر کو صاف پانی سے مکمل صاف کریں گے اے سی کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے بلدیہ اور آر ڈبلیو ایم سی کے پلان کو بے حد سراہا اس کے بعد ایسی کلر سیداں نے چیف آفیسر اور دیگر کے ہمراہ مقامی آبادیوں میں میں جاکر قربانی کے خواہشمندوں کے گھروں میں جا کر انہیں آلائیشیں محفوظ بنانے کے لیئے پلاسٹگ بیگز بھی تقسیم کیئے اور انہیں کہا کہ وہ جانوروں کی باقیات ان بیگ میں رکھ لیں ہمارا اسٹاف آکر ان کے گھروں سے یہ لے جائیگا شہریوں نے عیدکے موقع پر کیئے گئے انتظامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے اے سی کلرسیداں چیف افیسر اور ار ڈبلیو ایم سی کا شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan; Under the supervision of Assistant Commissioner in Kallar Syedan, Baldia and Rawalpindi Waste Management Company have finalized a plan for immediate cleaning of areas during Eid and immediate disposal of garbage, complete cleaning of roads leading to mosques and Eid venues. Besides, other towns of the tehsil like Choa Khalsa, Sar sooba shah, Doberan Kallan, Sakot, Chauk pindori and Shah Bagh have also been decided to pick up carcases. AC clerk Ramisha Javed Awan highly appreciated the plan of the municipality and RWMC. Chief officer and others went to the local settlements and visited the houses and distributed plastic bags to keep them safe and asked them to keep animal remains in these bags. Our staff will come and take them from their homes. Citizens expressed satisfaction over the arrangements made on the occasion of Eid.

ریسکیو 1122 کلرسیداں میں پیر کے روز شجرکاری کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی

A tree-planting ceremony was held at Rescue 1122 Kallar Syedan on Monday

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ریسکیو 1122 کلرسیداں میں پیر کے روز شجرکاری کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر اصف محمود کیانی،شہزاد اکبر بٹ،سید جنید عباس شاہ،ناصر حسین اور دیگر نے پودے لگائے تقریب میں ریسکیو کی جانب سے انسپکٹر ثاقب فراز جنجوعہ نے بریفینگ دی مقررین نے کہا کہ قیام پاکستا کے وقت ہمارے ہاں جنگلات کی شرح سترہ فیصد تھی جو اب کم ہو کر صرف ڈیڑھ فیصد رھ گئی ہے اسی لیئے ملک کو ترقی کرنے کے لیئے اس کے ہاں بیس فیصد سے زائد رقبے پر جنگل ہونا ضروری ہے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر شجرکاری کرنا ہوگی حارث فاروق،طاہر مغل،اور اویس جبکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے محمد وقاص اور دیگر نے شرکت کی۔

پچیس تاریخ کو آزاد کشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے کلرسیدا ں میں آٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے ہیں

Eight polling stations have been set up in Kallar Syedan for the Azad Kashmir Legislative Assembly elections on the 25th.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پچیس تاریخ کو آزاد کشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے کلرسیدا ں میں آٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے ہیں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں میں دو پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے ہیں اس کے علاوہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ میں دو،گورنمنت بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دوبیرن کلاں میں دو دو پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں جہاں ووٹروں کی نقل و حمل پر نگرانی کے لیئے تیس پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں جن کی نگرانی ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی کریں گے ہر پولنگ اسٹیشن پر لیڈی کانسٹیبل کی تعیناتی بھی کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button