DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; MNA Sadaqat Ali Abbasi and MPA Raja Saghir Ahmed jointly allocated funds worth Rs 7 Crore for the construction and development of the area.

صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے مشترکہ طور پر علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے 7 کروڑ روپے مالیت کے فنڈز مختص کر دہئے

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 57و صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی اور ایم پی اے پی پی 7 راجہ صغیر احمد نے مشترکہ طور پر علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے 7 کروڑ روپے مالیت کے فنڈز مختص کر دہئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سہوٹ بگیال روڈ کیلئے 1.48ملین،چوآ خالصہ تا بیول براستہ ٹکال روڈکیلئے 2.89ملین،چوآ خالصہ تا بیول روڈ(بیول بازار تا ٹکال) کیلئے 4.45ملین،چوآ خالصہ دھمالی روڈ کیلئے 0.9ملین،روڈ کٹنگ چوآ خالصہ تا دھمالی روڈ کیلئے 1.47ملین جبکہ شاہ باغ تا نوتھیہ لنک روڈ کی تعمیر ومرمت کیلئے 35.14ملین فنڈز مختص کر کے ٹینڈرز جاری کر دہئے گئے ہیں۔

Kallar Syedan; PTI National Assembly constituency NA-57 and President North Punjab Sadaqat Ali Abbasi and MPA Raja Saghir Ahmed have jointly allocated funds worth Rs 7 Crore for the construction and development of the area. 1.48 million for Sahot Bagiyal Road, 2.89 million for Choa Khalsa to Bewal via Takal Road, 4.45 million for Choa Khalsa to Bewal Road (Bewal Bazar to Takal), 0.9 million for Choa Khalsa Dhamali Road, 1.47 million for Road Cutting Choa Khalsa to Dhamali Road. Tenders have been issued by allocating Rs. 35.14 million for construction and repair of Shah Bagh to Nothia Link Road.

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 15 کے قریب بیوٹی پارلرز، ایک عدد سروس شوز اور دو چپل شوز کی دکانوں کو سر بمہر

Nearly 15 beauty parlours, one service shoes and two shoe shops sealed for lockdown violation

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی اور دیگر عملے کے ہمراہ کلر سیداں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 15 کے قریب بیوٹی پارلرز، ایک عدد سروس شوز اور دو چپل شوز کی دکانوں کو سر بمہر جبکہ بقالہ کیش اینڈ کیری اور حبیب المدینہ کیش اینڈ کیری شاپس میں گارمنٹس سیکشن کھولنے پر پانچ پانچ ہزار روپے جبکہ دیگر دو کیشن اینڈکیری شاپس کو مجموعی طور پر 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیاجبکہ ڈیڑھ درجن کے قریب بیوٹی پارلر سیل ہونے سے خواتین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

کاشتکاروں کو تمام سبسڈی کیش ٹرانسفر کے طور پر براہ راست پہنچانے کیلئے کسان کارڈ کا اجراء کر دیا گیا

Farmer Card issued for direct delivery of all subsidy to farmers as cash transfer

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محکمہ زراعت کلر سیداں نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بذدار کی ہدایت پرکاشتکاروں کو تمام سبسڈی کیش ٹرانسفر کے طور پر براہ راست پہنچانے کیلئے کسان کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان نے بتایا کہ کسان کارڈز کے ذریعے کاشتکار رجسٹرڈ ڈیلرز سے کھاد،بیج اور زرعی زہریں رعایتی قیمت پر حاصل کر سکیں گے۔رجسٹرڈ کاشتکار کسان کارڈ کے حصول کیلئے قریبی ایچ بی ایل کنیکٹ شاپ پر اپنے انگوٹھے کی تصدیق کے بعد اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے۔غیر رجسٹرڈ کاشتکاروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے مقامی دفتر سے رابطہ کریں جبکہ کسان کارڈ حاصل کرنے کیلئے پیغام وصول ہونے پر کاشتکار محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق رجسٹرڈ کسانوں کو ڈی اے پی کی ایک بوری کی خریداری پر کسان کارڈ کے ذریعے ایک ہزار روپے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چادر میں لپٹی ہوئی پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

Police, acting on an informant’s report, recovered kites and registered a case against the accused.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چادر میں لپٹی ہوئی پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص کلر سیداں بازار گوجر خان روڈ پر موجود ہے اور اس کے پاس چادر میں لپٹی ہوئی پتنگیں ہیں جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ایک مشکوک شخص جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر یکدم پیچھے ہٹنے لگا کو قابو کر لیا گیا۔ملزم جس نے بعد از دریافت اپنا نام وپتہ کاشف نثار ولد قصاب نثار سکنہ محلہ مدنی بتایا کی چادر کی پڑتال کرنے پر چادر میں لپٹی ہوئی مختلف سائز اور رنگوں کی 50 پتنگیں برآمد ہوئیں۔

وٹہ سٹہ کی شادی سے انکار کرنے پر 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا

A 20-year-old girl was allegedly abducted for refusing to marry

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وٹہ سٹہ کی شادی سے انکار کرنے پر 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔عبدالوحید سکنہ 7 مرلہ سکیم نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گزشتہ 25 سال سے سات مرلہ سکیم کلر سیداں بدہال میں رہائش پذیر ہوں اور الیکٹرک مکینک کا کام کرتا ہوں۔میرے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔میرے دو بیٹے شادی شدہ ہیں اور میرے ساتھ ایک ہی مکان میں رہائش پذیر ہیں۔گزشتہ روز لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر پر ہی تھا اور اپنے کمرے میں موجود تھا جبکہ گھر کے باقی افراد اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔دن ایک بجے کے قریب، مسمی ظفیر احمد،ارسلان،نعمان، اظہر محمود اوردلشاد ہارون سکنائے ادوالہ کہوٹہ نے میری 19سالہ بیٹی مسماۃ(ن)کو آواز دی اور جیسے ہی وہ گیٹ کے باہر گئی تو مذکوران نے میری بیٹی کو اپنے ساتھ ایک گاڑی میں بیٹھا لیا اور اغواء کر کے لے گئے۔وجہ عناد یہ ہے کہ اس سے قبل ظفیر نے متعدد بار میری بیٹی مذکوریہ کا رشتہ اپنے بیٹے ارسلان کیلئے مانگا تھا جو کہ میں نے اس بنا کر انکار کر دیا تھا کہ میں وٹہ سٹہ کی شادیوں کے حق میں نہیں اور اس بنا پر ظفیر احمد نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے میری بیٹی کو باہر بلوا کر اغواء کر لیا ہے۔

حاجی محمد عارف ڈھوک ڈھیری نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک

Haji M Arif passed away in Dhok Dheri, Nala Musalmana

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کونسلر محمد اشفاق بھٹی کے والدِ محترم حاجی محمد عارف ڈھوک ڈھیری نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک نمازِ جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی، چیئرمین راجہ ندیم احمد،چیئر مین چوہدری صداقت حسین، محمد تنویر ناز بھٹی، نائب تحصیلدار چوہدری محمد اشفاق، ارشد محمود بھٹی، مرزا تنویر، کیپٹن(ر) چوہدری محمد اشرف، چوہدری تنویر اختر پٹواری اور دیگر نے شرکت کی۔

کلرسیداں اور گردونواح میں نماز عید کے اوقات

Namaz e Eid times at various Masajid’s in Kallar Syedan

پونے چھ بجے جامعہ مسجد اقصی تھانہ روڈ کلرسیداں۔سوا چھ بجے جا مع مسجد تو حید کلر سیداں۔سات بجے کرکٹ گراونڈ جامعہ مسجد علی کلر سیداں مولانا امیر حسین،جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں مولاناعبدالغفور،جامعہ مسجد انوار مدینہ قاسم مارکیٹ مفتی ذاھد،جامعہ مسجد انوار مدینہ پلالہ سیداں حافظ عبدالشکور،دارالعلوم انوار القران دوبیرن روڈ چوا خالصہ مولانا محمد سلیمان نقشبندی،جامعہ مسجد عشرہ مبشرہ نمبل قاضی محمد فیاض،عید گاہ گوہڑہ حافظ ظفر اقبال،کرکٹ گراونڈ ڈھوک میجر حافظ محمد عارف،مکی مسجدکلرسیداں حافظ عبدالرحمن۔سوا سات بجے صبح جامعہ مسجد اویس قرنی ڈیرہ چوہدری حیات علی بھلاکھر مولانا احسان اللہ چکیالوی،جامعہ مسجد سود گنگال سید امتیاز حسین،جامعہ مسجد ڈھوک صابری حافظ عتیق الرحمان،سنہری جامعہ مسجد غوثیہ محلہ کلر سیداں مفتی محمد اکاش،مدنی مسجد مریدچوک مولاناعبدالحمید سیالوی،مسجدعمرفاروق گوجرخان روڈمولانامفتی اقبال۔ساڑھے سات بجے جامع مسجد نور کلرسیداں قاری محمداجمل،مرکزی جامع مسجد سیداں کلرسیداں حافظ فیض محمد،جامعہ مسجد منگلورہ مولانا محمد نصیر،جامعہ مسجد سدہ کمال،جامعہ مسجد ممیام مولانا محمد اقبال قریشی،جامعہ مسجد باغجمیری،جامعہ مسجد دربار بابا غلام بادشاہ مولانا سلیم چشتی،جامعہ مسجد عمر فاروق،جامعہ مسجد سکوٹ حافظ عمران،جامعہ مسجد فیضان مدینہ کلر سیداں حافظ طارق قادری،جامعہ مسجد عاشقان محمد کلر مولانا غلام مصطفے سیالوی،جامعہ مسجد بلال کلر قاری مرسلین،عید گاہ درکالی شیر شاہی حافظ بابر،جامعہ مسجد حنفیہ چوا خالصہ حافظ محمد ثاقب،عید گاہ تمیر قاضی اشتیاق الرحمان،درسگاہ موہڑہ پھڈیال،جامعہ مسجد دوبیرن مولانا شبیر حسین چشتی،جامعہ مسجد پیر حالی حافظ ابرار،جامعہ مسجد سموٹ قاری حسیب،جامعہ مسجد کھندوٹ حسنال حافظ منور نقشبندی،جامعہ مسجد بٹاہڑی حافظ ابرار چشتی،مشتاق مسجدکلرسیداں قاری مولانا محمداشرف۔پونے آٹھ بجے مرکزی مسجد شیخاں کلر سیداں مولانا سلیم محمود ربانی، مرکزی جامع مسجد منگال مولانا ظفر محمود نقشبندی۔

Show More

Related Articles

Back to top button