DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Robbery near Tarakhiyan petrol pump Armed men stole a vehicle full of vegetables and fruits and cash. Case registered

کہوٹہ ترکھیاں پٹرول پمپ کے پاس ڈکیتی کی واردات مسلح افراد سبزی فروٹ سے بھری گاڑی و نقدی لے اڑے۔مقدمہ درج

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ ترکھیاں پٹرول پمپ کے پاس ڈکیتی کی واردات مسلح افراد سبزی فروٹ سے بھری گاڑی و نقدی لے اڑے۔مقدمہ درج محمود افریق ولد محمد افریق سکنہ گوہیاں راولاکوٹ آزدکشمیر نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کہ گزشتہ روز اپنے ماموں زاد بھائی سنان مقصود ولد مقصود سکنہ کھائی گلہ کے ہمراہ راولپنڈی سے سبزی فروٹ لے کے اپنی گاڑی سوزوکی پک اپ نمبری RIN 6848 پہ سوار راولاکوٹ جا رہے تھے کہ صبح چار بجے ترکھیاں pso پمپ پہ رکے اور میرا ماموں زاد پمپ کی مسجد میں نماز کے لیے چلا گیا اسی اثناء میں پمپ کے دفتر سے ایک آدمی میرے پاس آیا اور مجھے گاڑی سے اترنے کا کہا اس دوران تین اور مسلح افراد آ گئے جنہوں نے مجھ سے گاڑی کا پرمٹ اور چابی ہمراہ نقدی چھین لیے پمپ پہ موجود ملازمین سے بھی نقدی 60 سے 70 ہزار چھین کے میری فروٹ سے بھری گاڑی مالیتی ساڑھے پانچ لاکھ روپے اور دو موٹر سائیکلوں پہ سوار ہو کر سہالہ کی جانب فرار ہو گئے۔ سب کج عمریں 25 سے تیس سال کے درمیان تھیں اور مقامی زبان بول رہے تھے پولیس تھانہ کہوٹہ نے درخواست پہ فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Kahuta; The incident took place near Kahuta Tarkhiyan petrol pump. Armed men stole a vehicle full of vegetables and fruits and cash. The case was registered. Mahmood Afriq of village Goyan said, I was going to Rawalpindi with my car Suzuki pick-up number RIN 6848 from Rawalpindi to fetch vegetables and fruits, A man came to me and told me to get out of the car, Meanwhile, three other armed men came and snatched cash from me along with the car permit and keys, A vehicle loaded with fruits worth Rs. 5.5 million and two motorcycles fled towards Sihala. All of them were between 25 and 30 years of age and spoke the local language. Kahuta police station registered an immediate case on the request and started searching for the unidentified thieves.

کہوٹہ بکری چوری کی دو وارداتیں نامعلوم چور بکریاں چوری کر کے لے گئے۔ مقدمات درج

In two incidents of Kahuta goat theft, unknown thieves stole goats. Cases registered

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ بکری چوری کی دو وارداتیں نامعلوم چور بکریاں چوری کر کے لے گئے۔ مقدمات درج تفصیل کے مطابق سید منیر شاہ سکنہ لٹوری سیداں مٹور نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کہ گزشتہ روز میرے مویشی حسب سابق کھیتوں میں چر رہے تھے کہ اسی دوران مجھے مبشر اسلم ولد اکرام الحق نے آ کے بتایا کہ مجھے شک ہے کہ تمھارے دو عدد بکرے مالیتی 70 ہزار ایک سفید مہران کار میں نامعلوم لوگ لے گے ہیں۔جن کی میں نے فوری تلاش کی لیکن نہ مل سکے۔ اسی طرح کی ایک اور درخواست لیاقت حسین سکنہ چنبہ کرپال نے دی کہ وہ بوجہ عارضہئقلب گھر پہ ہی ہوتاہے اور اس نے بکریاں پال رکھی ہیں۔گزشتہ روز بکریاں کھیتوں میں چر رہی تھیں کہ میں گھر آیا دوائی کھانے اور 40 منٹ بعد واپس گیا تو میری چھ بکریاں مالیتی 90 ہزار غائب تھیں اپنے طور پہ تلاش کیں لیکن نہ مل سکیں۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا ہمراہ پولیس کے مین کہوٹہ بازار، نارہ بازار اور ملحقہ علاقوں کا دورہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن

Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan accompanied by police visited Kahuta Bazaar, Nara Bazaar and adjoining areas in a grand operation against illicit profiteers.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا ہمراہ پولیس کے مین کہوٹہ بازار، نارہ بازار اور ملحقہ علاقوں کا دورہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ہزاروں روپے جرمانے۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے ہمراہ پولیس اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں عدیل امتیاز قریشی،عبد الشکور کھٹڑ،سجاد حسین اور تصدق کے ہمراہ مین کہوٹہ بازار، نارہ بازار اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اورانہوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 35 سے زائد دوکانیں سیل متعدد افراد گرفتار، 73000 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد،گوشت کی شکایت پر متعدد قصاب کی دوکانوں پر 15000 سے زائد جرمانہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے قصاب کی دوکانوں پر خود کھڑے ہو کر عام عوام سے ریٹ دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے خبردار کیا شہری SOPs پر عمل کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لاء جائے گی۔عوامی حلقوں نے ان کی کاروائی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

Eid timetable for Kahuta Masajids

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جامع مسجد الہاشم بگہار شریف۔09:00…پیر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان سجادہ نشین
مرکزی عید گاہ دربار سخی سبزواری کہوٹہ میں نماز عید 08:00 بجے ادا کی جائے گی۔خطیب مولانا ادریس ہاشمی
جامع مسجد فیض سلطان دھپری میں نماز عید 08:00 بجے ادا کی جائے گی۔خطیب حافظ عبداللہ عباسی
کہوٹہ: جامع مسجد الخلیل گریڈ اسٹیشن میں 7:30 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ امام مولانا قاری صغیر احمد
کہوٹہ:مرکز اہلسنت جامع مسجد فیضان مصطفی پنڈی روڈ کہوٹہ میں نماز عید 08.30 بجے ادا کی جائے گی۔خطیب حضرت مولانا ظہور اعوان نقیبی
کہوٹہ:جامعہ غوثیہ مسجدآڑی سیداں میں 7 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔
کہوٹہ:جامعہ غوثیہ مسجد بھنتی میں نماز عید 07.30 بجے ادا کی جائے گی۔
کہوٹہ:مسجدعائشہ صدیقہ پلنگڑی کہوٹہ میں نماز عید 07.30 بجے ادا کی جائے گی۔
کہوٹہ: مرکزی عید گاہ مواڑہ میں نماز عید 07.30 بجے ادا کی جائے گی۔
کہوٹہ:جامع مسجد نڑھ مارکیٹ میں نماز عید 08.00بجے ادا کی جائے گی۔
کہوٹہ:جامع مسجد نزد ہائی سکول نڑھ میں نمازعید 08.00 بجے ادا کی جائے گی۔
کہوٹہ:جامعہ مسجد مکی کہوٹہ میں نماز عید الفطر 8 بجے ادا کی جائی گی۔ خطیب مولانا قاری عثمان عثمانی
کہوٹہ:جامع مسجد عثمان غنی کلر روڈ کہوٹہ میں نماز عید الفطر 07:30بجے ادا کی جائے گی۔ خطیب عبدالشکور حمادی
کہوٹہ:مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ کہوٹہ میں نماز عید الفطر 07:30بجے ادا کی جائے گی۔
کہوٹہ:جامع مسجد بلال محلہ کامران شہید نزد سول ہسپتال کہوٹہ میں نماز عید الفطر 07:30بجے ادا کی جائے گی۔ خطیب مولانا قاری محمد آمین
کہوٹہ:مدنی مسجد مچھلی چوک میں نماز عید الفطر 7 بجکر 30 منٹ پر پڑھائی جائے گی۔ خطیب مولانا حافظ عبداللہ عابد
کہوٹہ: مسجد الھاشم بگہار شریف میں عید کی نماز 09:00 بجے ادا کی جائے گی۔
کہوٹہ: جامع مسجد عائشہ صدیقہ نزر آڑہ قبرستان میں نماز عید 06.45 بجے ادا کی جائے گی۔
کہوٹہ: جامعہ مسجد حنفیہ آڑہ محلہ کہوٹہ میں نماز عید 07.30 بجے ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button