DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Government Girls Higher Secondary School Sagri upgraded to inter college status

گورنمنٹ گرکز ہائیر سیکنڈری سکول ساگری کو اپ گریڈ کر کے انٹرکالج کا درجہ دے دیا گیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہاہے گورنمنٹ گرکز ہائیر سیکنڈری سکول ساگری کو اپ گریڈ کر کے انٹرکالج کا درجہ دے دیا گیا ہے اس کے لیئے پندرہ کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے قریب گاوں گف میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ آفتاب حسین جنجوعہ کی رھائشگاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں واسا کے وائس چیئرمین ہارون ھاشمی،سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر،قمر ایاز،آصف محمود کیانی،راجہ شیر بہادر،محسن نوید سیٹھی، راجہ محمد ثقلین،عاقب علی،عثمان مانی،راجہ ارسلان وینس،خاکسار مخدوم حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔صداقت عباسی نے کہا کہ چوکپنڈوری کلر سیداں کو براہ راست مری سے ملانے کے لیئے ایک اٹھارہ فٹ چوڑی شاہراہ تعمیر کی جائے گی جو چوکپنڈوری سے براستہ تھوھا،مٹور،نارہ،بیور کے راستے نرڑھ کوٹلی ستیاں سے مری جائے گی ریڈیو پاکستان روات سے بہارہ کہو ایک نئی رنگ روڈ بھی تعمیر کی جائے گی جو کلر،کہوٹہ،لہتراڑ روڈ سے گزر کر بہارہ کہو جائے گی،انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا کو سنجیدہ لیں یہ مہلک اور جان لیوا وبا ہے جس کی واحد احتیاط فیس ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو قائم کرنا ہے انہوں نے میزبان راجہ آفتاب جنجوعہ کو پیشکش کی کہ وہ گاؤں کا کوئی بھی ایک مسئلہ بتائیں اس کے لیئے گرانٹ دے دی جائے گی۔

Kallar Syedan; PTI North Punjab President, National Assembly Member Sadaqat Ali Abbasi has said that Government Girls Higher Secondary School Sagri has been upgraded to intercollegiate status for which Rs. 15 crore has been allocated. He was addressing an Iftar dinner in his honor at the residence of Raja Aftab Hussain Janjua, a local PTI leader in Guff village near Kallar Syedan. Sahibzada Imran Akhtar, Qamar Ayaz, Asif Mehmood Kayani, Raja Sher Bahadur, Mohsin Naveed Sethi, Raja Muhammad Saqlain, Aqib Ali, Usman Mani, Raja Arsalan Vaince , Makhdoom Hussain and others also attended the function. An 18 feet wide highway will be constructed to connect Syedan ​​directly with Murree. It will be constructed from Chauk pindori via Thoha, Mator, Nara, Bior to Narh Kotli Sattian. he also warned taht take Carona seriously, this is a deadly and deadly epidemic whose only precaution is to use face masks and establish social distance.

برطانیہ میں موجود پاکستانی نژاد خاتون نے پوٹھوار ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مستحق معمر شخص کے گھر کی دہلیز سامان پہنچا کر عمدہ اور قابل تقلید مثال قائم کی

A woman of Pakistani origin in the UK took immediate notice of the news published on Pothwar.com and set an excellent and exemplary example by delivering goods to the doorstep of a deserving elderly person.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے، آتے ہیں جو کام دوسروں کے مصداق برطانیہ میں موجود پاکستانی نژاد خاتون نے پوٹھوار ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تقریباً سترہ ہزار روپے کا کھانے پینے کا سامان فروٹ آٹے سمیت نقد عیدی بھی ہزاروں میل دور مستحق معمر شخص کے گھر کی دہلیز پر پہنچا کر عمدہ اور قابل تقلید مثال قائم کی ہے چند ایام قبل خبر شائع ہوئی تھی کہ بشندوٹ کے گاوں ڈھوک میراں میں ایک معمر شخص زندگی کی گاڑی کو چلانے میں اذیت کا شکار ہے مشتاق عرف سائیں ستا گدھاگاڑی کے ذریعے روزی کماتا تھا لاک ڈاون سے فاکہ کشی پر مجبور ہو گیا ہے یہ خبر پوٹھوار ڈاٹ کام میں شائع ہوتے ہی برطانیہ میں موجود کلرسیداں کے گاوں چک مرزا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اس معمر اور مجبور شخص کی ہزروں میل دور سے مدد کی کھانے پینے اور ضرورت کی تمام اشیا فروٹ اور عیدی سمیت مشتاق عرف سائیں ستا کے گھر پہنچا دیں اس سارے عمل کی خاص بات یہ ہے کہ مستحق شخص استفسار کرتا رہا کہ کون میری مدد کر رھا ہے تو اسے یہی بتایا گیا کہ تمہارے لیئے یہ سب اللہ تعالی نے بھیجا ہے اسے مدد کرنے والے کی تفصیلات تک نہیں بتائی گئیں اور مزید خاص بات یہ ہوئی کہ اس امداد کی فراہمی کی کوئی تصویر تک نہیں بنائی گئی اللہ تعالیٰ برطانیہ میں موجود اس خاتون کی اس کوشش کو شرف قبولیت سے سرفراز کرے۔

چوہدری جمیل وارثی کے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب

Inauguration Ceremony of Chaudhry Jamil Warsi’s Business Center

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف سیاسی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ دین اسلام نے کاروبار اور ترقی کے اصول بتائے ہیں جن کی روشنی میں ہم دنیا و اخرت کی کامیابیاں بھی سمیٹ سکتے ہیں کاروبار ضرور کریں مگر میعار کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں تو اللہ آپ کے کاروبار میں دن دگنی رات چوگنی ترقیاں عطا کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب چوک میں چوہدری جمیل وارثی کے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری خالد محمود،جاوید کیانی،شبیر بھٹی،چوھدری جمیل آف نلہ، مسعود بھٹی،راحت کیانی،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر بھی موجود تھے۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 15 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

A 15-year-old boy drowned in a dam near Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 15 سالہ نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جسے اتوار کے روز سپرد خاک کر دیا گیا۔15 سالہ سعد ارشد جو کلر سیداں کے نواحی علاقہ ڈھیری داخلی چنام کا رہائشی تھا اپنے سے چھوٹی عمر کے دو ساتھیوں کے ہمراہ قریب ہی واقع ڈیم میں نہانے کیلئے گیا اور اسی دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس پر فوری طور پر پولیس اور ریسکیو کو طلب کر لیا تا ہم ان کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد نے اسے مردہ حالت میں پانی سے باہر نکالا۔متوفی چوکپنڈوری میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے میں کلاس نہم کا طالب علم تھا جبکہ اس کا باپ بسلسہ روزگار دوبئی میں مقیم ہے۔

پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افصل نے سرکاری جنگل سے چوری کی جانے والی لکڑی جنوبی پنجاب میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Police sub-inspector Malik Mohammad Afsal foils attempt to smuggle timber stolen from government forest to southern Punjab

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افصل نے سرکاری جنگل سے چوری کی جانے والی لکڑی جنوبی پنجاب میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی کہوٹہ کے سرکاری جنگل سے لکڑی کاٹ کر کلر سیداں کی طرف آرہی ہے جس پر سب انسپکٹر ملک محمد افضل نے پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کر دی اور اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا تو اس میں لاکھوں روپے مالیت کے لکڑ از قسم چیڑ لوڈ کی ہوئی تھی جس کے بارے میں گاڑی کا ڈرائیور کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا جس پر پولیس نے لکڑقبضہ میں لے کر ندیم اقبال اور طاہر محمود سکنائے کہوٹہ کو گرفتار کر لیا۔

جولائی تک کلرسیداں سٹی میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم ایک ارب تک پہنچ جائے گا, راجہ عثمان مانی

The volume of development projects in Kallar Syedan City will reach one billion by July, Raja Usman Mani

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—انصاف یوتھ لیگ تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ عثمان مانی نے کہا ہے کہ ٓائندہ برس جولائی تک کلرسیداں سٹی میں ترقیاتی منصوبوں کا حجم ایک ارب تک پہنچ جائے گا جس کا کریڈٹ ہمارے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کوجاتا ہے جنہوں نے کلرسیداں کی ترقی میں دلچسپی لیتے ہوئے فراخدلانہ فنڈز جاری کیئے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے اڑھائی سالہ دور میں کلرسیداں کو تاریخی فنڈز دیئے گئے ہیں دریں اثنا راجہ ثقلین، عاقب علی، راجہ ارسلان اور وقار بٹ اور دیگر نے بھی فنڈز کے اجرا پر ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے چیف آرگنائزر ممتاز کاروباری شخصیت عبدالمجید مغل نے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی 7 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

Prominent businessman Abdul Majid Mughal, chief organizer of PML-N UAE, has announced to contest the next general elections from constituency PP-7 on PML-N ticket.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے چیف آرگنائزر ممتاز کاروباری شخصیت عبدالمجید مغل نے آئندہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی 7 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلہ میں وہ پارٹی لیڈر شپ کے قریبی رابطہ میں ہیں۔ گزشتہ روز اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کے پروز اصرار پر حلقہ پی پی 7 سے الیکشن لڑیں گے۔حلقہ پی پی 7مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور اگر پارٹی قیادت نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا تو وہ اس حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کو از سرنوآرگنائز کر کے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔مسلم لیگ (ن) یو اے ای کے نائب صدر جمیل بنگیال نے عبدالمجید مغل کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی 7سے شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے دیگر عہدیداروں نے عبدالمجید مغل کے فیصلے کی بھر پور طور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں عملی طور پر ان کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

اے سی، ایس ایچ او اور ٹریفک وارڈنز مبارکباد

Congratulations to AC, SHO and Traffic Wardens, Asim Riaz

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی درکالی شیر شاہی کے رہنما عاصم ریاض نے کہا ہے کہ کلرسیداں کے تمام ادارے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایم سی کا عملہ ہو یا پنجاب پولیس سٹی ٹریفک وارڈن سمیت سب نے دن رات محنت کرکے عوام کو ریلیف اور سہولت پہنچائیں جس پر اے سی، ایس ایچ او اور ٹریفک وارڈنز مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر،سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر آصف محمود کیانی،نمبردار انصر محمود،محسن نوید سیٹھی اور دیگر نے سلجور جا کر تنویر اختر شیرازی کے پھوپھا کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button